اسلام آباد : اوگرا نے انوکھا فارمولا پیش کرکے عوام کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی تیاری کرلی، مجوزہ گیس ٹیرف میں غریب پر بوجھ اور امیر کو ریلیف دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں مجوزہ اضافے کے صارفین کے بلوں پر ہوشربا اثرات مرتب ہوں گے۔ اوگرا نے انوکھا فارمولا پیش کردیا، جس کے مطابق مجوزہ گیس ٹیرف میں غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ، اور امیر صارف کو ریلیف ملے گا۔
ٹیرف کے مطابق50یونٹ والے گیس صارفین کے ماہانہ بل میں515روپے کا اضافہ ہوگا،100یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ایک ہزار5روپے بڑھ جائے گاجبکہ200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں1639روپے اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ300یونٹ والے صارفین کا بل تین ہزار 469روپے بڑھ جائے گا جبکہ400یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں1464روپے کمی ہوگی اور500یونٹ استعمال کرنے والے امیر صارفین کا بل14ہزار225روپے کم ہوجائے گا۔
ٹیرف کے مطابق50یونٹ والے گیس صارفین کا ماہانہ بل274سے بڑھ کر789روپے ہوجائے گا،100یونٹ والے29فیصد صارفین کا گیس بل550 سے بڑھ کر1555روپے ہوگا۔
اس کے علاوہ200یونٹ تک گیس کے استعمال پر بل2ہزار215سے بڑھ کر3ہزار854ہوجائے گا اور300یونٹ والے صارفین کا بل3 ہزار449سے بڑھ کر6ہزار918روپے ہوجائے گا جبکہ400یونٹ والے چار فیصد صارفین کا بل12ہزار979سے کم ہو کر11ہزار515 ہوگا،500 یونٹ والےصارفین کابل30ہزار338سےکم ہوکر16ہزار113روپے ہوجائے گا۔