Tag: burewala

  • دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، عمران خان

    دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے، عمران خان

    بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’25 جولائی کو 2 ہفتے رہ گئے ہیں، میرا دل کہہ رہا ہے تبدیلی کا انقلاب آنے والا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی پنجاب کے شہر بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ لمبی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے اور 25 جولائی کے بعد ایک نئی صبح طلوع ہوتی نظر آ رہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نہ ہوتی تو دو جماعتوں کی باریاں چلتی رہتیں، کبھی زرداری اور کبھی نواز شریف، عوام کے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا، اب تو ان کے بچے بھی باریاں لینے کو تیار ہوگئے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ’یہ نوجوانوں کے مستقبل کی جنگ ہے، اللہ قوم کو کبھی کبھی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے، آپ نے گھر گھر جا کر لوگوں کو مستقبل کے لیے باہر لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا ’پی ٹی آئی میدان میں ہے، 25 جولائی کو دونوں جماعتوں کو شکست دیں گے، یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں، میرے نئے پاکستان میں ہر طرف تبدیلی آئے گی۔‘

    عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھتی، یورپ کے نظام میں محنت کرنے والوں کو پھل ملتا ہے، بیرون ملک ریاست غریبوں کا خیال رکھتی ہے، الاؤنس دیتی ہے، پیسے نہ ہوں تو وکیل بھی کر کے دیتی ہے۔

    کراچی کے انتخابی حلقے


    ان کا کہنا تھا ’مزدوروں کے لیے ایک نظام لے کر آئیں گے، دیہی علاقوں میں زرعی سیکٹر پیچھے رہ گیا ہے، ہم کسانوں کو پیسا بنانے کے لیے مواقع فراہم کریں گے، کسان جب پیسا اپنی زمین پر لگاتا ہے تو پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔‘

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کی سزا پر شہباز شریف اور حمزہ خوشی میں لڈو بانٹ رہے ہیں، وہ ہاتھ اٹھا کر مجھے دعائیں دے رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا زرداری اور نواز شریف نے قوم پر قرضے چڑھائے، جو حکومت جاتی ہے خالی خزانہ اور فضل الرحمان چھوڑ کر جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مداریوں، زرداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں کو آئندہ انتخابات میں‌ شکست ہوگی: شہباز شریف

    مداریوں، زرداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں کو آئندہ انتخابات میں‌ شکست ہوگی: شہباز شریف

    بورے والا: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کا صحیح استعمال کیا، تو پاکستان مودی کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بورے والا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کیا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے لودھراں میں مخالفین کو بدترین شکست دی.

    انھوں نے سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انھوں‌ نے 2013 میں کہا کے پی میں بجلی لائیں گے اورپورےپاکستان کو دیں گے، میں‌عمران خان سے پوچھتا ہوں، وہ 74 میگاواٹ بجلی کہاں ہے، آسمانوں میں ہے یا زمین میں؟

    انھوں‌ نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مداریوں، زرداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں کو شکست ہوگی، عوام کا جم غفیر کہتا ہے آئندہ الیکشن میں جھوٹی سیاست مسترد ہوگی.

    شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ خان صاحب اور زرداری نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا، فقط جھوٹے وعدے کیے، خان صاحب اور آصف زرداری پنجاب میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، عمران خان قوم پر رحم کریں اور گھر چلے جائیں، سیاست آپ کا کام نہیں.

    مریم اورحمزہ شریف فیملی کےچشم وچراغ اور مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں،راناثنااللہ

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کے منصوبے لگے ہیں، ن لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا، پنجاب میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے، پنجاب کے دیہاتوں میں 85 ارب روپے کی سڑکیں بنائی ہیں.

    انھوں نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں ڈینگی آیا تو یہ نتھیا گلی چلے گئے، آئندہ الیکشن میں پشاور والے ن لیگ کو ووٹ دیں گے، مسلم لیگ (ن) کےپی عوام کو میٹرو منصوبے بنا کر دے گی.

    انھوں نے سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹی دولت واپس لے آئیں، عوام نے منتخب کیا، تو ہم آصف زرداری کی دولت واپس لائیں گے، اگلے الیکشن کے بعد کراچی اورکوئٹہ کو لاہور بنائیں گے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بورے والا میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    بورے والا میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    لاہور : پنجاب کےعلاقے بورے والا میں قتل ہونے والے تیرہ سالہ لڑکے کی لاش کنویں سے مل گئی اور قاتل دوست نکلا، وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اووہاڑی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوست نے دوست سے زیادتی کے بعدجان لے لی، بوریوالہ میں 13 سالہ علی منظور کو علی جان نامی طالب علم نے دو روز قبل اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔

    بورے والا میں ساتویں کلاس کا تیرہ سالہ علی منظور یکم فروری کو لاپتہ ہوا، اہلخانہ کو اسکول میں نویں کلاس میں پڑھنے والے دوست علی جان پر شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دیتو پولیس نے ملزم علی جان کو گرفتار کرلیا۔

    تھانے کی حدود سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ساتھ جاتے ہوئے دکھائی دیئے، علی جان نے اپنے دوست علی منظور کو اکیڈمی لے جاتے ہوئے اغوا کیا، زیادتی کی اور گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ اتل کو اذیت ناک سزادی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ مقتول کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرِاعلی شہباز شریف کی موجودگی میں اے آروائی کے کیمرہ مین پر تشدد

    وزیرِاعلی شہباز شریف کی موجودگی میں اے آروائی کے کیمرہ مین پر تشدد

    بورے والا: سادہ لباس پولیس والے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی موجودگی میں اےآروائی نیوزکے کیمرہ مین عثمان علی پرٹوٹ پڑے، بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر تقریب سے دھکے دیکر نکال دیا، وزیراعلی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    حق و سچ کی آواز بلند کرنا اے آروائی نیوز کا جرم بن گیا، پنجاب پولیس اے آروائی نیوز سے نالاں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بورے والہ میں تقریب کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین پر پولیس نے تشدد کیا۔

    بورے والہ میں اےآروائی نیوز کے کیمرہ مین عثمان علی پر ڈی پی او ویہاڑی محمد صادق کی مبینہ ایما پر دھکے، تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی گئی، تشدد کرتے اہلکاروں کو نہ وزیراعلی کا خوف نہ عوامی ردعمل کا خطرہ بس شہبازشریف کی موجودگی میں تشدد کرتے رہے۔

    وزیرِاعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ اےآروائی نیوز کی ٹیم کو پہلے بھی ملک بھر خصوصا پنجاب میں حقائق عوام کے سامنے لانے پرمتعدد بار تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • بورے والا: پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

    بورے والا: پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار زخمی

    بورے والا : مدینہ کالونی میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے اور دو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

    بورے والا پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر مدینہ کالونی میں ایک مکان کا محاصرہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس کا محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کے لئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مکان سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔