Tag: Burj Khalifa

  • یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    دبئی(14 اگست 2025): پاکستان کے 78ویں جشن آزادی میں موقع پر دنیا بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم میں رنگ گئی۔

    متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم جگمگاتا دیکھ کر پاکستانی بھی پرجوش نظر آئے۔

    اس موقع پرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ دیکھنے پہنچی، قومی ترانے کی دھن کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی پرچم کا عکس لہراتا رہا۔

    برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا، دوسری جانب برمنگھم میں لائبریری بھی سبز اور سفید روشنیوں کا منارہ بن گئی۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں ایمریٹس لِوز پاکستان کی تقریب سجائی گئی جس میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، امارات کے وزیر رواداری اور باہمی ہم آہنگی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونا اعزاز کی بات ہے، اس دن کی اہمیت پر فخر محسوس کرتا ہوں، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی تقریب میں شریک تھے۔

    تقریب میں پاکستانی ثقافت کی نمائش بھی کی گئی۔ روایتی موسیقی اور رقص کے ساتھ ساتھ پاکستانی دستکاری کے نمونے توجہ کا مرکز رہے۔

  • شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر ریلیز

    شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر ریلیز

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم’جوان‘ کےٹریلر کی اسکریننگ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کی گئی۔

    برج خلیفہ پر فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کو دیکھنے کے لیے شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں جمع ہوئے، بھارتی اداکار نے خود بھی دبئی میں اپنی فلم کے ٹریلر کو لانچ کرنے کے لیے منعقد کی گئی شاندار تقریب میں شرکت کی۔

    شاہ رخ خان اس موقع پر سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ کیساتھ لال رنگ کی جیکٹ پہنے نظر آئے، اُنہوں نے تقریب میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کے کچھ مشہور ڈائیلاگز بھی دہرائے۔

    فلم ’جوان‘ کے آرٹ ڈائریکٹر کا شاہ رخ خان سے متعلق بڑا انکشاف

    ’چاہیے تو عالیہ بھٹ‘ جوان کے ڈائیلاگ پر اداکارہ کا ردعمل

    ’بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر‘ شاہ رخ کی فلم جوان کا آفیشل ٹریلر ریلیز

    گزشتہ روز بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا، ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ شاہ رخ خان کا رواں برس کا دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے، اس سے قبل ’پٹھان‘ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

    ’جوان‘ میں کنگ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں مختصر کردار کرتی نظر آئیں گی، فلم اگلے ماہ 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • برج خلیفہ پر فلم ’پٹھان‘ نے دھوم مچادی، ویڈیو وائرل

    دبئی : بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ریلیز سے قبل ہی چھاگئی، فلم کی تشہیر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ عمارت پر کی گئی جسے بےحد پسند کیا گیا۔

    برج خلیفہ کی خوبصورت عمارت شاہ رخ خان کی تنازعات کی شکار فلم ’پٹھان‘کے ٹریلر کی روشنی سے جگمگا اٹھی اور لوگ شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانوں پر رقص کرتے رہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں چند انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی شدید مخالفت کے باوجود شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘کے ٹریلر کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

    مذکورہ فلم کے فروغ اور مارکیٹنگ کے لیے ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ شاہ رخ خان اپنی فلم’پٹھان‘کے پروموشن کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تو فلم کے ٹریلر کی برج خلیفہ پر نمائش کی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maha (@mahasrk1)

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ ایک مینار نما اسکرین کے طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ ہزاروں کی تعداد میں شاہ رخ خان کے مداح وہاں جمع ہوئے اور کنگ خان فلم کے گانوں پر والہانہ رقص پر کرتے رہے۔

    مزید پڑھیں : شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے سے قبل ایک اور تنازع کا شکار

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maha (@mahasrk1)

    سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ اور جیکٹ میں ملبوس اداکار نے دنیا کی بلند ترین عمارت پر اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ایونٹ میں موجود شرکاء کے لیے اپنا مشہور فلمی پوز دیا اور فلم ’پٹھان‘کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘پر ڈانس بھی کیا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ فلم25جنوری کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں کنگ خان اور دیپیکا کے علاوہ بالی وڈ کے ایکش ہیرو جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔

    اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے، فلم کی کہانی پٹھان نام کے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کیلئے اس کا مذہب، ذات اور نام سب اس کا ملک ہے، اس میں شاہ رُخ خان پٹھان کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

  • ثنا جاوید کی برج خلیفہ پر خوبصورت تصویر وائرل

    ثنا جاوید کی برج خلیفہ پر خوبصورت تصویر وائرل

    معروف اداکارہ ثنا جاوید کی دبئی میں برج خلیفہ پر لی گئی تصویر وائرل ہوگئی، مداحوں نے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ثنا جاوید آج کل تعطیلات پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہیں۔

    ثنا نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے اپنی خوبصورت تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

    ان کی تصویر کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ثنا نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں۔

  • برج خلیفہ کی طویل سیڑھیاں : امریکی اداکار نے حیرت انگیز وڈیو جاری کردی

    برج خلیفہ کی طویل سیڑھیاں : امریکی اداکار نے حیرت انگیز وڈیو جاری کردی

    دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین نامور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی تعریفیں کررہے ہیں، جنہوں نے برج خلیفہ کی چوٹی پر پیدل چڑھ کر بڑا کارنامہ انجام دیا۔

    دنیا کا کوئی بھی انسان اگر اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ کسی کام کو کرنے کی ٹھان لے اور سخت محنت کرکے اس کامیابی کو حاصل کرلے تو لگتا ہے کہ جیسے اس نے دنیا کو فتح کرلیا ہے کچھ ایسا ہی احساس ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کو بھی ہوا۔

    53سالہ اداکار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو سر کررہے ہیں جبکہ درحقیقت وہ کارڈیو ورزش کررہے تھے تاکہ اپنے جسم کو آزما سکیں۔

    انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں انہوں نے عمارت کے باہر کی تصویر اور اسی میں ایک ویڈیو کو شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں وہ بتارہے تھے کہ وہ سیڑھیاں چڑھ کر چھت تک جارہے ہیں۔

    ول اسمتھ کو 160 منزلیں چڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہوا اور انہوں نے کہا کہ میرے گھٹنے مجھے ختم کررہے ہیں مگر میں ایک اچھے فوٹو شاٹ کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہوں، فٹ بٹ کی مدد سے میں نے دنیا کی بلند ترین عمارت کو سر کرتے ہوئے اپنے قدموں اور دھڑکن کو ٹریک کیا۔ دوسری پوسٹ میں وہ برج خلیفہ کے بلند ترین مقام پر موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Will Smith (@willsmith)

    ول اسمتھ اس سے پہلے بھی جسمانی وزن میں کمی کے سفر کی تفصیلات متعدد پوسٹس میں بیان کرچکے ہیں تاکہ ان کے مداح اور فالوورز میں بھی فٹ رہنے کا جذبہ پیدا ہو۔

    مئی 2021 میں ول اسمتھ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی توند نکلی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے انہوں نے خود کو فٹ کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Will Smith (@willsmith)

    برج خلیفہ میں انہوں نے 2 ہزار سے زیادہ سیڑھیاں چڑھنے میں کامیابی حاصل کی اور جسم کے ہار ماننے پر بھی ذہنی طور پر شکست تسلیم نہیں کی۔

  • دبئی: برج خلیفہ کا نظارہ کریں، مگرسنبھل کر

    دبئی: برج خلیفہ کا نظارہ کریں، مگرسنبھل کر

    دبئی: مہم جوئی کے شوقین افراد کے لئے متحدہ عرب امارات نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں عنقریب مہم جوئی کے شوقین افراد کو بہت جلد دلکش نظارے دیکھنے کو ملنے والے ہیں، جہاں وہ زمین سے کئی کلومیٹر بلند شیشے سے بنے اسکائی واک کا لطف اٹھاسکیں گے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلاس سے بنے اسکائی واک کو برج خلیفہ کے قریب دیکھا گیا ہے جو کو بالکل شفاف ہے، ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین، سب سے دلچسپ اور انتہائی دلکش تجربہ اب ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں آرہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ کے مفت دورے کا سنہری موقع

    ویڈیو کلپ میں کچھ افراد کو ایک شفاف ریمپ پر نیچے پھسلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ شیشے کے کنارے پر چل رہے ہوتے ہیں تو انہیں شیشے کی دیوار سے برج خلیفہ کا واضح نظارہ دکھائی دیتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو آفیشل انسٹا گرام ہینڈل ‘اسکائی ویوز دبئی ‘ کے پیج سے جاری کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ برج خلیفہ سے سات منٹ کی دوری پر ایڈریس اسکائی ویو دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں شیخ محمد بن راشد بلیواورڈ میں واقع ہے ، یہ ایڈریس ہوٹل کا حصہ ہے جو کہ متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ میں پراپرٹیز ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sky Views Dubai (@skyviewsdubai)

     

  • ونڈر وومن برج خلیفہ پہنچ گئیں!

    ونڈر وومن برج خلیفہ پہنچ گئیں!

    دبئی: دنیا کی طویل ترین عمارت برج خلیفہ ونڈر وومن کے رنگوں سے سج گئی، برج خلیفہ پر ونڈر وومن کے ٹریلر کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔

    متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن کے رنگوں اور روشنیوں سے سج گئی، برج خلیفہ پر پہلے ونڈر وومن کی جھلملاتی تصاویر اور پھر اس کی آنے والی فلم کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔

    ونڈر وومن کا دوسرا حصہ یعنی ونڈر وومن 1984 دنیا بھر میں 17 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا تاہم امریکا میں اسے کرسمس کے روز 25 دسمبر کو تھیٹرز اور ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Burj Khalifa (@burjkhalifa)

    ونڈر وومن 1984 کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سینما گھر بند ہونے کے باعث اسے ریلیز نہ کیا جاسکا۔

    اس کی پہلی فلم ونڈر وومن سنہ 2017 میں سامنے آئی تھی جو جنگ عظیم اول کے زمانے کی تھی، فلم میں ڈیانا (ونڈر وومن) کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیتی ہے۔

    اس فلم کا دوسرا حصہ اب سنہ 1984 کے زمانے کا ہے، جہاں دور تو نیا ہے تاہم ونڈر وومن پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور حیران کن ہے اور بجلی کی سی تیزی سے اپنی راہ میں آنے والے دشمنوں کو پچھاڑ رہی ہے۔

    فلم میں ونڈر وومن کا مرکزی کردار گال گیڈٹ نے ادا کیا ہے جبکہ امریکی اداکار کرس پائن بھی فلم میں موجود ہیں۔

  • الجزائر کا 57 واں یوم آزادی، برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین

    الجزائر کا 57 واں یوم آزادی، برج خلیفہ سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین

    دبئی/الجزائر : افریقی ملک الجزائر کے 57 ویں یوم آزادی کے موقع پر اماراتی حکام نے دنیا کی شہرہ آفاق سیاحتی و تجارتی عمارت برج خلیفہ کو الجزائر کے سفید و سبز ہلالی پرچم سے سجا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سربراہوں کی جانب سے الجزائری قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی گئی ساتھ ساتھ اماراتی قیادت نے الجزائر کی ترکی و خوشحالی اور استحکام و سالمیت کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الجزائر و خلیجی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں باالخصوص متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں اور الجزائر کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت کو سبز و سفید ہلالی پرچم سے مزین کرنا دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج خلیفہ کے ساتھ ساتھ دبئی کے دیگر علاقوں میں بھی الجزائری شہریوں نے تقریبات کا اہتمام کیا۔

    واضح رہے کہ الجزائری قوم نے 57 برس قبل ہی فرانس سے آزادی حاصل کی ہے، فرانسیسی حکومت 132 سال سے الجزائر پر قابض تھی ، مسلسل جدو جہد آزادی و قربانیوں کے باعث 5 جولائی 1962 میں فرانس نے الجزائر کو غلامی سے آزاد کیا۔

    یاد رہے کہ الجزائرمیں طویل عرصے سے اقتدار قابض صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے کچھ عرصہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک کی بھاگ ڈور نگراں حکومت کے حوالے کی ہے۔

    امریکا کا یوم آزادی

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کا 243 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر اہم اتحادی دوست ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے برج خلیفہ کو سفید ، آسمانی و سرخ رنگ سے مزین کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ آج ہی کے دن امریکا کی عوام نے 4 جولائی سنہ 1776 میں برطانوی استکبار سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسی لیے 4 جولائی کو ملک بھر میں یوم تعطیل ہوتی ہے۔

  • فلپائن کا 121 واں قومی دن، برج خلیفہ فلپائنی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    فلپائن کا 121 واں قومی دن، برج خلیفہ فلپائنی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

    دبئی/منیلا : فلپائن کے 121 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو فلپائن کے پرچم سے سجا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ انور قرقاش نے فلپائن کے قومی دن کے حوالے سے فلپائنی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائنی عوام کی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پیغام دیا کہ ’فلپائن کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

    اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ اماراتی اور فلپائنی عوام و حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ سے دس لاکھ کے قریب فلپائنی شہری آباد ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے فلپائن کے 121 ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے فلپائنی پرچم بنایا گیا تھا۔

  • سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    سانحہ سری لنکا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی، برج الخلیفہ سری لنکن پرچم کے رنگوں‌ میں‌ ڈھل گیا

    دبئی : سری لنکا دھماکوں میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اماراتی حکام نے برج الخلیفہ کو سری لنکا کے پرچم سے مزین کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ گزشتہ شب سری لنکا کے جھنڈے سے سجا دیا جس کا مقصد ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

    برج الخیفہ کی انتظامیہ نے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے قومی پرچم سے جگمگانے کی تصویر شائع کرتے ہوئے تحریر کیا کہ برج الخلیفہ ایک ایسی دنیا چاہتا ہے جہاں برداشت اور رواداری ہو۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برج الخلیفہ کے علاوہ ابو ظبی آئیکونک بلڈنگ، شیخ زید پُل، اے ڈی این او سی اور کپیٹل گیٹ بھی سری لنکا کے پرچم سے مزین تھا۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی

    خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔