Tag: burma voilence

  • آر ایس ایس بھارت کو ہندو راشتریہ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، سابق بھارتی نیول چیف

    آر ایس ایس بھارت کو ہندو راشتریہ میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، سابق بھارتی نیول چیف

    نئی دہلی: بھارت کے سابق نیول چیف نے صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم نریندر مودی سے اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) ایل رام داس نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم مودی کو ایک خظ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص دلتوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات نے ان کا سر شرم سے جھکا دیاہے۔

    انہوں نے اپنے خط میں مزید کہاکہ انہیں یقین ہے کہ اقلیتوں پرہونے والے حملے کے واقعات درحقیقت راشتریا سویم سیوک سَنگھ کی بھارت کو ہندو راشترا بنانے کے سبب ہورہے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرایس ایس کے کے ان نظریات کے سبب حالات یہاں تک آگئے ہیں کہ محض افواہوں کی بنا پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہے اور قتل کیا جارہاہے۔

    ایل رام داس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینا پڑرہا ہے جبکہ ان کی عبادت گاہوں کو اور انہیں محض انکے کھانے پینے کے طور طریقوں کے سبب نشانہ بنا کر ان کی بنیادی آزادی صلب کی جارہی ہے۔

  • برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    لاہور : امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم سے او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور میں برما کے مسلمانوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے واقعات میں امت مسلمہ کا کشتی بان رہا ہے۔

    برما میں ہونے والے واقعات پر خاموش کیوں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی اور کشمیریوں کی مدد کی ہے، بدھ مت مذہب کے دہشت گرد مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

    پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلائے اور مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جائے، حافظ سعید نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ برما میں ہونے والے مظالم پر مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، سوائے ترکی اور انڈونیشیا کے کسی مسلم ملک نے برما کے مسلمانوں کی مدد نہیں کی ۔

    حافظ سعید نے کشمیریوں کو بھی اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا لہرا کرمظلوم کشمیری عوام نے کلمہ طیبہ پر قائم رشتے کا اظہار کردیاہے، انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی ان کی آزادی کی جدود جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

  • بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو جانا ہی ہوگا، حسینہ واجد

    بنگلہ دیش: روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو جانا ہی ہوگا، حسینہ واجد

    بنگلہ دیش: برما میں روہنگیا مسلمانو ں کی نسل کُشی اور بدترین سلوک کے بعد بنگلہ دیشی حکومت بھی روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے در پے ہے۔

    بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم برما سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی پریشانی بڑھ گئی، بنگلہ دیشی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنےکی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

    بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں تینتیس ہزار روہنگیا پناہ گزین ہیں، جن کو اپنا شہری تسلیم نہ کرنے پر بنگلہ دیش اور برما میں تنازع چل رہا ہے۔

    وزیرِاعظم بنگلہ دیش حسینہ واجد نے دعویٰ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمان برما کے شہری ہیں، بنگلا دیش لمبے عرصے تک ان کی مہمان نوازی نہیں کر سکتا، انہیں یہاں سے جانا ہوگا۔

    پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت برما نہیں جائیں گے۔

    دوسری جانب برما میں شدت پسند بدھ مت اور برمی مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران روہنگیا مسلمانوں کی نسل کُشی جاری ہے۔

  • صدراوباما کا روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ

    صدراوباما کا روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی صدراوباما نے روہنگیا افراد کے ساتھ غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ برما میں اقلیتی روہنگیا افراد کے ساتھ غیرمنصفانہ اورامتیازی سلوک کیا جارہا ہے اوراس امتیازی سلوک کی وجہ سے روہنگیا اپنا ملک چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔

    انھوں نے میانمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمہوری انتقال اقتدار کی کامیابی کے لیے ان لوگوں کے خلاف نسل اور عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے۔

    انہوں نے روہنگیا مہاجرین کی مدد کرنے پرانڈونیشیا اور ملائیشیا کی تعریف بھی کی۔

    واضح رہے کہ میانمار کی حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کو اقلیت ماننے کی بجائے بنگالی قرار دیدیا ہے اور انہیں بنگلہ دیش سے آنے والے غیرقانونی تارکینِ وطن قرار دیتی ہے، جن کی 13 لاکھ آبادی میانمار کے مغرب میں آباد ہے جن کی اکثریت میانمار شہریت سے محروم ہے۔

    خیال رہے کہ میانمار کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے روہنگیا مسلمانوں اور بدھ مت انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، ماضی میں بدھ متوں کو میانمار کی سکیورٹی فورسز کی حمایت حاصل رہی ہے۔2012ء میں انھوں نے مسلم اکثریتی مغربی ریاست اراکان میں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا اور ان کے مکانوں ،دکانوں اور دیگر املاک کو نذرآتش کردیا تھا۔

  • برما : ایک بار پھر بدھ مت حکومت کا مسلمانوں پر بد ترین تشدد

    برما : ایک بار پھر بدھ مت حکومت کا مسلمانوں پر بد ترین تشدد

    برما: ایک بار پھر بدھ مت حکومت نے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    برما میں ظلم و جبر کا شکار روہنگیا مسلمان جان بچانے کیلئے بھوکے پیاسے سمندر کی موجوں سے لڑتے اور زندگی کی تلاش میں در درکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

    برمی حکام کا مسلمانوں پر ظلم ناقابل بیان ہیں، حکام نے گزشتہ چار ماہ  سے جان بچا کر سمندر میں زندگی گزارنے والے مسلمانوں کی کشتی پکڑ لی، کشتی میں 608 مرد ، 74 خواتین ، اور 45 بچے شامل تھے۔ ان لوگوں انسانی اسمگلروں نے برمی حکام کے تشدد سے نجات کا لالچ دیکر تین کشتیوں میں سوار کیا۔

    بعد ازاں سب کو ایک ہی کشتی میں بھر کر کھولے سمندر میں چھوڑ دیا، جس میں سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور باقی برما حکام کی قید میں ہے۔

    بدقسمت روہنگیا مسلمان میانمار میں رہتے ضرور ہیں لیکن شہری کہلوانے کا اختیار نہیں، ظلم وستم سے بچنے کیلئے ہجرت کی تو قسمت نے یہاں بھی ساتھ نہ دیا۔ کوئی انسانی اسمگلروں کے ہاتھ لگا تو کوئی بدھ مت کے نام نہاد پیروکاروں کے ہتھے چڑھا۔

    جودوسرے ممالک پہنچے ان کا بھی پرسان حال نہیں ہیں۔

    تھائی لینڈ کے کیمپوں میں بسنے والے بھوک سے نڈھال ہیں اور خواتین کی عزتیں بھی محفوظ نہیں۔

    ترکی واحد ملک ہے جس نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی لیکن اس کے علاوہ عالمی سطح پر زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہورہا، روہنگیا کے مظلوم مسلمان اقوام متحدہ کی مدد کے منتظر ہیں۔