Tag: burn

  • کیڑوں کو بھگانے کے لیے آگ جلانے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

    کیڑوں کو بھگانے کے لیے آگ جلانے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

    امریکا میں ایک خاتون نے کار میں موجود کیڑوں کو بھگانے کے لیے آگ جلائی تو وہ خود بھی جل گئیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں 31 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    خاتون کو گاڑی میں بیڈ بگز نامی کیڑے دکھائی دیے تو انہوں نے خوفزدہ ہو کر الکوحل چھڑکا اور آگ لگا دی، لیکن اس کوشش میں وہ خود بھی جھلس گئیں۔

    اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی کی گاڑی بھی وہاں پہنچ گئی جبکہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال کیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    فیصل آباد: پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں آیا، شوہر کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون نے الائیڈ اسپتال میں دم توڑا۔

    فیصل آباد کے علاقے شاداب کالونی میں 3 روز قبل خاتون کو شوہر نے آگ لگائی تھی، جبکہ تھانے جھنگ بازار میں مقدمہ درج کرلیا گی ہے۔

    مقدمے میں شوہر، ساس، سسر اور دیور نامزد ہیں۔

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر عمران کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پٹرول چھڑک کر جلائی گئی خاتون کی حالت دوران علاج ہی انتہائی نازک تھی۔

    دوسری جانب لواحقین نے الائیڈ اسپتال میں احتجاج کیا، مظاہرین کا مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری تک لاش لینے سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال 19 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

  • سعودی عرب: خاتون کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا نوجوان گرفتار

    سعودی عرب: خاتون کی گاڑی کو نذر آتش کرنے والا نوجوان گرفتار

    ریاض : سعودی پولیس نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگانے کے جرم میں نوجوان کو گرفتار کرلیا، گاڑی کو نذر آتش کرنے والا ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے بعد ریاست کے مختلف حصّوں میں خواتین کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

    سعودی عرب کے خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی پولیس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک خاتون کی گاڑی کو آتش گیر مادے کی مدد سے جلایا تھا۔

    سعودی عرب کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دمام شہر کی ایک خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب ایک نامعلوم شخص نے گھر کے قریب کھڑی گاڑی کو جلادیا ہے۔

    سعودی پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد شناخت کے مدد گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 20 سال ہے، سی سی ٹی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے الخالدیہ کے علاقے میں کھڑی گاڑی پر آتش گیر مادہ ڈال کر آگ لگائی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو نذر آتش کرنے کے دوران نوجوان خود بھی آگ کی لپیٹ میں آکر وہ خود بھی جھلس گیا تھا۔

    سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد ملزم کے زخمی ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال نوجوان کی جانب سے گاڑی کو نذر آتش کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی، ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرآتش اور امریکی مردہ باد کے نعرے

    ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی، ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرآتش اور امریکی مردہ باد کے نعرے

    تہران : امریکا کے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے پر ایرانی ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرآتش کردیا اور امریکا مردہ کے نعرے بھی لگائے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نیوکلیئر ڈیل سے علیحدگی پر ایرانی ارکان اسمبلی نے پارلمینٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم جلادیا اور  امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    ایرانی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میں مسائل سےنمٹنےکی صلاحیت نہیں۔

    اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، امریکا ایرانی جوہری معاہدے سے کبھی مخلص نہیں تھا، ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مغربی ممالک کا جوہری معاہدہ یکطرفہ طور  پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقیقت میں اس معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت مل گئی تھی، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا، ایران ایک دہشت گرد ملک ہے، جو دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


    امریکی صدر نے اپنے مخصوص اندازمیں ایران کودھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے جوہری خطرے کو مکمل طورپر ختم کریں گے اوراس بارے میں اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

    صدرٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدہ امریکا کے لئے باعث شرمندگی تھا۔

    خیال رہے کہ ایران سے 2015 میں جرمنی،فرانس،برطانیہ اورامریکا نے جوہری معاہدہ کیا تھا، معاہدے پرچین اورروس نے بھی دستخط کئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے متعلق  تحقیقات کے دوران اہم انکشافات

    مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے متعلق تحقیقات کے دوران اہم انکشافات

    کراچی: مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے، تفتیشی پولیس افسر نے کیس چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں آگ کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنےآ ئے ہیں، سول ڈیفنس کےجودستاویزات دیےگئے، وہ اپریل 2016 کے ہیں، ہوٹل انتظامیہ کی فراہم سول ڈیفنس دستاویزات کا ریکارڈ نہیں ہے.

    تحقیقاتی کاروائی میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل کےکنٹرول روم میں صرف آپریٹربیٹھا ہوا تھا، جبکہ سی سی ٹی وی آپریٹر فائرسیفٹی سے لاعلم تھا.

    تفتیشی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس ادارے نے دستاویز کی تصدیق نہیں کی تھی، آگ کےبعد15پرہوٹل سےمہمان نے3بجکر10منٹ پرکال کی تھی.

    عامرالطاف کا کہنا ہے کہ آدھے گھنٹے تک ہوٹل ملازمین خودآگ پرقابوپانےکی کوشش کرتے رہے، اےسی بند نہ ہونے کی وجہ سے دھواں پھیلا.

    مزید پڑھیں :کراچی: نجی ہوٹل میں آتشزدگی، پولیس کی باریک بینی سے تفتیش

    واضح رہے کہ مقامی ہوٹل میں آگ سے متعلق پولیس نےچالان عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے ، جس میں شفٹ انچارج پرویزاورسیکیورٹی انچارج بھی چالان میں نامزد ہیں ، اس ناخوشگوار واقعے میں 12 افرادجاں بحق اور49زخمی ہوئےتھے۔

  • ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: ملتان میں لین دین کے تنازع میں طلبا نے مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، بیالیس سالہ نعیم موت و حیات کی کشمکش کے بعد نشتراسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان میں ظلم وستم کی ایک اورداستان رقم ہوگئی۔ پاکستان جیسے معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھنا کو ئی نئی بات نہیں تاہم عدم برداشت میں لوگوں کی جان چلے جانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملتان میں لین دین کے معمولی سے تنازعے پر طالب علم انسانیت بھُلاکرجان لینے کے درپے ہوگئے ہے۔

    ملتان کے علاقے ممتازآبادمیں معاویہ اورمعین نامی دولڑکوں نے ہوٹل کےمالک بیالیس سالہ نعیم کو پیسوں کے معاملے پرمارپیٹ کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی ہے۔ نعیم کی حالت تشویشناک تھی جس کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد ازاں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ پیٹرول چھڑکنے والے دونوں ملزمان فرارہوچکے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نعیم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق نعیم کے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقع کا مرکزی ملزم معین الدین کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: خود سوزی کرنے والی خاتون دم توڑگئی

    ڈیرہ غازی خان: خود سوزی کرنے والی خاتون دم توڑگئی

    ڈیرہ غازی خان:انصاف نہ ملنے پرخودسوزی کرنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی،صائمہ اقبال نےملزمان کو تھانےسےرہاکرنے پرخود کوآگ لگالی تھی۔

    ڈی جی خان میں مبینہ زیادتی کےبعد انصاف نہ ملنےپرخود سوزی کرنے والی خاتون صائمہ اقبال نشتراسپتال میں دم توڑ گئی،پولیس نے واقعے میں ملوث قرار دیئے جانے والے تینوں ملزمان کو بےگناہ قرار دے کررہا کردیا تھا،جس پر پانچ روز قبل صائمہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگالی تھی۔

    ڈیرہ غازی خان کی کےعلاقے شاکرٹاون کی رہائشی صائمہ اقبال کو چارافراد دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہےتھے،متعلقہ تھانےداد رسی کیلئے پہنچنے پر سب انسپکڑ غلام اکبر نے رپورٹ درج کرنے کے بجائےاسے اس کی ماں سمیت تھانے میں بند کردیا ، جہاں سے متاثرہ لڑکی کے بھائی محمد بلال نے اپنی بہن اور والدہ کو عدالتی بیلف کے ذریعے رہا کرایا تھا۔