Tag: Burned to death

  • بھارت : کورونا مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 18جل کر ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بھارت : کورونا مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 18جل کر ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    گجرات : بھارت کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا مریضوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 2 نرسوں سمیت 18 مریض جان جل کر ہلاک ہوگئے۔ ہنگامی حالات کے پیش نظر 50 مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس سے دو نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

    اسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، رواں برس اسپتالوں میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 50 مریض ہلاک ہوئے۔

  • شرابی نے گھر برباد کردیا، 3 بچوں سمیت 6 افراد جل کر ہلاک

    شرابی نے گھر برباد کردیا، 3 بچوں سمیت 6 افراد جل کر ہلاک

    کرناٹک : بھارت میں شرابی باپ نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6افراد جل کر موت کا نوالہ بن گئے، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوڈاگو کے گاؤں میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں چھ افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں آگ لگانے والے شرابی کی شناخت ایراوارا بوجا کے طور پر کی گئی ہے، جو واردات کے بعد سے فرار ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایراوارا بوجا مزدوری کرتا ہے اور اس کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس کے بعد وہ اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا تھا۔

    گزشتہ روز بھی اس نے شراب پی کر جھگڑا کیا اور گھر والوں کو آگ لگ اکر گھر کے باہر تالا لگا کر فرار ہوگیا، آتشزدگی سے تین افراد موقع پر ہی جل کر کوئلہ بن گئے جبکہ تین کی موت مقامی اسپتال میں دوران علاج ہوگئی۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت تین سالہ وشواس، سات سالہ پرکاش، چھ سالہ وشواس کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ 45سالہ بیوی، 40سالہ سیتا، چھ سالہ پرتھنا نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔