Tag: Burning car

  • خاتون کو انوکھے طریقے سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

    خاتون کو انوکھے طریقے سے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

    ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں جلتی ہوئی گاڑی سے ملنے والی شے دیکھ کر سیکیورٹی حکام دنگ رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس پولیس کو علاقے میں انسانی اسمگلنک کی رپورٹ موصول ہوئی تھی، اسی دوران ایک ایس یو وی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی میں موجود افراد نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکار کو کچل ڈالا اور فرار ہوگئے۔

    واقعے کے بعد ٹیکساس میں انٹراسٹیٹ ہائی وے پر ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی افسران نے ایمرجنسی الارم بجایا اور مشتبہ گاڑی کا تعاقب شروع کیا، اسی دوران ایک افسر نے گاڑی کو ٹکر دے ماری جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جب پولیس افسران متاثرہ گاڑی کے قریب پہنچے تو انہوں نے گاڑی کی آگ بھجانےکی کوشش کی اور اس کی جامہ تلاشی بھی لی، اسی دوران گاڑی کے عقب سےملنے والے بیگ نے انہیں حیران کرڈالا۔

    مذکورہ بیگ میں کوئی اسلحہ یا منشیات نہیں بلکہ ایک زندہ خاتون کو اسمگل کیا جارہا تھا، اسمگلر خاتون کو ایک کاؤنٹی سے دوسری کاؤئنی میں لیجانے کی کوشش میں تھے کہ پولیس افسران سے مڈبھیر ہوگئی۔

    خاتون کو جب بیگ سے نکالا تو وہ صحیح سلامت تھی اور اس کے ہاتھ میں جوتے موجود تھے، واقعے میں ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا، اس ڈرامائی منظر کی عکس بندی باڈی کیم سے کی گئی جسے بعد ازاں ٹیکساس پولیس ریجن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون تارکین وطن ہے، اس سے قبل اکیس مارچ کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ٹیکساس پولیس نے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی تھی۔

  • جلتی گاڑی میں شیر خوار بچی کو چھوڑ کر بھاگنے والے باپ کو سزا مل گئی

    جلتی گاڑی میں شیر خوار بچی کو چھوڑ کر بھاگنے والے باپ کو سزا مل گئی

    امریکا میں جلتی ہوئی کار میں شیر خوار بچی کو چھوڑ کر بھاگنے والے باپ کو قید کی سزا سنا دی گئی، باپ منشیات فروشی میں ملوث تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ اپریل 2019 میں پیش آیا، 28 سالہ اموٹپ نارمن طویل عرصے سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز وہ گاڑی میں منشیات کی بھاری مقدار اور اپنی 19 ماہ کی بچی کو لے کر جارہا تھا جب ایک مقام پر پولیس نے اسے روکا۔

    ملزم نے گاڑی بھگادی اور تھوڑی دیر بعد اس کی گاڑی سے دھواں نکلنے لگا، ملزم نے اس دوران منشیات سے بھرا بیگ کھڑکی سے باہر پھینکا اور تھوڑی دیر بعد بچی کو گاڑی میں چھوڑ کر خود بھی باہر چھلانگ لگا دی، تب تک گاڑی آگ پکڑچکی تھی۔

    پولیس کے وہاں پہنچنے تک گاڑی شعلوں میں گھر چکی تھی جبکہ اندر موجود بچی کی بھی دم گھٹنے سے موت واقع ہوچکی تھی۔

    اموٹپ گاڑی سے چھلانگ لگانے کے بعد سڑک کے ساتھ موجود جنگلات میں غائب ہوگیا تاہم اگلے دن پکڑا گیا۔ عدالت میں اس نے کہا کہ اسے امید تھی کہ پولیس اہلکار اس کی بچی کو جلتی گاڑی سے ریسکیو کرلیں گے۔

    2 سال سے زائد عرصے تک کیس چلنے کے بعد عدالت نے ملزم کو 28 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

  • بہادر انسان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    بہادر انسان نے جان ہتھیلی پر رکھ کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

    ریاض : سعودی شہری نے پیٹرول پمپ کے پاس جلتی ہوئی کار کو بروقت دھکیل کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر صارفین نے خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق محائل عسیر میں شہری کی بروقت و دلیرانہ کارروائی سے پیٹرول اسٹیشن بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی میں لگی آگ کو دیکھ کر شہری نے خود کو خطرے میں ڈال کر اپنی گاڑی سے جلتی ہوئی کار کو دھکیل کر دور کر دیا۔

    محائل عسیر میں مقیم شامی محمد عسیری نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صبح کے سات بجے تفریح کے لیے جارہا تھا کہ شاہراہ پر واقع پیٹرول اسٹیشن سے دھوا اٹھتا دیکھا۔

    عسیری نے مزید کہا کہ پیٹرول اسٹیشن میں کھڑی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے تھے ، یہ دیکھتے ہی میں نے اہل خانہ کو کچھ فاصلے پر اتارا اور فوری طور پر جیپ کو ڈبل گیئر میں ڈال کر جلتی ہوئی گاڑی کے پاس لے گیا اور اسے گاڑی سے ٹو کرتے ہوئے اسٹیشن سے دور کر دیا تاکہ آگ پیٹرول ٹینک اور اس کے سپلائی پمپس تک نہ پہنچ سکے۔

    شہری کی اس بہادری اور بروقت مداخلت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر محائل کے کمشنر نے اسے ٹیلی فون کرکے بہادرانہ فعل کو سراہا۔