Tag: Bursts

  • ویڈیو: مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹ گیا

    ویڈیو: مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹ گیا

    امریکی ریاست فلوریڈا میں دوران پرواز ایک مسافر طیارے کا انجن پھٹ گیا جس کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے والی یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز ہیوسٹن سے روانہ ہوئی تھی کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

    ویڈیو میں انجن سے آگ کی چنگاری کی چمک دکھائی دے رہی ہے، جس کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی اٹیندنٹ نے کہا کہ خواتین و حضرات، ہمیں احساس ہوا کہ باہر کچھ ہوا ہے جس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی جارہی ہے۔

    یونائیٹڈ ایئرلائنز نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’اس واقعے کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کیا گیا جبکہ اس میں تمام مسافر بھی محفوظ رہے اور کسی زخمی کی اطلاع بھی نہیں ملی‘۔

    یونائیٹڈ ایئرلائنز نے بیان میں مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد تمام مسافر کو ان کی منزل تک لے جانے کے لیے ایک نئے طیارے کا انتظام بھی کردیا گیا ہے اس کے علوہ انجن میں خرابی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    دوسری جانب کچھ مسافروں نے اس حادثے کے نتیجے میں ہونے والے صدمے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی، جبکہ تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کراچی: پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں زیر آب، شہری مشکلات کا شکار

    کراچی: پائپ لائن پھٹنے سے سڑکیں زیر آب، شہری مشکلات کا شکار

    کراچی : ترقیاتی کاموں کے باعث سیوریج لائن پھٹنے سے شہر  کی مختلف سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جس کے باعث شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ترقیاتی کام کے باعث جمعرات کی صبح سیورج کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے سڑک زیر آب آگئی اور پوری شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا جس نے شہریوں کے منٹوں کے سفر کو گھنٹوں میں تبدیل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے کے باعث جیل چورنگی سے مزار قائد جانیوالی سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا جس کے باعث جیل چورنگی کے قریب سڑک پر گڑھا پڑھ گیا اور شاہراہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

    ذرائع کے مطابق سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث کشمیر روڈ جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کے دباؤ میں شدید اضافہ ہوگیا، شہریوں کےلیے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے والے ٹریفک اہلکاروں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ’جلد بازی نہ کریں ورنہ پھسل جائیں گے‘۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی، سبزی منڈی، نیپا، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، لائنز ایریا بھی پانی جمع ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہے۔

    مزید پڑھیں : بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی بھی معطل

    پائپ لائن پھٹنے کا پہلا واقعہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پیش آیا جب اچانک بجلی چلے جانے کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ دباؤ برداشت نہ کرسکی اور پانی کے دباؤ سے پھٹ گئی تھی۔؎

    پائپ لائن کی درستگی کے واٹر بورڈ کا عملہ اور ہیوی مشینری روانہ کردی کی گئی تھی تاہم تب تک ہزاروں گیلن پانی سڑک پر بہہ چکا تھا۔

  • کینیا: ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

    کینیا: ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

    نیروبی: کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک اور بچوں سمیت سو سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں اور خطرناک سیلاب کے باعث دارالحکومت نیروبی سے 190 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع مرکزی ڈیم ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    کینیا حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کو کنڑول کرنے کے لیے علاقے میں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ اس حادثے میں اب تک 44 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، علاوہ ازیں زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    کینیا کے اسکول میں فائرنگ‘ 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو عملے نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا، تاہم اس حادثے میں مزید ہلاکتوں اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اب تک تقریباً سینکڑوں افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے، تاہم ڈیم کے پانی سے ہونے والی تباہی کے ابتدائی تخمینہ کا اندازہ ابھی لگایا جا رہا ہے۔

    کینیا، مسافر بس کو حادثہ 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    خیال رہے کہ کینیا کو اس وقت بارشوں اور سیلابوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں شہری نقل مقامی پر مجبور ہیں، یاد رہے کہ رواں سال کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تقریبا 170 سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔