Tag: bus accident

  • برطانیہ میں ڈبل ڈیکر مسافر بس کو خوفناک حادثہ

    برطانیہ میں ڈبل ڈیکر مسافر بس کو خوفناک حادثہ

    برطانیہ کے شمال مغربی شہر مانچسٹر سٹی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر بس پُل سے ٹکرا گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پُل سے ٹکرانے کے باعث ڈبل ڈیکر بس کی چھت اکھڑ گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

    مذکورہ بس دوپہر تقریباً 3 بجے کے قریب بارٹن روڈ اور ٹرافورڈ روڈ پر رواں دواں تھی کہ اچانک ایک 11 فٹ 6 انچ اونچے پل سے ٹکرا گئی۔ یہ پل پہلے بھی کئی بار حادثات کا باعث بن چکا ہے، جس کی وجہ اس کی کم اونچائی بتائی جاتی ہے۔

    Double decker bus

    حادثے کے فوری بعد مانچسٹر پولیس، فائراینڈ ایمبولینس سروسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، ایئرایمبولینس کو بھی طلب کرلیا گیا تھا، جائےحادثہ کے اردگرد کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلیے بند کر دی گئیں۔

    زخمیوں کو فوری طور پر مانچسٹر رائل اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

  • کراچی: بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی: بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی میں مسافر بس الٹنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منقتل کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے لنک روڈ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ حادثے کے بعد گاڑی کے اندر پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں سمندری تین پلیاں اسٹاپ کے قریب بھی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 9 مسافر زخمی ہوگئے۔

    فیصل آباد ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو سول اسپتال سمندری منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/jhang-truck-accident/

  • گوئٹے مالا : مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،51 مسافر ہلاک

    گوئٹے مالا : مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،51 مسافر ہلاک

    گوئٹے مالا میں مسافر بردار بس ایک گہری کھائی میں جا گری جو ان کیلیے موت کا کنواں ثابت ہوئی۔ حادثے میں 51 افراد جان سے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوئٹے مالا میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں اکیاون افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس حوالے سے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مسافر بس سان آگسٹن شہر سے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی جارہی تھی۔

    تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیورسے بےقابو ہوگئی اور ریلنگ توڑتی ہوئی پل سے 66 فٹ نیچے گہرے نالے میں گرگئی۔

    درجنوں مسافروں کی ہلاکت پر گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریوالو نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
    فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں بس کو گندے پانی میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے، جس کے ارد گرد مسافروں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 51 اموات کی تصدیق کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک 36مردوں اور15 خواتین کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، بس میں 70سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ بہت سے مسافر گندے نالے کی کیچڑ میں پھنس کر رہ گئے جنہیں کافی تگو دو کے بعد نکالا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، مکمل تفتیش کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے، مزید تحقیات جاری ہیں۔

  • موٹروے پر بس خطرناک حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

    موٹروے پر بس خطرناک حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

    راولپنڈی میں موٹروے M-14 فتح جنگ کے قریب بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جابحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی موٹر وے ایم 14 پر  فتح جنگ کے قریب مسافر  بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تمام لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام اباد کی جانب جا رہی تھی، موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث تیز رفتاری سے الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں کارروائیاں جاری ہیں۔

  • حب : شاہ نورانی سے آنے والی وین الٹ گئی، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

    حب : شاہ نورانی سے آنے والی وین الٹ گئی، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

    حب : شاہ نورانی سے واپس کراچی آنے والی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، افسوسناک واقعہ حب  میں نورانی کراس موسلی چڑھائی کے قریب پیش آیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی وین الٹ گئی،حادثے میں ایک سات سالہ بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اطلاعات کے مطابق 11افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کے2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تمام زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آرہے تھے۔

    حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار، 3 زائرین جاں بحق

    ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار، 3 زائرین جاں بحق

    ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 زائرین جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔

    ایران کی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 زائرین جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے، پاکستانی زائرین بس میں اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور کرمان صوبے کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرائی۔

    تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ بس میں کتنے لوگ سوار تھے، فارس ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کرنل عبدل ہاشم دہغنی نے بتایا کہ حادثہ بریک میں ”تکنیکی خرابی“ اور ڈرائیور کی ”گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی“ کی وجہ سے پیش آیا۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے، اکیس اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق

    ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق

    تہران : ایران میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں 28 افراد کے جاں بحق  اور 20 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے زیارتوں کیلئے ایران جانے والے زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے پیش آیا۔

    حادثہ تفتان چیک پوائنٹ کےقریب پیش آیابس میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں جب کہ 14 شدید زخمی ہیں۔ 6افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    ،ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپرحادثہ بس کی بریک فیل ہونےکی وجہ سےپیش آیا تاہم یزدکےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی گئی تاکہ زخمیوں کوفوری طبی امداددی جائے۔

    بس میں سوار  53 پاکستانی زائرین میں سے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

    لاڑکانہ میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابو اقبال کے مطابق بس میں موجود ایک عبدالوہاب نامی مسافر نے بتایا ہے کہ اس کے سامنے کئی لوگوں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

    iran

    زخمی مسافر عبدالوہاب کے مطابق بس کے زائرین ایران سے عراق جارہے تھے کہ ایرانی شہر یزد میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث وہ دیوار سے جا ٹکرائی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ہلال احمر ایران کے مطابق زائرین بس حادثے میں زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

     

  • جیکب آباد میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

    جیکب آباد میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

    جیکب آباد میں باراتیوں کی بس ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق،جبکہ 30زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تھانہ آباد کی حدود میں گاؤں ڈیول ماچھی کے قریب پیش آیا، ٹائرپھٹنے کے نتیجے میں بس بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    کراچی میں 23 مارچ کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق افسوسناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

  • نائیجیریا میں خوفناک بس حادثہ، 16 افراد جان سے گئے

    نائیجیریا میں خوفناک بس حادثہ، 16 افراد جان سے گئے

    نائیجیریا میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے کے نتیجے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے، حادثہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے ‘اینوگو’ میں پیش آیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بے قابو مسافر بس دیوار سے ٹکرا گئی اور حادثے میں 16 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویش ہے، جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل نائیجیریا کے شہر میدوگوری میں خوفناک ٹریفک حادثے پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    لندن ریلوے اسٹیشن کے باہر جنونی شخص کا تلوار سے حملہ، متعدد زخمی

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق میدوگوری میں پہلے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرائیں اور پھر تیسری تیز رفتار بس بھی ان میں جا گھسی۔ حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • گلگت بلتستان : سیاحوں کی بس  کھائی میں  جاگری 5 جاں بحق

    گلگت بلتستان : سیاحوں کی بس کھائی میں جاگری 5 جاں بحق

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) محمد ایاز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق سیاحوں پر مشتمل مسافر ہائی روف حادثے کا شکار ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپر دیر سے چترال جانے والی ڈاٹسن کار کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔