Tag: bus accident

  • کراچی جیل روڈ پر ریس لگاتی بس کے حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کراچی جیل روڈ پر ریس لگاتی بس کے حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کراچی: گزشتہ روز جیل روڈ پر ریس لگانے کے دوران ایک بس کو حادثہ پیش آیا تھا، ریس لگانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے بس ڈرائیور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ہیں، جیل روڈ پر گزشتہ روز کے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

    فوٹیج کے مطابق یہ حادثہ 4 بسوں کے درمیان ریس لگانے کے دوران پیش آیا تھا، جس میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے پانچ خواتین بتائی جا رہی ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں بسوں کو فٹ پاتھ سے بالکل لگ کر ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، پہلے 3 بسیں ایک دوسرے کے پیچھے تیزی سے نکل گئیں، اور پھر کچھ فاصلے پر موجود چوتھی بس اسی تیزی سے جیل کی جانب دوڑتی نظر آئی۔

    لیکن چوتھی بس کا ڈرائیور اسٹیئرنگ نہیں سنبھال سکا، اور اچانک بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، اور درخت اور لوہے کی گرل سے جا ٹکرائی۔

    فوٹیج میں بس پر سوار مسافروں کے گرنے کا ہولناک منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے، بس کی ٹکر لگتے ہی 2 مسافر اچھل کر بس کے دروازے سے روڈ پر آ گرے، جن میں سے ایک بزرگ شہری بھی شامل ہے۔

    بزرگ شہری نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کے بعد لوگوں کا ہجوم لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • مصر میں خوفناک بس حادثہ، 22 افراد جاں بحق

    مصر میں خوفناک بس حادثہ، 22 افراد جاں بحق

    قاہرہ: مصر میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں 22 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کر کے اس کے ٹائر تبدیل کیے جارہے تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے المنیا کے قریب ایک بس حادثے میں کم از کم 22 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب دارالحکومت قاہرہ کے قریب ہائی وے پر ایک مسافر بس کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کر کے اس کے ٹائر تبدیل کیے جارہے تھے۔

    حادثے کے زخمیوں کو المنیا کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، المنیا قاہرہ سے تقریباً 220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں، یہ حادثات زیادہ تر تیز رفتاری، خراب سڑکوں یا ٹریفک قوانین پر عملدر آمد نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

  • تیز رفتار مسافر بس کو خوفناک حادثہ : بچوں سمیت 16 ہلاک

    تیز رفتار مسافر بس کو خوفناک حادثہ : بچوں سمیت 16 ہلاک

    نئی دہلی : شمالی بھارت میں گزشتہ روز ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے پھِسل کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اس حوالے سے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کولو کے ایک اعلیٰ عہدئٓیدار نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمیوں کو بس کے ملبے سے نکالا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ایک اور اہلکار پرشانت سرکیک سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ بس میں تقریباً 20مسافر سوار تھے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار حادثے میں تباہ ہونے والی پیلے رنگ کی بس سے زخمی افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    حکام کے مطابق بس کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ انڈیا میں خراب ڈرائیونگ، ٹُوٹی سڑکوں اور پرانی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکوں پر ہونے والے جان لیوا حادثات عام ہیں۔

    پولیس کے مطابق انڈیا میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

  • اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 جاں‌ بحق

    اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 20 جاں‌ بحق

    ژوب: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب کوئٹہ جانے والی ایک بس ژوب میں دانہ سر کے علاقے میں کھائی میں گر گئی، جس سے بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہو ئے ہیں، حادثے کے شکار افراد عید الاضحیٰ منانے گھر جا رہے تھے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے بس میں 33 افراد سوار تھے، گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا۔

  • میکسیکو : تیز رفتار بس کو خوفناک حادثہ، 19 مسافر ہلاک

    میکسیکو : تیز رفتار بس کو خوفناک حادثہ، 19 مسافر ہلاک

    میکسیکو : امریکہ  میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک گھر میں جا گھسی جس کی نتیجے میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس گھر میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    وسطی میکسیکو میں بس کو حادثہ جوکوسنگو کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ایک گھر کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔

    میکسیکو کے حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بس حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • لیہ : بس کو خوفناک حادثہ، 6مسافر جاں بحق

    لیہ : بس کو خوفناک حادثہ، 6مسافر جاں بحق

    لیہ : تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے جمن شاہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ40 مسافر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ موٹرسائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے میں زخمیوں اور مرنے والے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

  • ترکی میں تارکین وطن کی بس خوفناک حادثے کا شکار

    ترکی میں تارکین وطن کی بس خوفناک حادثے کا شکار

    انقرہ: ترکی میں ایرانی سرحد کے قریب تارکین وطن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح مشرقی ترکی میں تارکین وطن کو لیجانے والی بس حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے ہیں۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ایران سے ملحقہ ترک ضلع مرادی میں پیش آیا، جہاں بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری ، کھائی میں گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی، جس کے باعث مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے، فوری طور پر جاں بحق تارکین وطن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ بس میں زیادہ تر پاکستان،،افغانستان اور بنگلادیش کے شہری شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ترکی کا علاقہ مرادی آبادی تارکین وطن کے لئے اہم راہداری تصور کیا جاتا ہے،ا س راہداری کے زریعے یورپ جایا جاتا ہے، راہداری استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد ایران، پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کی ہے جو کہ باقاعدگی سے ایران کی سرحد عبور کرتے ہوئے ترکی میں داخل ہوتے ہیں۔

  • اپر کوہستان: بس کھائی میں جا گری، 8 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اپر کوہستان: بس کھائی میں جا گری، 8 لاشیں نکال لی گئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    اپر کوہستان: ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں ایک مسافر بس پل ٹوٹنے سے کھائی میں جا گر ی.

    تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ تحصیل کندیا کے مقام پر پیش آیا، گاڑی میں 31 افراد سوار تھے،  8 لاشیں نکال لی گئیں۔

    حادثہ پل ٹوٹنے سے پیش آیا، گاڑی کھائی میں جار گر گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ڈی سی او نے حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، دیگر افراد لاپتا ہیں۔

    مزید پڑھیں: حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 11 افراد جاں بحق

    انتظامیہ کی جانب سے مزید ہلاکتوں کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس خوف ناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    اپر کوہستان خیبر  پختو نخوا کا ضلع  ہے،  حادثہ تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا، مزید ریسکیو ٹیمیں ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

  • دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ضلع الراشدیہ میں عید کے چوتھے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستانی، بھارتی اور عمانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی، ایک آئرش اور ایک عمانی شہری شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زاید روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ بس میں 31 افراد سوار تھے جن میں سے 17 ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ باقی زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ السعودی کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والی ڈرائیور نے غلط لین میں گاڑی چلائی اور ’40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے‘ کا سائن بورڈ اور وارننگ بورڈ بھی نظر کرتا ہوا تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ استپال انتظامیہ کی جانب سے سات بھارتیوں کو جمعے روز ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا جبکہ باقی پانچ بھارتی شہریوں کو آج ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

    واضح رہے کہ اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

  • ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی

    ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی

    کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثےمیں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے, زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب  حب سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر الٹ گئی، حادثے کے بعد بس الٹ کر جھاڑیوں میں جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی اور تین مرد شامل ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بس الٹنے کے ساتھ ہی مسافروں کی چیخ و پکار سن کر جائے وقوعہ پر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور امدادی ٹیموں کے آنے تک اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو بس سے نکالنے کا کام شروع کردیا۔

    مسافروں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔