Tag: Bus and tanker truck collide in Brazil

  • برازیل : بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم،20افراد ہلاک

    برازیل : بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم،20افراد ہلاک

    برازیل : بس اورٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثےمیں کم از کم بیس افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    برازیل کے جنوبی علاقے میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو لے کر ماؤرما شہر کی طرف جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، ٹکر کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں تیس افراد سوار تھے۔

    qyli8we7

    دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوتے ہی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت بس کے انیس مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔