Tag: bus-hostice

  • ملتان : مسافرکی بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی ویڈیو وائرل

    ملتان : مسافرکی بس ہوسٹس سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی ویڈیو وائرل

    ملتان : بس ہوسٹس کے ساتھ مسافر کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مسافر خود کوسرکاری اہلکارکہہ کر بس ہوسٹس کو دھمکاتارہا دیگر مسافروں کے بیچ بچاؤ کے باوجود مسافرکی اکڑ نہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس کی ایئر ہوسٹس کو دھمکانا مسافر کو مہنگا پڑگیا،ملتان سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے طاہر خان کے مطابق محض پانی دیر سے دینے پر مسافر نے بس ہوسٹس پر شدید غصے کا اظہار  کیا۔

    مذکورہ مسافر نے  خاتون سے بد تمیزی کی اور بس سے باہر پھینکنے کی دھمکیاں دیں جس پر بس ہوسٹس آبدیدہ ہوگئی، بس میں موجود دیگر مسافروں نے سمجھانے کوشش کی تاہم مسافر اپنی روش سے باز ںہ آیا اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔

    بعد ازاں مسافروں نے موٹر وے پولیس کو کال کر کے بلا لیا، اور اس کی شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ سفر نہیں کرسکتے جس پر مذکورہ مسافر کو بس سے اتار دیا گیا۔

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لے لیا

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لے لیا

    منڈی بہاالدین : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے شادی سے انکار پر بس ہوسٹس کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے منڈی بہاالدین کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس دو روز قبل قتل ہونے والی بس ہوسٹس کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں اور بے گناہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

    ڈاکٹر حسن عسکری نے منڈی بہاالدین کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمے داری شفاف الیکشن کرانا ہے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے بنیادی سہولتیں اور سیکیورٹی معاملات دیکھنا ہوتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کی پالیسی ہے، عوام کی بہتری کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد میں سرگودھا روڈ کے بس اڈے پربس ہوسٹس مہوش کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

    ملزم عمردراز نے مہوش نامی لڑکی کو شادی سے انکارپرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے مہوش کا ہاتھ پکڑکر لے جانے کی کوشش کی اورانکار پر گولی چلادی۔

    فوٹیج میں مہوش کوگولی لگنے پرسیڑھیوں پرگرتے دیکھا جاسکتا ہے، سکیورٹی گارڈزنے ملزم کوقابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ مہوش اپنے والد کی وفات کے بعد گھر والوں کی واحد کفیل تھی۔

    خیال رہے کہ رواں سال 17 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں شادی سے انکار پر فیکٹری ورکر نے بیوہ پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ واقعے میں 7 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔