Tag: Bus Stop

  • بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

    بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

    متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آج سے بس اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز ہوگیا۔

    دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سروس ابتدائی طور پر چار بس اسٹیشنوں پر فعال کی جائے گی، جس میں ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں شامل ہیں۔

    آر ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، یہ اقدام دبئی کے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید جدت اور سہولت لانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔

  • کوئٹہ، مستونگ میں فائرنگ 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ، مستونگ میں فائرنگ 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں واقع بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں واقع بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔

    فائرنگ کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ اور وہاں موجود نشانہ بننے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

    پولیس افسران نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    پڑھیں: کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

     یاد رہے بلوچستان پچھلے چار روز سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، تین روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے گوادر کے علاقے جیونی بازار میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 کوسٹ گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:  گوادر کے علاقے جیوانی میں فائرنگ، دو کوسٹ گارڈ جاں بحق

    علاوہ ازیں مستونگ میں ہی دو روز قبل فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ایک شخص دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنا جبکہ گزشتہ روز سریاب روڈ سے 12 کلومیٹر دور پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر کے 61 کیڈیٹرز کو شہید کردیا تھا بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کا آغاز کیا جس میں تین دہشت گردوں کو بھی نشانہ ہلاک کیا گیا تھا۔