Tag: bus

  • خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق

    خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق

    خانیوال : صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں ایم فور موٹروے پردھند کے باعث مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، مسافربس لاہور سے راجن پور جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔


    قصورمیں کاراوررکشےمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ چار روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں تیزرفتار کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس 6 اگست کو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • آزاد کشمیرمیں مسافروین گھائی میں گرگئی‘ 5 افراد جاں بحق

    آزاد کشمیرمیں مسافروین گھائی میں گرگئی‘ 5 افراد جاں بحق

    مظفرآباد : میرپور آزاد کشمیر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں پنجواڑا کے قریب مسافر وین تیزرفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین سمیت 5 افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔


    آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال 5 مئی 2017 کو آزاد کشمیر میں مسافروین کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 اگست 2016 کو آزاد کشمیر کے ضلع پلندری میں باراتیوں‌ سے بھری ایک بس کھائی میں‌ جاگری تھی جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا ریمانڈ منظور

    کراچی: مسافر بس پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا ریمانڈ منظور

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بس پر فائرنگ کے ملزم پولیس اہلکار کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لوگ لٹ رہے ہوتے ہیں تب فائر نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بس پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم پولیس اہلکار کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    مجسٹریٹ نے ریمارکس میں کہا کہ لوگ لٹ رہے ہوتے ہیں تب فائر نہیں کرتے۔ گولی چلانی ہے تو عوام کی حفاظت کے لیے چلائیں۔

    مزید پڑھیں: ناظم آباد میں بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

    ملزم اہلکار نے بیان میں کہا کہ گاڑی سے بچاؤ بچاؤ کی آواز آرہی تھی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے جوابی فائر کیا تھا۔

    عدالت نے بیان کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں عید گاہ گراؤنڈ کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے جن کی شناخت مہتاب، عمیر اور گولانوں کے نام سے ہوئی۔

  • چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال موٹر وے پر ٹرالراور بس میں تصادم 6 افراد جاں بحق 22 زخمی

    چکوال : موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے باعث چھ افراد جان سے گئے، حادثے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کے قریب پنڈدادن خان میں سالٹ رینج کےقریب مسافر بس اور ٹرالرکے تصادم میں چھ افرادجاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوگئے۔

    بدقسمت بس راولپنڈی سےجھنگ جارہی تھی کہ کلر کہار سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پیچھے سے آنے والا ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے باعث بس سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار زخمیوں نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ابوبکر،یاسرعلی،احمدسعید،محمدارشداورمحمدنعیم شامل ہیں، زخمیوں میں دوخواتین اورایک بچہ بھی شامل ہےجبکہ چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب: تیز رفتاربس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق، تیس زخمی

    حب : بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ سے کراچی آنے والی منی بس تیز رفتاری کی باعث وندر کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

    زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے جبکہ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین اور مزدا میں تصادم، تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

    میاں چنوں 45 والے بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ پرشدید دھند کے باعث مزدا ٹرک جس میں تین افراد سوار تھے ملتان سے لاہورجانیوالی موسیٰ پاک ٹرین سے ٹکر ا گیا ،جس کے نتیجے میں ٹرک ٹکروں میں بٹ گیا اور ٹرک میں سوار محمد جعفر ،غلام محمد اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جنکا تعلق کمالیہ سے بتایاجاتا ہے۔

    جاعہ وقوعہ پرموجود مشتعل افراد نے پولیس کو لاشیں دینے سے انکار کردیا اوردوسرے ٹریک پر لاہور سے کراچی جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر ٹرین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے اور ٹرین کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے،جس کے بعد مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیا، ریسکیو 1122کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں:تیزرفتاربس الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت بیس زخمی

    چشتیاں :حاصل پور روڈ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔ حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس سے زائرین کو واپس علی پور لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈھرنوالہ اسٹاپ کے قریب الٹ گئی۔

    بس حادثہ میں 8 خواتین اور 4 بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 اور پولیس نے زخمی افراد کو چشتیاں ہسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے وقت الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔