Tag: Bushra Bi Bi

  • وزیر داخلہ کا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے متعلق اہم بیان

    وزیر داخلہ کا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے متعلق اہم بیان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور اب تک فرار ہیں، گرفتار افراد سے متعلق تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔

    اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کیخلاف گرینڈ آپریشن کی کامیابی سے تکمیل کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور اب تک فرار ہیں ہم نے ان سے دو مرتبہ کہا کہ سنگجانی میں جلسہ کرلیں، پہلے انہوں نے رضامندی ظاہر کی لیکن پھر کہا کہ عمران خان کا فیصلہ نہیں مانتے، ڈی چوک جانا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کل سے فوری طور پر اسلام آباد کی سڑکیں کھولیں گے، میٹرو سروس اور انٹرنیٹ آج اور اسکول کل کھلیں گے، امید کرتا ہوں نیا دن نئی سوچ کے ساتھ آئے گا۔

    افغان شہریوں اور دیگر ویڈیوز آئندہ دو تین روز میں شیئر کرینگے، گرفتاریوں سے متعلق آئی جی اسلام آباد آج تفصیلات شیئر کرینگے۔

    ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کی کوئی صورت نہیں، انہوں نے آپریشن کی کامیابی پر اسلام آباد و پنجاب پولیس، ایف سی، رینجرز اور پاک آرمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ کیسے لگی ؟ وجہ سامنے آگئی

    بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ کیسے لگی ؟ وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن کے دوران کنٹینروں کو جلادیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندگان کے مطابق یہ وہی کنٹینر ہے جس میں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور سوار ہوکر یہاں پہنچے تھے پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔

    بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو لگنے والی آگ کی وجوہات کے سوال پر نمائندہ اے آر وائی نیوز کے بتایا کہ جس وقت شیکنگ ہورہی تھی اس وقت وہاں موجود درختوں کو آگ لگائی جارہی تھی تاکہ شیکنگ اے اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔

    لیکن آگ پھیلتی چلی گئی جس نے کنٹینر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کنٹینر کو آگ خود لگی یا لگائی گئی۔

    بلیو ایریا پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کرالیا گیا

    حکومت نے بلیو ایریا پی ٹی آئی مظاہرین سے خالی کرالیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈا پور دونوں ایک ہی گاڑی میں نکل گئے۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس کی ٹیم کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے محافظوں کی گاڑی کو روک لیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس فورس کو ہدایت کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

    پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف آپریشن خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کے درمیان آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب پنجاب اور اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے حصہ لیا۔

    پی ٹی آئی کے ساڑھے چار سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا، بلیو ایریا میں پی ٹی آئی مظاہرین کے ساتھ آئے کنٹینر میں بھی آگ لگ گئی۔

    سری نگر ہائی وے پر بھی پولیس آپریشن کے دوران واپس جانے والوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔