Tag: Business

  • ایسا پرندہ جس کے کاروبار سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں

    ایسا پرندہ جس کے کاروبار سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں

    اکثر علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں مختلف اقسام کے پرندے پالتے ہیں ان میں سے زیادہ تر صرف شوق کی حد تک پالتے خاص طور پر کچھ لوگوں کو لوبرڈز پالنے شوق ہوتا ہےجو بہترین کاروبار بھی ہے۔

    وقت گزرنے سے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پرندوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اب یہ ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کرگیا ہے اور باقاعدہ ہفتے میں ایک دن پرندہ بازار بھی منعقد کیا جاتا ہے۔

    ان بازاروں میں لائے جانے والے مختلف اقسام کے پرندے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں جن کی کی قیمت 3 ہزار سے لےکر 10 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

    ایک ایسی ہی کہانی برطانیہ سے آنے والے نوید شیخ کی ہے، جنہوں نے پاکستان میں پرندوں سے محبت کی لازاوال داستان رقم کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوید شیخ نے بتایا کہ سال 2009 میں انگلینڈ سے پاکستان آنے کے بعد اتفاقیہ طور پر میں نے ’لوبرڈز‘ کو دیکھا، ابتدائی طور پر کاروبار میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور دو سال کی محنت کے بعد کچھ امید کی کرن پیدا ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لوبرڈز کے کاروبار کا آغاز سب سے پہلے میں نے کیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف شعبہ جات کے بے شمار لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور آج وہ اس کاروبار سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

    نوید شیخ نے بتایا کہ اس سال 2025 کا سب سے مہنگا ’لوبرڈ‘ کا جوڑا دس لاکھ روپے کا ہے جس کا نام ’یلو فیس اوپالائن ڈن فیلو‘ ہے اور ’لوبرڈ‘ کی کم سے کم قیمت 3 سے 5 سو روپے تک ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی صورت حال؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، انڈیکس میں 802 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک 100 انڈیکس دوران کاروبار ایک لاکھ 18 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    انڈیکس آٹھ سو دو پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 810 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوران کاروبار 13 سو 56 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دو دن قبل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان تھا جس میں سرمایہ کار اور بڑے ادارے منافع کمانے والے حصص فروخت کر رہے تھے، ماہرین کے مطابق ملکی معیشت بہتری کی سمت میں گامزن ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ایس آئی ایف سی کی سفارش پر6ماہ کیلئے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔

    وفاقی حکومت نے ویزا پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی، غیرملکی سرمایہ کاروں اور تجارتی مقاصد کیلئے ویزا پراسس میں بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔

    103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری لی گئی، پاکستانی مشن 5سال کیلئے بزنس ویزا 24گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے، ایک سال کیلئے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا۔

    ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، 5سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

    2سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

    اسپیشل انوسمٹنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں وفاقی کابینہ نے ویزا پالیسی میں ترامیم سرکولیشن سمری کے تحت منظور کرلیں۔

  • امارات میں سیاحوں کا رش، ہوٹلوں کا کاروبار بڑھ گیا

    امارات میں سیاحوں کا رش، ہوٹلوں کا کاروبار بڑھ گیا

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ہوٹلوں کے کاروبار میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ اضافہ کرونا وبا کے دوران کاروبار کم ہوجانے کے بعد ہوا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے ہوٹلوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سال رواں کے آغاز سے ہوٹلوں کا کاروبار 30 فیصد تک بڑھ گیا ہے، یہ 2019 کے دوران ہونے والے کاروبار کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔

    عربیین ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشن میں شرکت کے موقع پر ہوٹلوں کے ذمہ داران نے کہا کہ سال رواں کے دوران ہوٹلوں کی بکنگ میں توجہ طلب حد تک اضافہ ہوا ہے، 10 سے 30 فیصد تک ہوٹلوں کی آمدنی بڑھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ سال رواں کی دوسری ششماہی کے دوران ہوٹلوں کی آمدنی میں شرح نمو مزید بڑھے گی۔

    اٹلانٹس دبئی میں سیلز مینیجر ایمن بکوش کا کہنا تھا کہ سال رواں کے شروع سے دبئی کے ہوٹلوں میں بکنگ توجہ طلب حد تک بڑھی ہے، سنہ 2019 کے مقابلے میں سیاحوں نے 25 فیصد زیادہ خرچ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریستورانوں، ہوٹلوں کی سہولیات اور ہوٹلوں کے مختلف اداروں پر سیاحوں کے خرچ کا تناسب بڑھا ہے۔

    ایمن بکوش نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں 187 سے زائد ممالک کے لوگوں نے دبئی کے ہوٹلوں میں بکنگ کروائی، ان میں روس، برطانیہ اور یورپی ممالک کے سیاح سرفہرست ہیں۔