Tag: Business activities

  • سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیاں تیز، ملازمتوں کے بڑے مواقع

    سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیاں تیز، ملازمتوں کے بڑے مواقع

    ریاض : سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور اشیا کی خرید و فروخت میں تیزی آئی ہے، جس کی بدولت مملکت میں نئے منصوبوں کی تشکیل اور ملازمت کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی تجارتی کارپوریشن ایس اینڈ پی گلوبل نے پرچیزنگ مینجرز انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں کاروباری حالات میں بہتری کے باعث سعودی عرب میں غیر تیل شعبوں میں سعودی ملازمتوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تیل کے علاوہ دیگر کاروباری مصروفیات میں اشیا کی فروخت، نئے منصوبوں اور بہتر مارکیٹنگ کی وجہ سے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری حالات میں بہتری کے نتیجے میں ٹیلنٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ ہی ستمبر 2019کے بعد حالات میں سب سے زیادہ بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

    ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے ماہر اقتصادیات ڈیوڈ اوون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا پرچیزنگ مینجرز انڈیکس جولائی میں مستحکم رہا۔

    ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا جس سے برآمدی اشیا کی فروخت کو مضبوط کرنے میں مدد ملی۔

    رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سپلائرز نے بڑھتی ہوئی مانگ کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا، اس طرح کہ دکاندار اپنے ڈیلیوری کے اوقات کو کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

    سپلائر کی کارکردگی میں مجموعی بہتری تقریباً چار برسوں میں دوسری تیز ترین سطح پر دیکھی گئی ہے۔
    قیمتوں کی سطح کے حوالے سے مملکت کو جولائی میں قدرے کم افراط زر کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر بھی اگست 2020 کے بعد قیمتوں میں یہ دوسرا تیز ترین اضافہ ہے۔

    تازہ ترین سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنیوں کو اپنی لاگت میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کا سبب تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت قرار دیا گیا ہے۔ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کارکنوں اور صارفین دونوں تک پہنچ گئے ہیں۔

    ایس اینڈ پی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فروری 2018 کے بعد سے عملے کی تنخواہوں میں سب سے تیز رفتاری سے اضافہ ہوا ہے اور اوسط قیمتوں میں مزید ٹھوس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • عمان حکومت نے کرفیو سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے

    عمان حکومت نے کرفیو سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے

    عمان : کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر عمان حکومت کی جانب سے لگائے گئے کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    عمانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو شہریوں اور گاڑیوں کے لیے رات کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے لیکن رمضان کے شروع ہونے تک کاروباری سرگرمیاں شام کو بند کرنے کی پابندی برقرار ہے۔

    اس سے قبل حکومت کی جانب سے بازاروں اور دکانوں کے لیے شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

    سرکاری میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کاروباری سرگرمیاں رمضان کی پہلی صبح تک شام آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک معطل رہیں گی۔

    عمانی حکام نے اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے، جن میں مساجد میں باجماعت تروایح اور ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی شامل ہے۔

    اس کے علاوہ کھیلوں سمیت تمام معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیاں جو اجتماع کی صورت میں ہوتی ہیں ان پر بھی رمضان کے دوران پابندی عائد رہے گی۔

    عمان میں داخلہ بھی عمانی شہریوں اور شہریت رکھنے والے تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ رمضان کے دوران سمندر پار سفر پر پابندی کے گریز کرنے کا کہا گیا ہے، تاہم ضرورت کے تحت سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سلطنت میں کورونا وائرس کے ایک ہزار203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک رات میں سات کوویڈ-19 کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے کیسز بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 685 ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 735 تک پہنچ گئی ہے۔