Tag: بزنس

  • حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    حکومت چھوٹے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، کراچی چیمبر

    کراچی : کے سی سی آئی کی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    ان خیالات کا اظہاراسمال ٹریڈرز کے چیئر مین عبدالمجید  نےگارڈن مارکیٹ میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے باوجود کراچی میں بھتہ ،پرچی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

     اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید میمن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کو ایک سازش کے تحت جرائم کی آماجگاہ بنا کر کاروبار کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

    ملزمان آئے روز دکان داروں سے بھتہ طلب کررہے ہیں اور نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور گٹر کے پانی کا جگہ جگہ جمع ہونا بھی عوام اور تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے جائیں۔

  • ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

    ایف آئی آےنے سائبر کرائم کے خلاف حکمتِ عملی وضع کرلی

    اسلام آباد: ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے والوں سے نمٹنے کیلئے ایف آئی اے نے حکمتِ عملی وضع کر لی ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہریوں کی آگاہی اورسائبرکرائم میں ملوث عناصر کے سدِباب کے لئے سائبرکرائم الرٹ سروس کا ملک بھرمیں آغازکردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق موبائل ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کے ذریعے لٹنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سال2014 کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو سائبرکرائم سے متعلق 900 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ لٹنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

    سائبر کرائمز سے شہریوں کے تحفظ اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے آگاہی کے لئے سائبر الرٹ سسٹم قائم کردیاہے، ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے اس نظام کا افتتاح کیا ۔

  • اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےحکومت کواوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلامی کے لئے پیش کرنے کی مشروط اجازت دے دی،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کےشیئرز کی فروخت سے متعلق سماعت کی۔

    اعلیٰ عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دے دیا کہ عدالتی حکم آنے تک او جی ڈی سی ایل کے شیئرزفروخت نہیں کئےجاسکتے،تاہم حکومت شیئرز نیلامی کےلیے پیش کرسکتی ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرزکی خرید وفروخت اورمنتقلی کے خلاف حکم امتناعی دے رکھا ہے جس پروفاق کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیاتھا۔

    اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی بک بلڈنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔حکومت کو اس فروخت سے اسی کروڑڈالرملنے کی امید ہے۔

  • دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے بھرپورتعاون کیا جائیگا، امریکا

    دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے بھرپورتعاون کیا جائیگا، امریکا

    نیو یارک: امریکہ نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیم پاکستان کیلئے سب سے بہتر ین انتخاب ہے۔ امریکا نےساڑھےچار ہزار میگا واٹ کے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلیے تعاون کا اعلان کیا ہے جس پرچودہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کے موقع پراعلیٰ امریکی حکام اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں،امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فلڈ مین کا کہنا تھا امریکا اور پاکستان کی جامع اسٹرٹجیک پارٹنر شپ ہے اور امریکا بالخصوص توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ دیرینہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کا خواہاں ہے۔

    دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری پاکستان کا بہترین انتخاب ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین قومی ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی کی پیداوار کیلیے ملک کو داسو اور بھاشا ڈیموں کی ضرورت ہے۔

  • ایکنک کےاجلاس:218  ارب مالیت کے10منصوبوں کی منظوری

    ایکنک کےاجلاس:218 ارب مالیت کے10منصوبوں کی منظوری

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالےایکنک کےاجلاس میں دوسواٹھارہ ارب مالیت کے دس منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

    اجلاس کوبتایاگیا کہ رواں سال وزیراعظم پروگرام کے تحت طلبہ میں چارارب روپے مالیت کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں منگلا ڈیم پاور ہاوس کی مرمت و بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں پن بجلی کے کئی منصوبے بھی منظور کر لئے گئے ہیں ۔

    اجلاس میں شرمائی ہائیڈروپراجیکٹ اپردیر کیلئے ایک سوپچاس میگاواٹ،چترال میں شوگو سین کیلئے ایک سوبتیس میگاواٹ،شوشگائی ایک سوچوالس میگاواٹ کے ہائیڈروپاور پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی گئی۔

    ان منصوبوں پراکانوے ہزارچھ سو بیاسی اعشاریہ چھ ملین روپے لاگت کاتخمینہ آئے گا۔ایکنک کے اجلاس میں کوئٹہ میں فلائی اوورکیلئےایک ارب اورانچاس لاکھ روپے اور شادی کوراسٹوریج ڈیم کی منظوری دی گئی جس پرچھ ہزارپانچ سوبائیس اعشاریہ آٹھ ایک ملین روپے لاگت آئی گی۔

  • وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    نئےسال کا آغازعوام کیلئےدوخوشخبریوں کےساتھ ہوگا، وزیراعظم کا تیل مصنوعات مہنگی کرنے سےانکار، سخت سردی میں ایل پی جی بیس روپےفی کلوسستی ہوگئی۔

    نئے سال پر اس بار ہورہا ہے ماضی سے کچھ ہٹ کر، مہنگائی سے تنگ عوام کو نئےسال پر ملی ہیں دوبڑی خوشخبریاں، پہلی خوشخبری یہ ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تجویز کیا جانے والا اضافہ اب نہیں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    کیونکہ وزیراعظم نواز شریف نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے، ادھرپہلی بارسخت سردی کے موسم میں ہوئی ہے ایل پی جی سستی، وہ بھی ایک دو نہیں پورے بیس روپے فی کلو سستی، وجہ ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کا نیچے آنا اور پاکستان میں ایل پی جی مافیا کی اجارہ داری کا ختم ہونا۔

    اس کمی سے پہاڑی اور شمالی علاقوں کو چھوڑ کر ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت آگئی ہے سو روپے فی کلو پر، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی دستیاب ہوگی ایک سو پچیس سے 130 روپے فی کلو میں، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورسے ہوگا۔