Tag: business class

  • لاکھوں کا بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے والے کو چونا لگ گیا

    لاکھوں کا بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے والے کو چونا لگ گیا

    انٹرنیٹ نے ہمارے روز مرہ کے کئی کاموں کو نہایت آسان بنا دیا ہے، کوئی چیز خریدنی ہو، کوئی بکنگ کرنی ہو یا کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں سب کچھ آن لائن دستیاب ہے۔

    لیکن آن لائن دھوکوں کی بھی کوئی کمی نہیں اور حال ہی میں ایک بھارتی شخص بھی اس کا نشانہ بن گیا۔

    بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی روہت ورما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پریشان کن تجربہ ٹویٹ کی صورت میں شیئر کیا۔

    روہت نے لکھا کہ انہوں نے بنگلورو سے گوہاٹی جانے کے لیے ایک ایئر لائن کا ٹکٹ، آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے بک کیا۔ انہوں نے بزنس کلاس سیٹ کے لیے 1 لاکھ 65 ہزار بھارتی روپے کی رقم آن لائن ادا کردی۔

    تاہم رقم ادا کرنے کے بعد انہیں علم ہوا کہ مذکورہ ایئر لائن میں بزنس کلاس موجود ہی نہیں جس پر وہ دنگ رہ گئے۔

    انہوں نے میک مائی ٹرپ نامی اس پلیٹ فارم کے منتظمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنی رقم واپس لے سکیں لیکن وہ ناکام رہے۔

    بعد ازاں انہوں نے ایئر لائن سے رابطہ جس کا عملہ بھی ان کی روداد سن کر حیران رہ گیا، تاہم انہوں نے روہت کی مدد کا وعدہ کیا۔

    چند روز بعد روہت کا مسئلہ حل ہوا اور مذکورہ پلیٹ فارم کی جانب سے انہیں ان کی رقم موصول ہوگئی۔

    روہت کی روداد سن کر ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آن لائن بکنگ میں اس طرح کے دھوکے بہت عام ہیں جس میں مختلف پلیٹ فارمز اصل رقم سے زائد وصول کرتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ ہمیشہ ایئر لائن کی آفیشل ویب سائٹ سے ہی بکنگ کی جائے۔

  • پی آئی اے کا یورپ کی پروازوں میں بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا یورپ کی پروازوں میں بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی:پا کستان کی قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے برطانیہ سمیت یورپ کی پروازوں میں سے بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے، جن میں بزنس کلاس ختم کرکے مسافروں کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مانچسٹر،برمنگھم،کوپن ہیگن،بارسلونا،میلان اور پیرس جانیوالی تمام پروازوں میں بزنس کلاس ختم کردی جائے گی۔

    جہازوں میں بزنس کلاس ختم کرکے اس جگہ پر تمام سیٹوں کو اکانومی پلس کردیا جائے گا، جس سے زیادہ مسافر ایک پرواز میں سفر کرسکیں گے اور ائیر لائن زیادہ ریونیو اکھٹا کرسکے گی۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یورپ کو جانے والی تمام پروازوں میں 15 جنوری سے صرف اکانومی پلس کی بکنگ کی جائے گی اور تمام مسافر ایک ہی کلاس میں سفر کرسکیں گے۔

    انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافروں کو پی آئی اے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سفر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے برطانیہ سمیت یورپ جانیوالی پروازوں پر 30فیصد کرایوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

  • مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

    مشیرہوابازی سردار مہتاب اور صاحبزادی کا اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

    کراچی : مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی نے پیرس روانگی پر اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر کیا، دباؤ ڈال کرٹکٹ اپ گریڈ کرایا گیا اور اضافی چارجزبھی ادا نہیں کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو نواز شریف کے ساتھی نے ٹیکہ لگادیا، مشیرہوابازی سردارمہتاب عباسی اور صاحبزادی پندرہ اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز769سے پیرس روانہ ہوئے تھے، دونوں کاٹکٹ اکانومی کلاس کا لیکن سفر بزنس کلا س میں کیا۔

    سردار صاحب نے دباؤ ڈال کرٹکٹ اپ گریڈ کرایا،جس کے اضافی چارجز بھی نہیں لیے گئے جبکہ مشیرہوابازی کی اپ گریڈڈٹکٹوں کی کاپی اے آروائی نیوزنےحاصل کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سردارمہتاب عباسی پیرس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اجلاس میں غیرقانونی طریقے سے شرکت کررہے ہیں، اجلاس میں کوئی بھی وفاقی وزیر یا مشیرشرکت نہیں کرسکتا۔


    مزید پڑھیں : قومی ایئرلائن کو 40 ارب کا نقصان


    یاد رہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالیاتی خسارہ ایک بار پھر خطرے کی حد تک پہنچ چکا ہے، رواں سال ایئر لائن کو چالیس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے پی آئی اے کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایئر لان کا بزنس پلان اٹھارہ سال پرانا ہے ‘دورِ جدید کے مطابق بزنس پلان تیار کیا جائے۔

    نا تجربہ کار افسران کو پی آئی اے میں اہم عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے، جس کے سبب سینئر افسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اس سے قبل مالی بحران  کے باعث ایئر لائن کو فضائی آپریشن چلانے میں بھی دشواریوں کا سامنا تھا ،  پی آئی اے نے فضائی روٹس گروی رکھوا کر15ارب روپے قرض لیا، قرضہ غیر ملکی بینک سے حاصل کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔