Tag: Business Main Panel

  • دو سو ارب کے نئے بانڈز جاری کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے، تاجر رہنما

    دو سو ارب کے نئے بانڈز جاری کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے، تاجر رہنما

    اسلام آباد : بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حوصلہ بڑھا ہے۔

    یہ بات انہوں نے تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا دو سو ارب کے نئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ درست ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مہارت اور وسائل کو ملکی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترغیبات دی جائیں اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں بھرپور انداز میں شریک کیا جائے جبکہ ان کے لئے نئے بانڈز جاری کرنے پر بھی غور کیا جائے۔

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ابتدائی تخمینہ کے مقابلہ میں صرف چھبیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو افسوسناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دو سو ارب کے نئے بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ درست ہے ، جس سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

  • ایمنسٹی اسکیم کی خامیاں دور کر کے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی جائے، بزنس مین پینل

    ایمنسٹی اسکیم کی خامیاں دور کر کے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی جائے، بزنس مین پینل

    اسلام آباد : بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم موجودہ حکومت کا اہم ترین فیصلہ ہے جس سے ملک و قوم کی قسمت بدل سکتی ہے۔

    تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کی آراء کی روشنی میں اس اسکیم کی خامیاں دور کر کے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ماضی میں کوئی ایمنسٹی اسکیم اس لئے کامیاب نہ ہوسکی کہ ان میں مراعات اور ترغیبات کی کمی تھی ، اس لئے اکثریت نے اس سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے کو ہی ترجیح دی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بجٹ میں غریبوں کے بجائے امیروں پر بوجھ بڑھانے، جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے، آڑھتیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے درست ہیں جن کی مکمل تائید کرتے ہیں۔