Tag: businessman kidnapped

  • کراچی کا تاجر پنجاب جاتے ہوئے اغواء، تشدد زدہ ویڈیو موصول

    کراچی کا تاجر پنجاب جاتے ہوئے اغواء، تشدد زدہ ویڈیو موصول

    کراچی : قائد آباد کا رہائشی اسکریپ کا تاجر پنجاب جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا، اغواء کاروں نے تاوان کیلیے تاجر کی تشدد زدہ برہنہ ویڈیو بھی بھیجی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو پنجاب کے شہر صادق آباد جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا ہے۔

    واقعے کا مقدمہ مغوی کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے تاوان وصولی کیلیے مغوی تاجر کی تشدد زدہ برہنہ ویڈیو اہلخانہ کو بھیجی ہے۔ مغوی تاجر کو بازیاب کرانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

    مغوی تاجر معین الدین کے بیٹے غیاث الدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میرے والد مختلف فیکٹریوں، اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، والد نے کہا تھا کہ وہ پنجاب کے شہر صادق آباد اسکریپ لینے جا رہے ہیں۔

    بیٹے غیاث نے بتایا کہ میرا بھائی ذیشان 21 جون کو والد کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن چھوڑ کر آیا تھا، اگلے دن والد کا فون نہیں آیا، اور ہمارے رابطہ کرنے پر ان کا نمبر مسلسل بند جا رہا تھا۔

    غیاث الدین کے مطابق 23جون کو والد کے نمبر سے بھائی کو ایک وائس میسج موصول ہوا، جس میں اغواء کاروں نے والد کی رہائی کے بدلے بھاری تاوان مانگا۔

    اغواء کاروں نے 2 کروڑ روپے، 2 مہنگی گھڑیاں اور 2 آئی فونز کا مطالبہ کیا ہے، مغوی معین الدین کے بیٹے نے بتایا کہ اغواء کاروں نے میرے والد کی تشدد زدہ برہنہ ویڈیو بھی بھیجی ہے۔

  • لاکھوں روپے لےجانے والا تاجر اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    لاکھوں روپے لےجانے والا تاجر اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    کراچی : ایسٹ زون میں پولیس کی اسپیشل پارٹیاں پھر اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے لگیں۔ شارع فیصل پرمنی ایکسچینج سے56لاکھ روپے نکال کر لےجانے والا تاجر مبینہ اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کے رکھوالے ہی اغوا کار بن گئے۔ کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر منی ایکسچینج سے56لاکھ روپے لے کر نکلنے والا تاجر مقصود میمن مبینہ اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    مذکورہ تاجر گیارہ اکتوبر کو منی چینجرسے نکلا تو مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسے اغواکر لیا۔ اہلکارآنکھوں پرپٹی باندھ کرتاجر کو ساتھ لے گئے۔

    تاجر مقصود میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے نامعلوم مقام پر لے جاکر رات بھر تشدد کیا گیا اور رات چار بجے ائیرپورٹ اسٹار گیٹ پر چھوڑدیا۔

    تاجر مقصود میمن نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے پاس54لاکھ غیر ملکی اوردو لاکھ تیس ہزار پاکستانی روپے تھے، اہلکار میری زیرو میٹر گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل کراچی کے فیروز آباد تھانے پر چھاپہ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے تاوان کیلئے اغواء کیے گئے تاجروں کو بازیاب کرایا تھا۔

    متاثرہ تاجر نے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کو دی۔ واقعے کو دو روز گرزنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹنے والا تاجر مقصود میمن دبئی میں الیکٹرانکس کا کام کرتا ہے۔