Tag: buss

  • اٹلی میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری اسکول وین کو آگ لگا دی

    اٹلی میں ڈرائیور نے بچوں سے بھری اسکول وین کو آگ لگا دی

    روم: یورپی ملک اٹلی میں ڈرائیور نے اسکول کے 51 طالب علموں سے بھری بس کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 12 بچے جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کے قرب اسکول وین ڈرائیور نے بچوں سے بھری بس کو آگ لگا دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 12 طالب علم معمولی زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے پہلے بچوں کو چاقو دکھاکر ڈرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر اس نے بس پر آتشگیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس کے شیشے توڑ کا بحفاظت نکالا، جبکہ اس دوران بارہ بچے جھلس کر معمولی زخمی ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 47 سالہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری کارروائی نہ کی جاتی تو بہت برا سانحہ ہوجاتا، اور درجنوں بچے لقمہ اجل بن جاتے۔

    گرفتار ملزم اسکول کے بچوں کو غیرنصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں میلے میں لےجارہا تھا کہ اسی دوران اس نے معصوم بچوں کی جان لینے کی کوشش کی۔

    خیال رہے کہ ڈرائیور کے خلاف ماضی میں بھی جرائم میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں، نشے میں دھت گاڑی چلانے پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔

  • پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    لیما: امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس اچانک کھائی میں جاگری جس کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ لیما کے بالائی پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔

    حادثے میں آٹھ مسافر موقع پر ہلاک جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    نیپال میں اسکول بس کھائی میں جا گری، 23 طلبا اور اساتذہ ہلاک

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نیند میں تھا جس کے باعث بس بےقابو ہوئی، بس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے جو ’انڈیان‘ شہر سے مقررہ مقام کی طرف رواں دواں تھے۔

    پیرو میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے، خصوصی طور پر لیما کے پہاڑی علاقوں میں چلی گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے نیپال میں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والی اسکول بس کھائی میں جاگری تھی، حادثے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ہلاک ہونے والے زیادہ تر طلبا کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

  • مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    مصر میں بس پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    قاہرہ: مصر میں نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا، جس کے باعث سات مسیحی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بس قبطی مسیحی زائرین کو لے کر سینٹ سیموئل نامی ایک مذہبی خانقاہ جا رہی تھی، تاہم اب تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

    دوسری جانب بس پر حملے کی تصدیق مصری صوبے منیا کے قبطی آرچ بشپ نے کر دی ہے، جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مصر: ہوٹل پرشدت پسندوں کاحملہ،7افرادہلاک

    ایسا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے ہوسکتا ہے، بس پر حملہ کرنے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، مصری سکیورٹی حکام نے امدادی اور تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں دہشت گردوں نے شمالی سیناء میں ہوٹل پر حملہ کردیا تھا۔

    دھماکے اور فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے تھے، مرنے والوں میں ایک جج بھی شامل تھا۔

    واضح رہے کہ خودکش حملہ آور تیز رفتار گاڑی کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوا تھا، جس کی معاونت کیلئے ہتھیار بند دہشتگرد بھی ساتھ تھا، فائرنگ اور خود کش دھماکے کے نیتجے میں جج سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے، بعد ازاں داعش کی مصری شاخ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • حافظ آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 15 افراد زخمی

    حافظ آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 15 افراد زخمی

    حافظ آباد: پنجاب میں پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مسافر وین اور ایمبولینس کے تصادم کے باعث ایک شہری جان کی بازی ہار گیا، جبکہ خواتین بچوں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین حافظ آباد سے جلالپور جا رہی تھی۔

    ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق، صدر اور وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس

    خیال رہے کہ آج ڈیرہ غازی خان میں ملتان روڈ دراہمہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے پر صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوس کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ ڈی جی خان میں ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ دو مسافر بسوں میں تصادم کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 45 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    دریں اثنا صدر پاکستان عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔

  • نیپال: بس حادثے میں 14 افراد ہلاک، 9 زخمی

    نیپال: بس حادثے میں 14 افراد ہلاک، 9 زخمی

    کھٹمنڈو: نیپال میں پیش آیا ایک خطرناک حادثہ جہاں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیش آیا نیپال کے ضلع پالپا میں جہاں ایک مسافر بس پہاڑی سلسلوں پر قائم سڑک کو کراس کرتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث چودہ افراد ہلاک جبکہ نو شدید زخمی ہوگئے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مسافر بس میں 27 افراد سوار تھے جبکہ یہ بس تان سین نامی شہر سے نکلنے کے بعد اپنے مقررہ مقام کی جانب گامزن تھی کہ اسی دوران ضلع پالپا کے مقام پر بس ایک گہری کھائی میں جاگری۔


    یوگنڈا میں بس حادثہ، 48 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


    پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے 14 افراد کی تصدیق کی جاچکی ہے، شاخت کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات ضلع میں شدید بارش ہونے کے باعث سڑکوں پر نمی ہے اور ابتدائی طور پر اس حادثے کی ایک اہم وجہ یہی معلوم ہوتی ہے البتہ مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔


    شمالی کوریا میں بس حادثہ ‘36 افراد ہلاک


    پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی دشواریاں پیش آئیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں اور یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے پیش آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یوگنڈا میں بس حادثہ، 48 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    یوگنڈا میں بس حادثہ، 48 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا میں پیش آیا بس حادثہ جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ یوگنڈا کے دار الحکومت کمپالا سے 220 کلو میٹر دور ایک ضلع میں پیش آیا جس کے باعث اڑتالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا کہ جب ایک بغیر ہیڈ لائٹس والا ٹریکٹر اچانک مسافر بس سے ٹکرا گیا، تاہم امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


    یوگنڈا:کشتی ڈوبنے سے 22 افراد ہلاک


    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر نے بس کو آگے سے ٹکر ماری جس کے بعد مسافر بس بے قابو ہوگئی اور فٹ پاتھ سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں، حادثے کا ذمہ دار ٹریکٹر درائیور ہے جو بغیر ہیڈ لائٹ کے تیز رفتار گاڑی چلارہا تھا۔

    خیال رہے کہ افریکی ملک یوگنڈا دنیا کے خستہ حال اور بدترین سڑک والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2015 سے 2017 کے درمیان مختلف ٹریفک حادثات کے باعث 9500 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ 2016 میں افریقی ملک گھانا میں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا تھا کہ جب ایک مسافر بس ایک سامان بردار ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔