Tag: bussiness news

  • سعودی عرب : آج سونے کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی عرب : آج سونے کے نرخ کیا رہے؟

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 24 دسمبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

    عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 216.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، سنیچر کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 216.61 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔

    24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.56 ریال، 22 قیراط ایک گرام 226.93 اور18 قیراط 185.67 ریال رہی ہے۔

    21قیراط 8 گرام گنی 2076.49 ریال، 22 قیراط 2178.52 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2379.56ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 249,291.46 ریال میں دستیاب رہا۔

  • رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں برآمدات میں اضافہ

    رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں برآمدات میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ میں ملکی برآمدات میں اضافے کی نوید سنائی گئی ہے، جس کے تحت مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں پاکستانی کرنسی کے حساب سے جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 40.53 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست 2022 تک کی مدت میں پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات کا حجم 1,043,046 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.53 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی کرنسی میں برآمدات کاحجم 742,226 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اگست کے مہینہ میں ملکی برآمدات کاحجم 548,326 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 48.67 فیصدزیادہ ہے۔

    گزشتہ سال اگست میں پاکستانی برآمدات کاحجم 368,814 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے برعکس پاکستانی کرنسی میں درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر23.75 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رواں سال ماہ جولائی سے لے کراگست 2022 تک کی مدت میں پاکستانی کرنسی میں درآمدات کاحجم 2,436,754 ملین روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1,969,047 ملین روپے تھا۔

    اگست کے مہینہ میں ملکی درآمدات کاحجم 1,341,024 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست میں 1,079,268 ملین روپے تھا، اگست کے مہینہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24.25 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھایا جائے، فلپائنی سفیر

    پاکستان اور فلپائن کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھایا جائے، فلپائنی سفیر

    فلپائن کے سفیر ڈومنگوڈی لوسی ناریو نے پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان براہ راست تعلقات پر زور دیا ہے۔

     تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلپائن میں ہر سال مارچ اور اکتوبر میں بھی تجارتی نمائش منعقد کی جاتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اس میں پاکستانی تاجربھی ضرور شرکت کریں، انہوں نے پاکستان میں منعقد کی جانے والی صنعتی نمائشوں میں فلپائن کے تاجروں کو بھی مدعو کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا دیا جارہا ہے جبکہ چیمبر کی سفارش پر زیادہ مدت کا ویزا بھی جاری کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر دو طرفہ تجارتی وفود کے تبادلوں اور دونوں ملکوں کے درمیان سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کی بھی تجویز پیش کی گئی ۔

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرگئی

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرگئی

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کڑے امتحان سے دوچار ہوگیا،سینتیس لاکھ انکم ٹیکس گزاروں میں سے صرف چار لاکھ نے گوشوارے جمع کرائے۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اکیس نومبر کو تمام اِن لینڈ ریونیو آفس رات آٹھ بجے تک کھلے رہے،ملک میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور سیاسی کشیدگی کے باعث ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی مہلت تیس ستمبر تک بڑھائی تھی جسے بعد میں اکتیس اکتوبر کیا گیا۔

    تاہم تاجروں کے مطالبے پراسے اکیس نومبر کردیا گیا تھا،اس کے باوجود ہدف پورا نہ ہوسکا۔