Tag: but how?

  • پھل اور سبزیاں صحت مند زندگی کی ضامن، مگر کیسے؟

    پھل اور سبزیاں صحت مند زندگی کی ضامن، مگر کیسے؟

    واشنگٹن : امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ صحت مند زندگی اور لمبی عمر کا راز تازہ کچی سبزیوں اور پھلوں میں چھپا ہے۔

    یہ انکشاف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشنز فلیگ شپ جرنل سرکولیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں کیا گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کےلیے اپنے دن کے دو حصے پھلوں اور تین حصے سبزیوں کے متخص کرے۔

    تحقیق کے مطابق اس طرح کرنے سے انسان متعدد بیماریوں سے بچ جاتا جس میں عارضہ قلب، شوگر، کولیسٹرول لیول، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی مہلک و جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔

    تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بالغ افراد کا صرف 10 فیصد روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتا ہے۔

    19 ممالک کے بیس لاکھ انسانوں پر کی جانے والی تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر سبزی اور پھلوں کا استعمال کرتے ہیں ان کی زندگی دیگر افراد کے مقابلے میں کافی بہتر اور صحت مند ہوتی ہے۔

  • سعودی عرب: نوجوان کے ایک جملے نے اسکی دنیا بدل دی، مگر کیسے؟

    سعودی عرب: نوجوان کے ایک جملے نے اسکی دنیا بدل دی، مگر کیسے؟

    ریاض : سعودی عرب میں ڈیلیوری بوائے کے ازراہ مذاق ادا کیے گئے جملے ’اوٹنی پر ڈیلیوری کروں گا‘ نے اس کی زندگی یکسر تبدیل کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا نوجوان تعلیم کی تکمیل کے بعد کئی ماہ بے روزگار رہا تو اس نے ہوم ڈیلیوری شروع کردی۔

    ہوم ڈیلیوری کے دوران ایک خاتون نے معروف بک اسٹور سے کچھ کتابوں کا آرڈر دیا اور ساتھ ہی نوجوان سے سوال کیا کہ وہ کتابیں گاڑی سے پہنچائے گا؟

    خاتون کے سوال پر نوجوان نے ازراہ مذاق کہ اس کے پاس گاڑی نہیں ہے اوٹنی پر ڈیلیور کرے گا کتابیں۔

    ہوم ڈیلیوری بوائے کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ اس کی قسمت کو چار چاند لگ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے زندگی تبدیل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر شہرت کے باعث ایک بڑی کمپنی میں اسے ملازمت مل گئی اور بعدازاں جس خاتون نے سوال کی وجہ سے نوجوان سے شہرت پائی اسے رشتہ بھی طے ہوگیا۔