Tag: button

  • یوٹیوب کی کمپیوٹر صارفین کے لیے مزید آسانی

    یوٹیوب کی کمپیوٹر صارفین کے لیے مزید آسانی

    ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ بٹن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔

    ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔

    جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔ ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔

    بظاہر اس فیچر سے کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا انحصار دستیاب اسٹوریج پر ہوگا۔

    یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یا نہیں یا کب تک باضابطہ طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

  • آئی فون کا وہ خفیہ بٹن جس سے آپ ناواقف تھے

    آئی فون کا وہ خفیہ بٹن جس سے آپ ناواقف تھے

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز کے لیے اپنے حالیہ آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ میں ایک کسٹمائزڈ بٹن شامل کیا ہے جس سے بہت سے صارفین ناواقف ہیں۔

    ایپل نے اپنا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14، 16 ستمبر کو ریلیز کیا تھا، اس آپریٹنگ سسٹم میں خاموشی سے ایک بیک ٹیپ فیچر شامل کیا گیا ہے جس میں آئی فون کی پشت کو ٹیپ کر کے کچھ ٹاسکس انجام دیے جاسکتے ہیں۔

    اس بٹن کو فعال کرنے کے لیے اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جائیں، اس کے بعد ایکسس ایبلٹی میں جائیں، ٹچ آپشن میں جائیں جہاں نیچے آپ کو بیک ٹیپ دکھائی دے گا۔

    اسے سلیکٹ کرنے کے بعد آپ منتخب کرسکیں گے کہ اس بٹن کے ذریعے آپ کیا ٹاسک سر انجام دے سکتے ہیں۔

    اس میں ڈبل ٹیپ یعنی 2 دفعہ ٹیپ پر مختلف اور ٹرپل یعنی 3 دفعہ ٹیپ پر مختلف فنکشن بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، زیادہ تر صارفین اس وقت ڈبل ٹیپ کو اسکرین شاٹ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    یہ بٹن لاک اسکرین پر بھی کام کر سکتا ہے جبکہ اس وقت بھی کام کرسکتا ہے جب فون میں پہلے سے کوئی ایپ کھلی ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایپل نے 5 جی سے لیس آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے فونز متعارف کروائے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے 4 فون متعارف کروائے۔

    ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس متعارف کروایا گیا تھا۔

  • فیس بک کا لائیک بٹن ایک بار پھر ایکٹو ہونے کے لیے تیار

    فیس بک کا لائیک بٹن ایک بار پھر ایکٹو ہونے کے لیے تیار

    نیویارک : فیس انتظامیہ نے لائیک بٹن دوبارہ ایکٹو کرنے کی تیاری کرلی، انتظامیہ کی جانب سے موبائل ایپ پر میسنجر کا آپشن بھی ایک بار پھر مرکزی ایپ کے اندر مدغم کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے ایک بار پھر اپنے لائیک بٹن کو بدلنے کا عندیہ دیدیا، فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی سافٹ وئیر انجنیئر جین مین چون وونگ نے ایک ٹوئیٹ میں فیس بک کی اس نئی تبدیلی کے بارے میں ایک انیمیٹڈ تصویر کے ساتھ بتایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگر فیس بک اس تبدیلی پر عملدر آمد کرتی ہے تو صارفین اوپر سے نیچے اسکرول کی بجائے دائیں یا بائیں سوائپ یا کلک کر کے نیوز فیڈ کا مواد دیکھ سکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فیس بک میں یہ بہت بڑی تبدیلی ہے مگر زیادہ حیران کن نہیں کیونکہ فیس بک اسٹوریز پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسی طرح فیس بک کی جانب سے موبائل ایپ پر میسنجر کا آپشن بھی ایک بار پھر مرکزی ایپ کے اندر مدغم کیا جارہا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فیس بک نے 2011 میں میسنجر کو خود مختار ایپ کے طور پر متعارف کرایا تھا اور 2014 میں فیس بک ایپ میں چیٹ کا آپشن ختم کر کے میسنجر کو لازمی بنادیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب 5 سال بعد فیس بک میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو اکھٹا کرنے پر کام کررہی ہے، تو مرکزی ایپ پر چیٹ کی سہولت بھی واپس آرہی ہے۔