Tag: Buying

  • وزرا کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری: ’خبر جعلی ہے، قانونی کارروائی کریں گے‘

    وزرا کے لیے مہنگی گاڑیوں کی خریداری: ’خبر جعلی ہے، قانونی کارروائی کریں گے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزرا اور مشیروں کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزرا اور مشیروں کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ دو ٹوک اور بار بار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔

  • ایمریٹس ایئرلائن نے ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ تیار کرلیا

    ایمریٹس ایئرلائن نے ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ تیار کرلیا

    یو اے ای : ایمرٹس ایئرلائن نے جدید طیاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرلیا، مزید تین مسافر طیارے خرید کر دنیا کا سب سے بڑا فلیٹ بنا لیا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ایئرلائن تین مسافر طیاروں حتمی آرڈر عنقریب وصول کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایمرٹس ایئرلائن نومبر میں اپنے آخری تین ایئربس اے 380 کا حتمی آرڈر وصول کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق ایمریٹس کو یہ تین مسافر طیارے وقت سے چھ ماہ پہلے موصول ہو جائیں گے۔

    ان تین طیاروں کے شامل ہونے سے ایمریٹس کے پاس 118 ایئربس ہوں گے جو دنیا میں ایئربس کا سب سے بڑا فلیٹ ہے۔

    ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اپنے باقی اے 380 کی وصولی کے لیے ایئربس کے ساتھ ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس سرمایہ محفوظ ہے۔

    اس سے قبل ایئربس انتظامیہ نے کہا تھا کہ دبئی کے ایئرلائن کی جانب سے آرڈر میں کمی کے بعد طیاروں کی پیداوار بند کر دے گا۔

  • امریکا کی عراق کو ایران سے بجلی کی خریداری کی مہلت میں توسیع

    امریکا کی عراق کو ایران سے بجلی کی خریداری کی مہلت میں توسیع

    واشنگٹن : امریکا نے عراق کو ایران سے بجلی درآمد کرنے کی مہلت میں توسیع کرتے ہوئے مزید 120 دن تک ایران سے بجلی کی خریداری کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے عراق کو ایران سے بجلی درآمد کرنے کی مہلت میں توسیع کرتے ہوئے مزید 120 دن تک ایران سے بجلی کی خریداری کی اجازت دی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں عراق نے جنرل الیکٹرک اور سیمنس کمپنیوں کے ساتھ پانچ سالہ روڈ میپ معاہدے کی منظوری دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت بغداد بجلی سپلائی لائنوں کی مرمت، قدرتی گیس کے وسائل کو جمع کرنے کے لیے آلات اور بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 14 ارب ڈالر کابجٹ صرف کرےگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ رواں سال اپریل میں سیمنس کمپنی نے عراق کو ایران سے تیل کی خریداری کی محدود اجازت دی تھی۔ اس وقت عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ جرمن کمپنی مستقبل میں بڑے سمجھوتوں کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

    خبر رساں ایجنسی ‘رائیٹرز’ نےتینوں فریقوں سے رابطے کے ذریعے بتایا کہ امریکی دباؤ کے بعد عراق نے جنرل الیکٹرک اور سیمنس کو کنٹریکٹ کے لیے ٹینڈر داخل کرنے پر زور دیا۔ توقع ہے کہ بغداد حکومت دونوں کمپنیوں کو کنٹریکٹ دے دے گا۔

  • یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    یو اے ای: بھارتی شہری نے 36 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

    ابوظہبی : دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 45 سالہ بھارتی شہری نے 36 لاکھ اماراتی درہم (13 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے پہلی مرتبہ خریدی گئی لاٹری سے ہی دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ 6 برس سے اماراتی ریاست دبئی میں ملازمت کرنے والے ’45 سالہ سورو دے‘ نے گذشتہ روز ملینیم ملینئر کمپنی کا جیکٹ پوٹ انعام جیتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری گذشتہ 6 برسوں سے دبئی کی انشورنس کمپنی میں ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے، جب انہیں لاٹری کے متعلق بتایا گیا تو ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، جس نے میرے اہل خانہ کو لمبے عرصے کے لیے خزانہ دے دیا‘۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں لاٹری جیتنے والا تاجر نعمان عارف پشاور کے رہائشی ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا آن لائن ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی جس کے باعث تاجر نے دس لاکھ امریکی ڈالر جیتے تھے۔