Tag: by 9 wickets

  • فخر زمان کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    فخر زمان کی سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    بلاوایو: فخر زمان کی سنچری اور عثمان شنواری کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی، فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان 117 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، امام الحق 44 اور بابر اعظم نے 29 رنز بنائے، عثمان شنواری نے 4 اور حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    قبل ازیں نے زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز 18 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد مساکانڈا اور مساکاڈزا نے اسکور آگے بڑھایا، مساکاڈزا 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مسکانڈا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

    مڈل آرڈر بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد پیٹر مورے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی تاہم ان کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 194 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    میچ میں زمبابوے کا کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہ کرسکا، قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق 44 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان کو ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 201 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 18 جولائی کو کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، کینگروز کے بلی اسٹینلک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جاتے رہے اور پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    گرین شرٹس کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوگئے، حسین طلعت 10، فخر زمان، 6 اور کپتان سرفراز احمد رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شعیب ملک بھی 13 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، آصف علی 22 رنز بناسکے، لیگ اسپنر شاداب خان نے اسکور میں کچھ اضافہ وہ سب سے زیادہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کے بلی اسٹینلک نے چار اوورز میں 8 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈریو ٹائی نے تین، مارکس اسٹیونس اور جے رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کینگروز نے 117 رنز کا ہدف کپتان ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کی بدولنگ باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، ایرون فنچ نے ناقابل شکست 68 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ نے 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی ایک وکٹ حاصل کرسکے، عثمان شنواری، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان زمبابوے کو 74 رنز سے باآسانی شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان نے نارتھ ہیمٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا

    پاکستان نے نارتھ ہیمٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا

    لندن: قومی کرکٹ ٹیم نے اسد شفیق کی شاندار بیٹنگ اور شاداب خان کی عمدہ بالنگ کی بدولت نارتھ ہیمٹن شائر کو پریکٹس میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    نارتھ ہیمٹن شائر نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، نارتھ ہیمٹن شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، لیگ اسپنر شاداب خان نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں امام الحق 59 اور حارث سہیل 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پہلی اننگز میں اسد شفیق نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ راحت علی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں نارتھ ہیمٹن شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کئے تھے، پاکستان نے اسد شفیق کے شاندار 186 رنز کی بدولت 428 رنز بنائے تھے۔

    لیگ اسپنر شاداب خان نے پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، شاداب خان کو یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہوگا، انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔