Tag: by election

  • پی پی 52 سیالکوٹ :  مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیرسرکاری نتائج

    پی پی 52 سیالکوٹ : مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیرسرکاری نتائج

    سیالکوٹ : پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی نتائج کے تحت ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

    اے ؤر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں تمام 185 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

    غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ 38ہزار382ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئیں۔

    حنا ارشد

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمبڑیال کے عوام کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سمبڑیال کےعوام نے ن لیگ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، شاندارکامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کامیابی عوام کی مسلسل بےلوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے، اس کے ثمرات سب تک پہنچیں گے۔

  • رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دے دیا

    رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دے دیا

    رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے ’بڑے پیمانے پر شفاف‘ قرار دے دیا ہے۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

    فافن نے پی پی پی کے ووٹ شیئر میں بہتری کی اطلاع دی ہے، جو کہ 3 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ میں 288,113 مرد اور 238,860 خواتین شامل ہیں، رحیم یار خان کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 526,973 ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171 کی یہ نشست چند ہفتے قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے رئیس ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مخدوم طاہر رشید الدین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حسان مصطفیٰ کو شکست دے دی تھی۔

  • ملتان این اے 148: ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی فتح

    ملتان این اے 148: ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی فتح

    ملتان : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی 85850ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف ملک 53449 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف یاسر شیخ کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی کو بیرسٹر تیمور الطاف ملک پر 32401 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

    ملتان میں گیلانی ہاؤس میں علی قاسم گیلانی کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے، نتیجہ آتے ہی جیالوں کی بڑی تعداد گیلانی ہاؤس کےباہر پہنچ گئی، کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پرجوش نعرے بازی کی۔

    قبل ازیں حلقہ این اے 148 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں تھے، ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر تھے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، خواتین اور مرد ووٹرز کیلئے 72، 72 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے جبکہ 131 پولنگ سٹیشن مشترکہ تھے۔

    الیکشن کمیشن نے ان پولنگ سٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا تھا جبکہ 3 ہزار800 پولیس افسروں و اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

    واضح رہے کہ اس حلقے این اے 148 سے 8 فروری کے الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی پی کی جانب سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان کے چیئرمین سینیٹ بننے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔

  • آر اوز سے خالی فارم 45 پر دستخط پہلے ہی لے لیے گئے، پی ٹی آئی کا الزام

    آر اوز سے خالی فارم 45 پر دستخط پہلے ہی لے لیے گئے، پی ٹی آئی کا الزام

    پاکستان تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ ضمنی الیکشن سے پہلے ہی آر اوز سے زبردستی خالی فارم 45 پر دستخط لے لیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ آر اوز سے خالی فارم 45 پر پہلے ہی دستخط لے لیے گئے ہیں، اور جنھوں نے دستخط نہیں کیے انھیں مارا پیٹا گیا۔

    رؤف حسن نے کہا جتنا بھی زور لگالیں، چاہے کچھ بھی کر لیں، آپ کو 8 فروری سے بھی بڑا سرپرائز دیں گے، انھوں ںے کہا ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد چھاپے مارے گئے اور ہمارے ورکرز کی فیملیز کے ساتھ بد سلوکی کی گئی۔

    قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی دھاندلی کے باوجود نشستیں جیتیں گے، بیساکھیوں پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، انھوں نے کہا لندن پلان کے بعد پاکستان میں کاروبار 90 فی صد کم ہو چکا ہے، عمر ایوب نے چیلنج کیا کہ حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک جلسہ کر کے دکھائیں۔

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن: کراچی میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی

    ضمنی بلدیاتی الیکشن: کراچی میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی

    کراچی: ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کراچی میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی تمام 11 یوسیز کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آ گئے، پیپلز پارٹی نے 7 اور جماعت اسلامی نے 4 یوسیز پر کامیابی حاصل کر لی۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد اب کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 240 میں الیکشن نتائج مکمل ہو گئے ہیں، جب کہ 6 کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی 98 یوسیز میں کامیابی کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی، 87 یوسیز میں کامیاب جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے 43 یوسیز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے 7، جے یو آئی نے 3 یوسیز میں کامیابی حاصل کی، ایک یو سی میں ٹی ایل پی اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا، جن 6 یوسیز کے نتائج روکے گئے ہیں وہاں پیپلز پارٹی کامیاب قرار پائی تھی۔

    گیارہ نشستوں پر ضمنی انتخاب میں نیو کراچی یوسی 4 سے پی پی امیدوار محمد عامر 2244 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہو گئے، اورنگی ٹاؤن یو سی 1 سے پی پی امیدوار محمد عامر 2935 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، یو سی 2 بہار کالونی سے پی پی امیدوار عبدالقادر 3243 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    غیر حتمی نتیجے کے مطابق کورنگی یوسی 2 سے پی پی امیدوار اسرار خان 2647 ووٹ، کیماڑی یو سی 2 بلدیہ ٹاؤن سے پی پی امیدوار عارف تنولی 3009 ووٹ، یو سی 8 مومن آباد سے پی پی امیدوار ارشد خان 2805 ووٹ، یو سی 13 نیو کراچی سے پی پی امیدوار شاہزیب مرتضیٰ کامیاب ہوئے۔

    غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق یو سی 6 نارتھ ناظم آباد، یو سی 2 اورنگی ٹاؤن، یو سی 8 لانڈھی ٹاؤن، اور یو سی 2 شاہ فیصل ٹاؤن سے جماعت اسلامی امیدوار کامیاب ہوئے۔

    نتائج کے مطابق کراچی میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی ہے، جس کی وجہ سے میئر لانے کے لیے اتحادی ہونا ضروری ہوگا۔

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن: جماعت اسلامی کا انتخابی عملے اور پولیس پر جانب داری کا الزام

    ضمنی بلدیاتی الیکشن: جماعت اسلامی کا انتخابی عملے اور پولیس پر جانب داری کا الزام

    کراچی: ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران جماعت اسلامی نے انتخابی عملے اور پولیس پر جانب داری کا الزام لگا دیا ہے، دو علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے انتخابی حلقے یو سی 13 نیو کراچی میں ٹاؤن وارڈ 1 میں کشیدگی پھیل گئی ہے، جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس نے احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا ہے۔

    ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن عملے نے بیلٹ باکس 8 بجے سے پہلے ہی سیل کر دیے تھے، اور پولنگ اسٹیشن کے اندر پہلے سے پیپلز پارٹی کے لوگ موجود تھے، ترجمان نے کہا کہ بیلٹ باکس جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس کے بغیر ہی سیل کر دیے گئے۔

    بیلٹ باکس سیل کیے جانے کے معاملے پر یو سی 13 رشید آباد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے حامیوں میں جھگڑا ہو گیا، جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جے آئی امیدوار نے کہا ’’پیپلز پارٹی دھاندلی کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔‘‘

    نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر تلخ کلامی، ایک شخص زخمی

    جماعت اسلامی نے انتخابی عملے اور پولیس پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’’ہمارے کارکنوں کو پولیس کی موجودگی میں مارا گیا‘‘ تاہم پی پی امیدوار شاہ زیب ستی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی کارکن تشدد میں ملوث نہیں ہے۔

    ادھر ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران لیاری بہار کالونی یو سی 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 5 میں بھی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، اور پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے، جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، کشیدگی پھیلنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

  • نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر تلخ کلامی، ایک شخص زخمی

    نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر تلخ کلامی، ایک شخص زخمی

    کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، تاہم یو سی 13 نیو کراچی ٹاؤن نیو رشید آباد میں پولنگ عملے اور ایجنٹس میں تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    الیکشن عملے نے بیلٹ باکس 8 بجے سے پہلے ہی بند کر دیے، ڈبے دکھائے بغیر بند کرنے پر سیاسی جماعتوں کی خواتین پولنگ ایجنٹس نے احتجاج کیا، اور اس دوران پولنگ عملے کے ساتھ ان کی شدید تلخ کلامی ہوئی، بعد ازاں‌ ہاتھا پائی میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    پولنگ عملے کی جانب سے ایجنٹوں کو ڈبے نہ دکھانے پر پولنگ اسٹیشن کے باہر صورت حال کشیدہ ہو گئی، سیاسی جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ کر جمع ہو گئے۔

    کراچی کا میئر کون؟ فیصلہ 11 یوسیز کریں گی، ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ شروع

    پولنگ ایجنٹوں نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سندھ کی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچا رہا ہے، کشیدہ صورت حال کو قابو کرنے کے لیے پولیس بھی پہنچ گئی۔

  • ضمنی انتخاب : عمران خان نے ’’این اے 45 کرم‘‘ میں بھی میدان مار لیا

    ضمنی انتخاب : عمران خان نے ’’این اے 45 کرم‘‘ میں بھی میدان مار لیا

    کرم : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرم میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، پی ڈی ایم امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کیلئے آج ہونے والی پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کجو واضح برتری حاصل ہوگئی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک تمام 143 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نمایاں برتری حاصل ہے۔

    اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 45کرم کے ضمنی انتخاب میں تمام 143 پولیس اسٹیشنوں سے حاصل نتائج میں عمران خان سب سے آگے ہیں۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں عمران خان 20ہزار748 ووٹ حاصل کرکے سبقت لے گئے جبکہ ان کے مقابل جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ملک جمیل12ہزار 718 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی کے ضلع کرم سے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے تھے۔

    مذکورہ حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ ہے جن کے لیے 143 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، پولنگ کے موقع پر امن وامان کے قیام کے لیے پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔

    این اے 45 کرم ضمنی الیکشن، عمران خان کی برتری

    ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضلع میں خاصی سیاسی گہما گہمی دیکھنے میں نظر آئی، صبح کے وقت ووٹرز کی تعداد قدرے کم تھی لیکن آہستہ آہستہ لوگ اپنے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نکلے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

    16اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے7 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    مذکورہ ضنمی انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان نے مجموعی طور پر 8 میں سے سات نشتوں پر فتح حاصل کرکے اپنی کامیابی کے سلسلے کو برقرار رکھا۔

  • ضمنی الیکشن میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایچ او ملیر، ہیڈ محرر معطل

    ضمنی الیکشن میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایچ او ملیر، ہیڈ محرر معطل

    کراچی: شہر قائد میں ضمنی الیکشن میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایچ او ملیر سٹی، اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے انتخابی حلقے این اے 237 میں ضمنی انتخاب کے دوران ناقص سیکیورٹی انتظامات پر اعلیٰ پولیس حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او ملیر سٹی اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران رونما ہونے والے ناخوش گوار واقعات سے متعلق ایس ایچ او سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

    ضمنی الیکشن کے روز پی ٹی آئی رہنما بلال غفار حملے میں زخمی ہوئے تھے، جب کہ حلقے میں زبردستی ووٹنگ کی شکایات اور ڈی وی آر بھی چوری ہوا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی : ملتان کے حلقہ این اے 157 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی اور کراچی سے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پر بلاول بھٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ’کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے‘۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو عمران خان کو ہرانے پرمبارک ہو، یہ وہ سیٹیں ہیں جو پی ٹی آئی نے2018میں چوری کی تھیں۔

    علاوہ ازیں ملتان کے حلقہ این اے 157 پر اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی کامیابی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں اور پی پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری ٹیم نےانتخابی مہم کی بھرپور نگرانی کی۔

    اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے کا مطلب ملک کو غیرمستحکم کرنا تھا، عمران خان کا مقصد تھا ملک کو دنیا میں تنہا کرنا معلوم نہیں عمران خان کتنی سیٹیں ہاریں گے جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد صرف ملک میں افراتفری مچانا تھا ہماری نظریات کی جنگ تھی،خاندان کی نہیں پی ڈی ایم کا بیانیہ جمہوریت،قانون کی بالادستی،اصولوں پرمبنی تھا۔