Tag: by election in multan

  • این اے 149، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

    این اے 149، ووٹوں کی گنتی جاری، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

    ملتان: این اے -149 ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد اُمید وار ملک عامر ڈوگر کو 9658 وٹوں سے برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے -149 ضمنی انتخابات میں مختلف پولنگ اسٹیشن سے آنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عامر ڈوگر 9658 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی 6477ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ملتان کے حلقے این اے ایک سو انچاس کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جاری ہے ،غیر سرکاری غیرحتمی ابتدائی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی سبقت ہے ،سینتیس پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق،عامر ڈوگر نو ہزار چھ سو اٹھاون ووٹ لے کر آگے جبکہ جاوید ہاشمی کوچھ ہزار چار سو چوالیس ووٹ ملے ہیں۔

    پولنگ اسٹیشنز سے جاری ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم اب تک درجنوں پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

  • ملتان این اے 149ضمنی انتخاب،  دھاندلی کا راج برقرار

    ملتان این اے 149ضمنی انتخاب، دھاندلی کا راج برقرار

    ملتان : این اے 149 ضمنی انتخاب میں بھی بے ضابطگیوں نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کے پول کھول دیئے ہیں، پولنگ بوتھ میں انتظامیہ کی موجودگی میں خاتون ووٹر نے اپنے سامنے ٹھپے لگوائے۔

    دھاندلی کا راج ضمنی انتخاب میں بھی برقرار ہے، ملتان میں این اے ایک سو اننچاس میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا دنگل سجا تو ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے میں خواتین نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، متعلقہ خاتون نے ووٹ پوری ہدایات سے ڈالوائے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر نے متعلقہ خاتون سے سوال کیا تو وہ صاف صاف مکر گئیں، کیمرے کی آنکھ نے دنیا کو سب دکھایا لیکن وہاں موجود خاتون پرزائیڈنگ آفیسر سے پوچھا گیا تو ماننے کوتیار نہ ہوئیں۔

    پہلی بے ضابطگی کی خبر اے آر وائی نیوز نے بریک کی تو سوئی ہوئی انتظامیہ بھی جاگ اٹھی، اس معاملے میں کون ملوث تھا؟ وہ خاتون کس کی ورکر تھی ؟ اے آر وائی نیوز کا کام نشاندہی کرنا ہے باقی الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔