Tag: by election

  • عمران خان انتخابات اکثریت سے جیتیں گے، شیخ رشید

    عمران خان انتخابات اکثریت سے جیتیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج کے ضمنی الیکشن کے مکمل نتائج آنے کے بعد عمران خان اکثریت سے جیتیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے مقابلے میں13جماعتیں ایک طرف ہیں اور وہ دوسری طرف تنہا کھڑا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آج کی رات بڑی اہم ہے، عمران خان کو بھی لانگ مارچ کے اعلان کیلئے آج رات کے فیصلے کا انتظار ہوگا، ہر علاقے میں برادریاں ہوتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے ہر چیز عمران خان کے حق میں جارہی ہے، کل جوبائیڈنگ نے جو بیان دیا اس پر عوامی ردعمل آرہا ہے، میرے خیال میں عمران خان کوکال دینی چاہیے۔

    سابق وزیرِ داخلہ نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے مخالف ضرور ہیں لیکن اس قوم کا حصہ ہیں، کیا آپ ہم پر ڈرون ماریں گے؟ چور چور قومی اور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 13پارٹیوں کی اس وقت ایسی پوزیشن نہیں کہ وہ عوام میں جاسکیں، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں ان 13جماعتوں کو شکست فاش ہوگی۔

  • ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا اہم فیصلہ

    ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد : ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پنجاب کے محاذ پر مزید آپشنز کیا ہوں گے؟ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے احکامات جاری کردیئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج3بجے بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی اہم لیڈر شپ کو مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو خود اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس سے قبل پارٹی کی مرکزی اور صوبائی لیڈر شپ کی اہم مشاورت ہوگی، ڈاکٹریاسمین راشد، حماد اظہرکو بھی اسلام آباد بلالیا گیا۔ اس کے علاوہ سینئر رہنما میاں محمود الرشید ،اپوزیشن لیڈرسبطین خان کو بھی اسلام آباد بلالیا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر سبطین خان کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، پارٹی کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ بھی اسلام آباد اجلاس میں شریک ہوں گے۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : 15پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، ایک ووٹ پر سموسہ مفت

    پنجاب ضمنی انتخابات : 15پی ٹی آئی کارکنان گرفتار، ایک ووٹ پر سموسہ مفت

    لاہور/ دنیا پور/ کہوٹہ : حلقہ پی پی 167 میں وفاقی کالونی کے پولنگ اسٹیشن سے پی ٹی آئی کے15کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    لاہور : اس حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے میڈیا کو بتایا کہ جوہرٹاؤن پولیس نے کارکنوں کو پی ٹی آئی کیمپ سے حراست میں لیا ہے۔

    شبیر گجر نے پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پر کیمپ میں امن طور پر موجود تھے کہ پولیس انہیں بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرکے لے گئی۔

    غریب سموسہ فروش کا اعلان

    پنجاب میں صوبائی کی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام خصوصاً پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا جوش وخروش قابل دید ہے

    پی ٹی آئی کی محبت میں دنیاپور کے ایک غریب سموسہ فروش ارسلان نے انوکھا اعلان کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ جو بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دے گا سموسے مفت میں کھلاؤں گا۔

    محنت کش ارسلان کا کہنا ہے کہ میں غریب آدمی ضرور ہوں لیکن ضمیر فروش نہیں ہوں، عمران خان کی محبت میں میری جان بھی حاضر ہے۔

    سموسہ فروش ارسلان نے کہا کہ صرف خان صاحب کی محبت میں سموسے، پکوڑے اور چکن رول فری کھلا رہاہوں۔

    حکومت کی جانب سے ووٹرز کو آٹے کی فراہمی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کہوٹہ پی پی 7 میں پنجاب حکومت پولنگ والے دن مبطینہ طور پر دھاندلی پر اتر آئی، یہاں الیکشن والے دن حکومت کی جانب سے ووٹرز کو آٹا فراہم کیا جانے لگا۔

    اسلام آباد:کہوٹہ بیور چوک پر ٹرک میں کھلے عام مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے، مقامی انتظامیہ بے اس سنگین ضابطگی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    پنجاب ضمنی انتخابات : پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    لاہور کے حلقے پی پی 158 میں جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 158 میں دو جماعتوں کے کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کیا جائے گا، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی پی 158میں دھاندلی ہورہی تھی، یہاں پر ووٹ خریدے جارہے تھے، انہوں نے کہا کہ یہاں پر8ہزار ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں جمشید اقبال چیمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت میں میڈیا کو انٹرویو دے رہا تھا جب لڑکے کو چوٹ لگی۔

    علاوہ ازیں جمشید چیمہ کی اہلیہ مسرت جمشید نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ پاکستان کے پرامن شہری ہیں، پہلے انہوں نے جمشید اقبال چیمہ پر بم بنانے کا مقدمہ بنایا تھا۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے پرامن ووٹرز پرتشدد کیا، آج کا دن ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردے گا۔

    پنجاب ضمنی انتخابات : دو جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا، رینجرز تعینات

    علاوہ ازیں وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    پی پی 158 میں جھگڑے سے متعلق بیان میں وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہورمیں جھگڑے کا فوری نوٹس لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکن کا سر پھاڑ دیا۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : دو جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا، رینجرز تعینات

    پنجاب ضمنی انتخابات : دو جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا، رینجرز تعینات

    لاہور کے حلقے پی پی 168 میں ووٹنگ کے دوران سنگین بد نظمی کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی، دو جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

    جھگڑے کے بعد پی پی 168کے پولنگ اسٹیشن نمبر 50اور51میں پولنگ روک دی گئی پولنگ اسٹیشن50میں ن لیگ اور ٹی ایل پی کارکنوں کے جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کارکنوں کی طرف سے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، دوسری جانب پولنگ اسٹیشن51میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے جھگڑے کے باعث پولنگ روکی گئی۔

    اطلاع ملتے ہیں پولیس کی ڈنڈا بردار فورس پولنگ اسٹیشن نمبر51،50میں پولنگ بحال کرانے پہنچ گئی، اور کارکنان کو منتشر کرتے ہوئے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    پنجاب ضمنی انتخابات: پولنگ شروع

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر رینجر اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، بعد ازاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

    پنجاب ضمنی انتخابات: حلقے اور امیدوار

     واضح رہے کہ لاہور  پی پی168 میں ملک نواز اعوان (تحریک انصاف) اور ملک اسد کھوکھر (مسلم لیگ ن) کے مقابلہ ہے۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات : پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی

    پنجاب ضمنی انتخابات : پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی

    لاہور : پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس نے حکمت عملی مرتب کرلی۔

    اس حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے مختلف مقامات پر پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر مرد و خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں،20صوبائی حلقوں میں 52 ہزار سے زائد پولیس اہلکاران و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کیٹیگری اے میں 676 ، بی میں 1197 اور سی میں 1258پولنگ اسٹیشن شامل ہیں جبکہ خواتین کے پولنگ بوتھوں پر خواتین اہلکار تعینات ہیں۔

    ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب سنٹرل پولیس آفس میں صورتحال کی نگرانی کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی جگہ پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، اسلحے کی نمائش ، ہوائی فائرنگ، جھگڑے، کیمپ اکھاڑنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہوگا، سیاسی جماعتوں کے 1100 سے زائد کارکنان و امیدواران سے ضمانت نامے لے لیے۔

  • دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے، شاہ محمود

    دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے، شاہ محمود

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو صورتحال سنگین ہوجائے گی۔

    ملتان میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ17جولائی کو ضمنی انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، اگر گڑبڑ ہوئی تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ گھی، آئل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بے یقینی کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو معیشت متاثر ہوگی، ملک میں مہنگائی کی ذمہ دارحکومت ہے اور حکمران اپنی سمت درست کریں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زین قریشی کی شکایت پر آر او نے تفتیش کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں میٹنگ کر رہے تھے۔ اس وقت پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر لگی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور ٹیکسٹائل شعبے کو بند کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا مزید طوفان پیدا ہوگا۔

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج ریٹ آف انٹرسٹ 15 فیصد ہوگیا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر نے عید کے بعد انڈسٹری بند کرنے کا کہا ہے، ذرا سی چنگاری پورے ملک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صحافی عمران ریاض کو تکلیف پہنچائی گئی، پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، عمران ریاض ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے بات کررہا ہوں، حیرانی ہے میڈیا کا بڑا طبقہ خاموش تماشائی بنا رہا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میڈیا کوارشد شریف، سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے تھا، سمیع ابراہیم کے خلاف بھی کارروائی ہورہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

  • سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا

    سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا

    سوات: خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے انتخابی حلقے PK-7 پر ضمنی انتخاب کا میدان سج چکا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا اور اے این پی کے حسین احمد خان سمیت 4 امیدوار اس نشست پر مد مقابل ہیں۔

    یہ نشست اے این پی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

    اس حلقے میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے تحصیل کبل کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کے لیے آئے ہوئے مراد سعید اچانک پی ڈی ایم کے کیمپ میں گئے اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ شروع

    انھوں نے کہا تمام پارٹیاں مل کر پی ٹی آئی کے خلاف میدان میں ہیں، کیوں کہ یہ عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہیں، امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

    ادھر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ جاری ہے، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور میرپورخاص ڈویژنز کے 14 اضلاع میں پولنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کا رش لگا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مطابق پنجاب اسمبلی کی بیس نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ سترہ جولائی کو ہوگی، کاغذات نامزدگی چار جون تا سات جون جمع کرائےجا سکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال گیارہ جون تک کی جائےگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات چوبیس جون کوجاری کیےجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏پنجاب اسمبلی: 4 ڈی سیٹ ارکان کی جگہ نئے رکن حلف اٹھا سکتے ہیں، ذرائع

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا تھا جن میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی پانچ خواتین ارکان اسمبلی بھی شامل تھیں۔

    ڈی سیٹ ہونیوالوں میں پانچ ارکان کا تعلق علیم خان گروپ چار ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ سولہ ارکان کا تعلق جہانگیر ترین خان گروپ سے تھا، ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ سمیت نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

    وہ حلقے جہاں سترہ جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہا ہے

    پی پی7راولپنڈی، پی پی83خوشاب، پی پی90بھکر، پی پی97فیصل آباد، پی پی125اور127جھنگ، پی پی140شیخوپورہ، پی پی202ساہیوال، پی پی217ملتان، پی پی224اور228 لودھراں،پی پی237بہاولنگر،پی پی272، 273مظفرگڑھ،پی پی282لیہ،پی پی288ڈی جی خان۔

  • خانیوال: حلقہ پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری

    خانیوال: حلقہ پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری

    خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ضمنی الیکشن کے موقع پر شہریوں میں جوش وخروش پایاجاتا ہے۔

    ضمنی الیکشن کیلئے حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہاں 230689 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے اہم رہنما انتقال کرگئے

    مذکورہ نشست نون لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں اس نشست پر 13 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے رانا محمد سلیم، تحریک انصاف کی نورین نشاط ڈاہا اور پیپلزپارٹی کے میر واثق کے درمیان ہوگا۔

    گذشتہ روز الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کے عوام گھروں سے باہر نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔