Tag: by election

  • ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

    ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفی منظور ہونے سے قبل ہی راولپنڈی میں ان کے حلقہ این اے 56میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں نے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے اپنے طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق ایک نشست کیلئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چار مقامی لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے اعلی عہدیداروں سے نہ صرف رابطے شروع کر دئیے بلکہ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے ۔

    جن میں سر فہرست اور مضبوط امیدوار حنیف عباسی بتائے جاتے ہیں دوسرے نمبر پر شکیل اعوان تیسرے نمبر پرسردار نسیم اور چوتھے نمبر پر تھانوں میں مداخلت،بھتہ خوری ،قبضہ کرنے ،جوا خانوں کی سرپرستی کرنے سمیت متعدد الزامات کے باعث متنازعہ لیگی رہنما مرزا منصور احمد بیگ ہیں

    ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی جنگ میں راولپنڈی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نہ صرف اختلافات کا شکار ہوگئی بلکہ چار دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے

  • ملتانیوں نے سیاست پرلگا داغ دھو دیا،شاہ محمود قریشی

    ملتانیوں نے سیاست پرلگا داغ دھو دیا،شاہ محمود قریشی

    ملتان: پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان نے پاکستان کی سیا ست بدل دی ہے ۔ملتان پر جو داغ لگا تھا ملتانیوں نے اُسے دھو دیا ہے ۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یا فتہ آزاد اُمیدوار عامرڈوگر کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتا ن نے پاکستان کی سیاست کو تبدیل کردیا ہے ۔

    ملتان کے حلقہ ایک سو اُنچاس میں ضمنی الیکشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  یہاں کے لوگوں نے ایک گیند سے سے دو وکٹیں گرائیں ہیں ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے شفاف الیکشن کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی، جس کے نتیجہ سامنے آیا۔

    جاوید ہاشمی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں خرگوش شیر کو کھا گیا اور پیپلز پارٹی کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نےکا کہنا تھا کہ اہمیت کُرسی کی نہیں عمران خان کی سیاست کی ہے۔

  • نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا،جاوید ہاشمی

    نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا،جاوید ہاشمی

    ملتان: ضمنی الیکشن کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا اور حتمی نتائج آنے پر جیتنے والے امیدوار کومبارکباد دونگا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جاوید ہاشمی نے کا کہنا تھا کہ میں طبیعت کی خرابی کے باعث اپنی انتخابی مہم نہیں چلا سکا ، البتہ جن لوگون نے مجھے ووٹ دیئےان کا شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے علاج کے سلسلے میں چین جلد چین جاؤں گا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ بات واضح ہوگئی کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی کنٹینرز اور دھرنوں سے تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاربھی گیا تو کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔

  • ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان : انتخابی میدان توسج گیا لیکن ملتان میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملتان کے حلقہ این اے ایک سواننچاس پرکل انتخابی دنگل ہوگا۔ انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی تاہم انتخابی سرگرمیاں زور و شورسے جاری ہیں۔

    جبکہ ضمنی الیکشن سے متعلق تیاریاں تاحال نامکمل ہی نظر آتی ہیں۔انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل توجاری ہے۔ بیلٹ پیپرزاورباکس بھی پولنگ اسٹیشنزپرپہنچائے جارہے ہیں۔

    لیکن سامان کی ترسیل کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔ بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس موٹرسائیکلوں کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب لیڈٰی ہیلتھ ورکرزنے بھی ضمنی الیکشن میں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے سے انکارکردیا ہے۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرزکا مؤقف ہے کہ انہیں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے پرزبردستی مجبورکیاجارہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈنڈے تھام کرخواتین کی تلاشی کا کام بھی جبری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکے سپردکردیا گیا ہے۔

    جس پرانہوں نے شدید ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنزکے اندر ہی ڈیوٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔