Tag: C – 130 plane

  • کراچی: امداد کے لیے فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر مختص

    کراچی: امداد کے لیے فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹر مختص

    کراچی: شہر قائد اور سندھ بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ نے ایک C-130 طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز حکومتِ سندھ کے لیے مختص کر دئیے.

    پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے کراچی اور سندھ بھر کے لیے پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز امدادی کاموں کی مد میں سندھ حکومت کے لیے مختص کردیے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹرز حکومتِ سندھ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • امدادی سامان لیکر2 سی ون تھرٹی طیارے نیپال پہنچ گئے

    امدادی سامان لیکر2 سی ون تھرٹی طیارے نیپال پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان سے مزید دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے۔ گذشتہ ہفتے کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزارچھ سو اکیس ہوگئی جبکہ چودہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

    پاکستان کے دوسی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر نیپال پہنچ گئے ہیں۔ امدادی سامان میں خیمے، دوائیں اور دیگر سامان شامل ہے، آٹھ پاکستانی ڈاکٹر بھی نیپال کے زلزلہ متاثرین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے بیس ہزارخیمے نیپال بھجوانے کی ہدایت کی تھی، خیموں سے ایک لاکھ اسی ہزار متاثرین زلزلہ کی فوری رہائش کا بندوبست ہوسکے گا، کھنڈر زدہ کٹھمنڈو اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    متاثرین نے امدادی کاموں کی سست رفتار پر غصے کا اظہار کیا ہے، کٹھمنڈو کے عارضی کیمپوں میں بیس ہزار سے زائد لوگ موجود ہیں، جہاں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔