Tag: CAA decision

  • ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر آنے والوں کیلئے سخت ہدایات جاری

    ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر آنے والوں کیلئے سخت ہدایات جاری

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس میں داخلے کیلئے سخت ہدایات جاری کی تھیں جس کی خلاف ورزی پر متعدد مسافروں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل سمیت ملک بھر کے دیگر ایئرپورٹس پر کورونا ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد متعدد مسافروں کو آنے سے روک دیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر تعینات تمام عملے اور مسافروں کو بغیر ماسک داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کراچی ایرپورٹ منیجر خود مانیٹرنگ کے لیے انسپکشن کریں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ایرلائنز کے عملے کو بھی سختی سے ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی پر ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ایرپورٹ منیجر عمران خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی پر عمل درآمد کرتے ہوئے چند مسافروں کو بغیر ماسک کے ایئرپورٹ داخل ہونے سے بھی روکا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بغیر ماسک پہنے مسافروں کو انٹری پوائنٹ پر روکا جارہا ہے اور انہیں ماسک فراہم کیے جارہے ہیں، ایئر پورٹ پر کام کرنے والے بیشتر عملے کو بھی بغیر ماسک کے داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے ان کووارننگ بھی دی گئی ہے، آئندہ خلاف ورزی جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

  • پرندوں سے جہازوں کو بچانے اور ہوائی سفر محفوظ بنانے کیلئے سی اے اے کا فیصلہ

    پرندوں سے جہازوں کو بچانے اور ہوائی سفر محفوظ بنانے کیلئے سی اے اے کا فیصلہ

    کراچی : پرندوں سے جہازوں کو بچانے اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سی اے اے نے بڑا فیصلہ کرلیا، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید خود کار نظام نصب کیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسے میں ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے احکامات جاری کردیئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب کیے جائیں گے۔

    کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پرندوں کی آمد کی وجہ سے جہازوں اور فضائی سفر کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔

    کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جہازوں سے پرندے ٹکرانے سے معتلق آے ار وائے نیوز نے خصوصی رپورٹ نشر کی تھی۔

    آے ار وائی نیوز کی خصوصی رپورٹ نشر کرنے پر وفاقی حکومت و ڈی جی سی اے اے نے نوٹس لیا تھا، ڈی جی سی اے اے نے ڈپٹی ڈی جی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر ائیرپورٹس پر جدید برقی نظام کو لگانے کیلئے ضابطے کی کاروائی کریں۔

    واضح رہے کہ عیدالاضحی پر کراچی پر گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں سب سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق پرندوں کی آمد میں اضافہ جہازوں کیلئے خطرہ ہیں، بلدیاتی اداروں کو متعدد بار جانوروں کی آلائشیں و باقیات اٹھانے کیلئے کہا گیا لیکن تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔