Tag: CAA

  • جاپان پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے سیکیورٹی سسٹم فراہم کرے گا

    جاپان پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے سیکیورٹی سسٹم فراہم کرے گا

    کراچی: جاپان پاکستانی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے جدید ایکوپمنٹ فراہم کرے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان جدید ایکوپمنٹس کی تنصیب پر غور جاری ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ ملک میں موجود ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو ICAO ، TSA اور ECAC کے عالمی معیار کے مطابق بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق کے پیش نظر سی اے اے سیکیورٹی کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے ایئر پورٹس پر فنی مہارت سے آراستہ ایکوپمنٹ کی تنصیب پر غور کررہی ہے،جائیکا  سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹ بطور امداد فراہم کررہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سی اے اے نے حکومت پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹس جاپان کی حکومت کی جانب سے امدادی عطیہ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے جنہیں جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ، لاہور اور بےنظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نصب کیا جائے گا۔

    ترجمان نے ایکوپمنٹ کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ فراہم کیے جانے والے اس ایکوپمنٹ میں EDS بیگیج ا سکینر ( سنگل ویو اور سی ٹی ٹیکنالوجی دونوں)، کارگو وہیکل کنٹینر اسکینر اور وہیکل اسکینرزشامل ہیں ۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ اس ایکوپمنٹ کی تنصیب کے بعد سی اے اے کی مسافروں کے سامان سے درپیش خدشات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف ا ی یو باؤنڈ بیگیج کو ایکسپلوزیو ڈٹیکشن سسٹم کے ذریعے اسکین کیا جاسکے گا بلکہ ایکسپورٹ کارگو ایریا ز کے داخلی راستوں پر کارگو اسکینرز کے ذریعے کارگو وہیکلز مع کنٹینرز کو بھی اسکین کرنا ممکن ہوگا۔

    ترجمان نے بتا یا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ممنوعہ علاقوں میں سیکیورٹی اشیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    بھارت نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد : بھارت نے پی آئی اے کی پرواز کو اپنی حدود سے گزارنے پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازوں کو بھارتی حدود سے گزارنے سے منع کردیا۔

    بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پشاور سے کوالالمپور جانے والی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے نہ دیا، بعد ازاں پرواز پی کے 894 کو لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنا پیشگی اطلاع کے پی آئی اے کے طیارے کو پاکستان واپس موڑ دیا، بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

    پی آئی اے کی مذکورہ پرواز میں 250 مسافر سوار تھے ۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز بھارتی فضائی حدو سے ہی گزر کر جاتی ہے۔

     

  • لاہور : رکشہ ڈرائیوروں کا ایئر پورٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    لاہور : رکشہ ڈرائیوروں کا ایئر پورٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    لاہور : رکشہ ڈرائیوروں نے سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیوروں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ائیر پورٹ پر سواری لے جانے یا لانے کے لیے ان سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

    رشوت نہ دینے پر مقدمے درج کرانے کی دھمکیاں ملتی ہیں ۔ رکشہ ڈرائیوں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو پیش کردہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی ۔

    رکشہ ڈرائیوروں نے کہاکہ ائیر پورٹ پر مافیا قابض ہے، بڑے بڑے افسران رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار بند کرکے ٹیکسی ڈرائیوروں سے ماہانہ رشوت وصول کرتے ہیں۔

  • سی اے اے کا تمام ایئرلائنز کے کاک پٹ اور کیبن کریو کے طبی معائنے کی ہدایت

    سی اے اے کا تمام ایئرلائنز کے کاک پٹ اور کیبن کریو کے طبی معائنے کی ہدایت

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے کاک پٹ اور کیبن کریو کے طبی معائنے کی ہدایت کردی اگر کوئی پائلٹ نشے میں پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس بات کا فیصلہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدارت تمام ایئر لائنز کے نمائندگا ن کا ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں تمام ایئرلائنز کو مسافروں کی حفاظت سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

    اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے انکشاف کیا کہ تین نومبر کو لاہور میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیا گیا تھا اور شاہین ایئرانٹرنیشنل کی پرواز نمبر NL-142 کے کپتان کا طبی معائنہ کرایا گیا تو کپتان کے بلڈ ٹیسٹ میں الکوحل اور لیکٹیٹ کی ناقابلِ قبول مقدارپائی گئی تھی،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پائلٹ شدید تھکان کا شکاربھی تھا۔

    انہوں نے ایئرلائنز کے نمائندے کو سختی سے ہدیت جاری کی کہ وہ اپنے پائلٹس کے معیار کو ایوی ایشن کے مجوزہ معیار کے مطابق بنائیں اورالکوحل کے زیرِ اثر جہاز اڑانے سے قطعی طور پر اجتناب کریں ۔

    اس موقع پر انہوں نے کاک پٹ اور کیبن کریو کے نظم و ضبط اور مجوزہ معیارپر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام آپریٹرز کو آئندہ مزید محتاط رہنے اوراس قسم کے حادثات کے نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ایک ریگولیٹر ہونے کے ناطے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی۔

  • شاہین ایئر کو حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی

    شاہین ایئر کو حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرحادثے کی رپورٹ مکمل کر لی جس کے مطابق لینڈنگ کے دوران شاہین ائیرکا طیارہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکا تھا۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے تیار رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران تین بار رن وے پرزمین سے ٹکرایا، طیارے کا بایاں پہیہ پہلے زمین پرٹکرایا جس سے توازن بگڑگیا۔

    رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ نے طیارے کی زیادہ اسپیڈ کے بارے میں پائلٹ کو آگاہ کردیا تھا جبکہ معاون پائلٹ نے جہاز کو ایک چکر اور  لگوانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

    سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر کے طیاروں کی دیکھ بھال پر بھی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے شاہین ایئرکے انجینئرز کی ڈگریاں چیک کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

    طیارہ حادثے کی رپورٹ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کو بھجوا دی گئی ہے

    واضح رہے کہ 3 نومبر کو شاہین ایئرلائن کی پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا تھا، پرواز میں 121 مسافر سوار تھے تاہم حادثے میں کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • حکومت اورپالپا کے درمیان مذاکرات ناکام، حکومت قومی ایئرلائن کی نجکاری کاارادہ رکھتی ہے، صدر پالپا

    حکومت اورپالپا کے درمیان مذاکرات ناکام، حکومت قومی ایئرلائن کی نجکاری کاارادہ رکھتی ہے، صدر پالپا

    اسلام آباد:حکومت اورپائلٹس کی تنظیم پالپا کےمذاکرات ناکام ہوگئے ہیں وزیراعظم کے مشیرنے پائلٹس کے مطالبات ماننےسےانکارکردیا جبکہ پالپاکے صدرعامرہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت قومی ائیرلائن کی نج کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

    پالپاکےنمائندوں نے آج اورکل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم سے مذاکرات کیے جو کہ بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

    شجاعت عظیم کاکہنا تھا کہ مطالبات سمجھ سے بالاتر ہیں پائلٹس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، انہوں نے مذاکرات سے متعلق اپنی سمری وزیراعظم کوارسال کردی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان شیرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالپا کے تین مطالبات منظورنہیں کئے جاسکتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر پالپا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں سول ایوی ایشن کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کو سامنے لایا جائے

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم سے شرط رکھی ہے کہ مذاکرات میں ایک غیر جانبدار نمائندہ شریک ہو۔

    انھوں نے کہا کہ پی آئی اے میں جنگل کا قا نون نا فذ ہے اورشجاعت عظیم بغیر میرٹ اور قابلیت کے کسی کو بھی ایم ڈی پی آئی اے اورڈی جی سول ایوی یشن تعینات کردیتے ہیں جبکہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کی تعیناتی بھی غیر قانونی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پالپا جعلی ڈگری ہو لڈرز اور سمگلنگ کر نے والے پائیلٹس کے ساتھ کبھی کھڑا نہیں ہوا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرانڈس کو آپریشن سے روک دیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرانڈس کو آپریشن سے روک دیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات بروئے کار نہ لانے پر ایئر انڈس کو جہاز چلانے سے روک دیا ،نجی ایئر لائن مسافروں کی جانوں سے کھیلنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق سیفٹی رولز پر عمل درآبد نہ کرنے اور کی پرواہ نہ طیاروں کی حالت اطمینان بخش، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر انڈس کا آپریشن بند کرادیا ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن مسلسل سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کررہی تھی ، اور طیاروں کی مرمت بھی نہیں کرارہی تھی ۔

    اب یہ ایئرلائن یکم جولائی سے کوئی پرواز نہیں چلا سکے گی ، سول ایوی ایشن کے ایئروردینس اور ریگولیٹری نے متعدد بار نجی ایئرلائن کو متنبہ کیا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں مگر نجی ایئرلائن نے ہر بار غفلت کا مظاہرہ کیا۔

  • ملتان ایئر پورٹ 14 گھنٹوں سے بند

    ملتان ایئر پورٹ 14 گھنٹوں سے بند

    ملتان: ایئر پورٹ پر14 گھنٹوں بعد بھی فلائٹ آپریشن بحال نہ ہوسکا جس کے سبب ملتان آںے والی ایک اور پرواز کو بہاولپور اتاردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملتان ایئرپورٹ پرآنے والی ایک پرواز کے لینڈنگ گیئرمیں تکنیکی خرابی پیداہوئی جس کے سبب جہازکو رن سے نا ہٹایا جاسکا۔

    ملتان میں رن وے میسر نہ ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 330 کو بہاولپور میں لینڈ کرایا گیا جہاں سے مسافروں کو بس کے ذریعے ملتان منتقل کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملتان ایئر پورٹ کے رن وے کو چار بجے تک جہازوں کی آمد کے لئے کھول دیا جائے گا۔

    پی کے 330 کے مسافروں نے ملتان کے بجائے جہاز بہاولپوراتارنے پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔

  • لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور: نجی ائیرلائن کی پروازحادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، شاہین ائیرلائن کی پرواز نے گزشتہ شب کراچی سے لاہور کے لئے اڑان بھری تھی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کےدوران طیارے کی کھڑکی ٹوٹ کرباہر نکل آئی۔جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیااورانہوں نے جہاز کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔

    اے آروائی نیوز پر طیارے کی کھڑکی ٹوٹنے کا ایکسکلوزییو فوٹیج اور خبر نشر ہونے کے بعد سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔کیونکہ دوران پرواز کسی بھی طیارے کی کھڑکی ٹوٹنا بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کی جانب  سے کی جانے جانے والی پیش گوئی اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

    اے ایس  ایف اہلکاروں کو بھی الررٹ کر دیا گیا ہے،ایئر پورٹ پر آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز کے دستے پہلوان گوٹھ سے ایئر پورٹ آنے والے راستے پر گشت کررہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی قسم کی کوئی تھریڈ نہیں ملی ہے اور ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی صورتحا ل کے حوالے سے معمول کا دورہ کیا ہے۔