Tag: CAA

  • کراچی کےعلاقےگڈاپ میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکرتباہ

    کراچی کےعلاقےگڈاپ میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گرکرتباہ

    کراچی:گڈاپ میں پاک فضائیہ کامیراج طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، طیارےنےمسروربیس سےتربیتی اڑان بھری تھی۔

    پاکستان ایئر فورس کا میراج طیارہ سپر ہائی وے پر واقع گڈاپ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارہ آ بادی سے دور گرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔

    سول ایوی ایشن  ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ تربیتی پروازپر تھا اور کچھ دیر قبل ہی مسرور ایئر بیس سے اڑا تھا جس کو سکوارڈن لیڈر تنویر اڑا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق طیارہ ٹول پلازے سے 15 کلومیٹر دور گرا جس کی اطلاع ایک شہری کی طرف سے کی گئی ہے۔

  • سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    سعودیہ کی جانب سے اے آروائی نیوز کیلئے تعریفی اسناد

    کراچی: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن 2014 کے دوران غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر اے آروائی نیوز کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

    سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کی جانے والی سینئر صحافی محمد صلاح الدین کی رپورٹنگ کو سعودی حکام نے بے حد سراہا ، اور اس کے اعتراف میں پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز میں سے اے آروائی نیوز کو غیر جانبدارانہ اور شفاف قراردیتے ہوئے اسناد سے نواز ا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ایوی ایشن نے دنیا صحافت میں دوسری مرتبہ اے آروائی نیوز کو اس اعزاز سے نوازا ہے ، 2013 میں بھی اے آروائی نیوز کویہ تعریفی اسناد جاری کی  گئی تھیں۔

    اے آر  وائی کے رپورٹر صلاح الدین نے اس موقع پر کہاکہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی خوشی کی باعث ہے کہ سعودی حکومت نے اے آر وائی کی کاوشوں کو سراہا،اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اے آر وائی کی حج نشریات کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا۔

  • لاہورائیرپورٹ:حاجیوں کے عزیزواقارب کا سول ایوی ایشن کیخلاف مظاہرہ

    لاہورائیرپورٹ:حاجیوں کے عزیزواقارب کا سول ایوی ایشن کیخلاف مظاہرہ

    لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کے عزیز واقارب نے سول ایوی ایشن کی جانب سے ان کے ائیرپورٹ پر داخلہ کی بندش کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے ائیرپورٹ کے باہر احتجاج کیا اور ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے حاجیوں کے استقبال کے لیے انہیں جانے نہیں دیاگیا اور پرواز کی گھنٹوں کی تاخیر کی صورت میں انہیں باہر گراونڈ میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    جہاں پینے کا پانی نہیں اور نہ ہی بیٹھنے کی جگہ ہے اور مسافروں کو کئی کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سول ایوی ایشن فوری طور مسافروں کے عزیز و اقارب کے ائیرپورٹ پر داخلہ کی پابندی ختم کرے۔

  • اسلام آباد میں فیول کی قلت، بین الاقوامی پروازیں مشکلات کا شکار

    اسلام آباد میں فیول کی قلت، بین الاقوامی پروازیں مشکلات کا شکار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جاری سیاسی بحران کے باعث ایئرپورٹ پر جیٹ فیول کے بحران نے شدت اختیار کرلی ہے  جس کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے اور دیگر تمام ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تیرہ اگست اور 14 اگست کو آنے والی تمام پروازیں اپنے ساتھ اضافی فیول لے کرآئیں۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈپٹی ایئرپورٹ مینجرظفر اعتماد صدیقی کی جانب سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی بحرانی کیفیت سے نمٹنے کیلئے ایئرلائنز اضافی فیول ساتھ لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایئرلائنز اپنے مسافروں کیلئے کھانے پینے کے بھی اضافی انتظامات کریں، ساتھ ہی ساتھ ایئرلائنز اپنے انجنیئرز اور زمینی عملے کو بھی ہدایت کریں کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔


    Islamabad Airport suffers shortage of Jet Fuel by arynews

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فیول کی فراہمی یقینی بنائیں اور دیگرتمام تر سہولیات فراہم کریں بصورت دیگر موجودہ بحرانی صورتحال کے باعث ایئرلائنزاپنا آپریشن عارضی طور پر بند کرسکتی ہیں۔

    دوسری جانب غیر ملکی ایئرلائنز نے لیٹر کے جواب میں سول ایوی ایشن حکام کو مطلع کیا ہے کہ لانگ روٹ سے آنے والی پروازیں اضافی فیول لے کر نہیں آسکتیں کیونکہ ہر طیارے میں اس کے وزن کے مطابق فیول ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوتی ہے  لہذا سول ایوی ایشن اتھارٹی ہنگامی بنیادوں پر ایئرپورٹ کے لئے فیول کا انتظام کرے۔