Tag: CAA

  • اب سرکاری ملازمین کی پینشن میں بھی کٹوتی ہوگی

    اب سرکاری ملازمین کی پینشن میں بھی کٹوتی ہوگی

    کراچی : وفاقی ادارے کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بڑا دھچکا لگ گیا، سول ایوی ایشن ملازمین کی پینشن میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی کردی ہے۔ پینشن میں کمی ایگزیکٹو گروپ سیون کے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز کی ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پینشن میں کمی کا فیصلہ سی اےاے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا، بورڈ اراکین نے پینشن میں کمی ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی کی تجویز پر کی ہے۔

    پینشن میں ہونے والی اس کٹوتی سے سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایچ آر محمد نواز خان نے پینشن میں کمی کا آرڈر 25 جون کو جاری کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پینشن میں کٹوتی کا اطلاق پرانی تاریخ میں مارچ 2022 سے ہوگا۔ نئے آرڈر کے بعد ریٹائرڈ ملازم کی پینشن میں 30 ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

    دوسری جانب متاثرہ ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی نہیں کی جا سکتی۔ پینشن میں کٹوتی پچھلی تاریخ سے کرنا بھی سراسر غیرقانونی عمل ہے۔

    دستاویزی ثبوت کے باوجود ترجمان سی اے اے نے پینشن میں کٹوتی سے انکار کر دیا۔ اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کمی نہیں کی جارہی۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک لازمی قرار

    کرونا کیسز میں اضافہ، ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک لازمی قرار

    کراچی: ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وبا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر سی اے اے نے ملک کے اندر پروازوں میں فیس ماسک ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیس ماسک سے متعلق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نیز کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں تمام ایئر لائنز کو نئے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2 مریض انتقال کر گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مزید 382 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح 2.85 فی صد رہی، قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کب ختم ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

    یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کب ختم ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

    کراچی : پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لئے پروازوں کی پابندی کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا آڈٹ کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی تھرڈ کنٹری آپریٹرز سے متعلق ریگولیشن کے تحت پروازوں پر پابندی اٹھانے سے قبل پی آئی اے کا آڈٹ لازمی ہوگا۔،

    ایجنسی کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان سی اے اے اور کے حالیہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاؤ کے آڈٹ کا جائزہ لے گی۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ کے علاوہ پاکستان کی طرف سے مزید پیش رفت کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔

    سی اے اے اور پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر غور اور جائزہ لیا جائے گا اور اس تمام پیش رفت کا جائزہ لیکر پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    پاکستان میں ایوی ایشن سیفٹی کی نگرانی سے متعلق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے درمیان ٹیکنکل سیشنز ہوئے ہیں۔

    یورپ کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے بطور تھرڈ کنٹری آپریٹر پی آئی اے اور سی اے اے پاکستان کا آن سائٹ دورہ ہوگا۔

    یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق سی اے اے پاکستان یورپی یونین اور سیفٹی ایجنسی مشاورت سے طے کرے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سول ایوی ایشن پاکستان رابطے ہیں ہے۔

    یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی کلئیرنس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔ یاد رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد یے

  • کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے بند

    کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے بند

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ایک ماہ کے لئے جزوی طور پر  بند کردیا گیا، گزشتہ روز بند کیا جانے والا رن وے پورے مہینے بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے کل بروز منگل یکم مارچ سے31 مارچ تک ہفتے کے پانچ یوم دو گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔

    اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا نوٹم کے مطابق دوران بندش مرکزی رن وے7آر25ایل پر جہازوں کی لینڈنگ بند رہے گی۔

    سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ رن وے کے بند ہونے کے دوران دوسرا رن وے07ایل 25آر لینڈنگ کے لیے استعمال ہوگا ۔

    سول ایوی ایشن کے مطابق اس بندش کی وجہ رن وے پر جہازوں کی لینڈنگ کے دوران جمع ہونے والے ٹائروں کی ربر ہٹانے کا کام جاری رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیر، منگل اور جمعرات کو رن وے کی بندش کے اوقات صبح8 بجے سے10 بجے تک ہوں گے، بدھ کے اوقات30: 9 سے 11:30 اور جمعہ کو صبح9 سے11 بجے تک ہوں گے۔

  • بارش کی پیشگوئی ، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

    بارش کی پیشگوئی ، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

    کراچی : سول ایوی ایشن نے کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایئر سائیڈ اور محکمہ فائربریگیڈ سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ممکنہ بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ، جس میں ایئر سائیڈ اور محکمہ فائربریگیڈ سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 5 جنوری سے بارشوں کی پیش گوئی کی، ہوائی اڈوں پرمتعین متعلقہ شعبہ جات الرٹ اوراحتیاطی تدابیرکولازمی بنائیں۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ ہلکے وزن کےطیاروں کی محفوظ مقامات پرمنتقلی کویقینی بنایاجائے اور تیز ہواؤں سے آلات کی کسی بھی دوسرے ایکوپمنٹ سے رگڑ سے بچایا جائے۔

    سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ برڈشوٹرائرسائیڈانسپکٹرزکی ایروڈروم پرتعیناتی یقینی بنائی جائے اور جہاں ضرورت ہوفیومی گیشن اسپرےپرلازمی عمل کیا جائے۔

    دوسری جانب بارشوں کے پیش نظرواٹربورڈ میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے افسران کوعملہ اورمشینری سمیت تیار رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگرمشینری پہنچادی جائیں۔

    خیال رہے کراچی میں آج رات سےبارش کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسسٹم 7 جنوری تک کراچی کواپنی لپیٹ میں لے رکھے گا، کراچی، جامشورو، دادو، سکھر میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی نسبت کراچی میں طوفانی بارش کا امکان نہیں تاہم سرد ہوائیں کراچی میں 8 جنوری سے چلنے کی توقع ہے اور رات میں درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرسکتاہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری تک ہوسکتاہے۔

  • سی اے اے کی بدانتظامی، 3 ہزار سے زائد مسافر ایئرپورٹ پر موجود

    سی اے اے کی بدانتظامی، 3 ہزار سے زائد مسافر ایئرپورٹ پر موجود

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بدانتظامی کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر اس وقت 3 ہزار سے زائد مسافر رش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سی اے اے کی بدانتظامی کی وجہ سے 3 ہزار سے زائد مسافر ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور بے پناہ رش کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

    سی اے اے نے ایک گھنٹے میں 13 پروازوں کو شیڈول کر دیا ہے، جس کی وجہ سے تمام شیڈول پروازوں کے مسافر بیک وقت لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

    ایک وقت میں اتنی تعداد میں مسافروں کی موجودگی کے باعث ایئرپورٹ پر بورڈنگ اور چیکنگ کاؤنٹرز پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پاکستان سے  متحدہ عرب امارات  جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانیوالے مسافروں کو 4 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی اور کہا مسافر کی ٹیسٹ رپورٹ ایک ساتھ جاری نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے رش کے معاملے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات کرتے ہوئے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو 4 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    دبئی،شارجہ،ابوظہبی جانیوالے مسافروں کو اپنی پرواز سے 5گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ امارات جانیوالے مسافر کی ٹیسٹ رپورٹ ایک ساتھ جاری نہ کی جائے ، 30مسافروں کے ٹیسٹ رپورٹ جاری کرکے بورڈنگ ایریا میں جانے کے احکامات دیئے ہیں۔

    ایئرپورٹ منیجر عدنان خان نے کہا ہے کہ ایئر لائن کاونٹر بند کرنے سے پہلے باقاعدہ طور پر اناونسمنٹ کرے گی جبکہ مسافروں کی سہولت اور رش سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی چیک کیلئے اے ایس ایف کی نفری میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    عدنان خان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی سیکیورٹی چیک کوئک رسپانس کے تحت کرے گی۔

  • بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

    بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں کو31دسمبر تک خصوصی اجازت نامے سے استثنیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ،جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں کو31دسمبر تک خصوصی اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 18سال تک کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت31 جنوری تک بڑھا دی گئی ، پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ،پاکستان اوریجن کارڈ رکھنے والوں کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

    یاد رہے این سی او سی نے کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک واپس آنے کی اجازت دے دی تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹگری سی ممالک سے آنے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ امی کرون والے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ لازم ہو گا۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی عالمی سطح‌ پر تعریف

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی عالمی سطح‌ پر تعریف

    کراچی: ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔

    سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے آڈٹ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ICAO USOAP آڈٹ آج اختتام کو پہنچا، یہ ایک سال کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آڈٹ کا نتیجہ بغیر کسی اہم خدشات کے انتہائی مثبت رہا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے کے مطابق اختتامی سیشن میں اکاؤ آڈٹ ٹیم نے سی اے اے کی طرف سے پیش رفت اور آڈٹ سے قبل تیاری اور محنت کو سراہا۔

    اکاؤ کے طریقہ کار کے مطابق رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں جاری کی جائے گی، جسے عوامی سطح پر شیئر کیا جائے گا۔

    خاقان مرتضیٰ نے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    انھوں نے کہا ریگولیٹری ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز جن میں محمد ضیا خان (لائسنسنگ)، افتخار عثمانی (فلائٹ اسٹینڈرڈز)، لقمان احمد (ایئروارڈینس)، افتخار احمد (ڈی اے آر)، زاہد بھٹی (کوآرڈینیشن) ایم رضوان (لیگل)، اور عاطف ستار (ایچ آر) شامل ہیں، کی کارکردگی سراہے جانے کی مستحق ہے۔

    ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر اور تمام پاکستانی ایئر لائنز پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • اومیکرون کا خطرہ ، پاکستان آنے والے مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

    اومیکرون کا خطرہ ، پاکستان آنے والے مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا، جس میں‌ بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیاسفری ہدایات نامہ جاری کردیا اور بدلتی کورونا صورتحال کے پیش نظر سی اےاے نے کیٹگریزمیں بھی میں ردوبدل کردی۔

    کورونا صورتحال کےتحت فضائی سفر،کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں توسیعی کردی ہے ، شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک کی تعداد7سے15کردی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک میں جنوبی افریقہ،نیدرلینڈ،ہنگری،ائرلینڈ ، کروشیا،سلووینیا،ویتنام،پولینڈ،موزمبیق سمیت 15ممالک شامل ہیں۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سےپاکستان آنےپرمکمل پابندی ہوگی جبکہ ان ممالک سےایمرجنسی سفرپر سی اےاے کا خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

    نوٹیفکیشن پاکستان آنےسے تمام مسافروں کےلیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال اورزائد عمر کے پاکستانیوں،غیرملکیوں کیلئےپی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

    سی اے اے کے مطابق بورڈنگ سے 48گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دیکھنالازمی ہوگا جبکہ کیٹگری بی میں سری لنکا، افغانستان، امریکا، برطانیہ، ترکی سمیت 13 ممالک شامل ہیں ، اس کیٹگری ممالک سےآنےوالےمسافروں کاپی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، یواےای کےمسافروں کا ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جائے گا۔