Tag: cabin crew

  • پی آئی اے نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    پی آئی اے نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے، کل تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئےجائیں گے۔

    سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملےکو ملنےوالا الاؤنس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الاؤنس ادا نہیں کر پا رہےتھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی ‏اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سےرقم واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اور پی آئی اے میں تنازعہ

    ایئرلائن ذرائع کے مطابق 51 ملازمین کو پی آئی ‏اے ایکٹ مجموعی طور8کروڑ روپےتک ادائیگی کی گئی تھی

    یاد رہے کہ پی آئی اے میں 114 ملازمین ایکٹ سےپہلےبحال ہوئےتھے جس میں سے 63 ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، 51 ‏ملازمین نے پارلیمنٹ ایکٹ 2010 کا فائدہ اٹھا کر رقم لی تھی۔

  • پی آئی اے :  کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات کارسولہ گھنٹے کر دیئے گئے

    پی آئی اے : کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات کارسولہ گھنٹے کر دیئے گئے

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ڈیوٹی کے اوقات میں اضافہ کردیا، اب 12 کے بجائے 16گھنٹے ڈیوٹی دینے کے پابند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کے ڈیوٹی اوقات کار میں اضافہ کردیا، اب کیبن کریو کی ڈیوٹی کے اوقات کار بارہ گھنٹے سے بڑھا کر16گھنٹے کر دئیے گئے ہیں، چیف ایچ آر اے وی ایم ثوبان نذیر کے دستخط سے ایڈمن آرڈر جاری کریا گیا۔

    نئے ایڈمن آڈر سے فضائی میزبان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، پرانے اوقات کار میں بریفنگ اور ڈی بریفنگ کے ساتھ ڈیوٹی کے اوقات کار بارہ گھنٹے تھے۔

    نئے اوقات کار بریفنگ اور ڈی بریفنگ کے ساتھ 16 گھنٹے کر دئیے گئے، نظر ثانی شدہ اوقات کار میں کیبن کریو کے لئے اسپیشل الاؤنسز اور مالی فوائد دئیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے صدر کیبن کریو ایسوسی ایشن نصراللہ آفریدی کا مؤقف ہے کہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن میں اضافہ ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، ایوی ایشن قوانین اور اور طبی ماہرین کے مطابق 12 گھنٹے سے زائد کام نہیں کر سکتے۔

    جبکہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ16گھنٹے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لیمیٹیشن سی اے اے قوانین کے مطابق ہے، نئے روسٹر سے اخراجات میں بچت اور کارکردگی بہتر ہوگی۔

    دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق پی آئی کیبن کریو کے 16 گھنٹے اوقات کار سی اے اے قوانین کے مطابق ہیں۔

  • پی آئی اے انتظامیہ کیبن کریوز کو فلائٹ شیڈول موبائل فون پر جاری کرے گا

    پی آئی اے انتظامیہ کیبن کریوز کو فلائٹ شیڈول موبائل فون پر جاری کرے گا

    کراچی : پی آئی اے کیبن کریو کا فلائٹ شیڈول نہ ملنے کا بہانہ اب نہیں چلے گا، اب آپریشنل شیڈول موبائل فون، واٹس ایپ اور ای میل پرجاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس نے ڈسپیجر سروس ختم کردی ہے، ڈسپیجر کے ذریعے فضائی میزبان کو ڈیوٹی سے متعلق شیڈول روانہ کیا جاتا تھا۔

    شبعہ فلائٹ سروس کی جانب سے جاری خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا، خط کے مطابق پی آئی اے نے تمام کیبن کریو کو خط کی ترسیل کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    کیبن کریوز کو اپنے موبائل فون نمبر فوری اپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اب آپریشنل شیڈول موبائل فون، واٹس ایپ اور ای میل پرجاری ہوں گے، ڈیوٹی کا لیٹر متعلقہ بریفنگ کمرے میں دستیاب ہوگا۔

  • پی آئی اے کا منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ میں ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    پی آئی اے کا منی لانڈرنگ اوراسمگلنگ میں ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی:پی آئی اے انتظامیہ نے منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دوسری جانب سول ایوی ایشن نے21 کپتانوں کے لائسنس بھی معطل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے جنرل مینیجر فلائٹ سروسز کی جانب سے ایک ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں منی لانڈرنگ اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    ہدایت نامے کے متن کے مطابق منی لانڈرنگ ،اسمگلنگ، اور ممنوعہ سامان لے جانیوالوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جی ایم فلائیٹ سروسز نے حکم دیا ہے کہ تمام کیبن کریو ملکی اور غیر ملکی کسٹم اور امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام ملازمین کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔کوئی بھی فضائی میزبان غیر قانونی موبائل، لیپ ٹاپ، سگریٹ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیاتو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا ہے ۔ مذکورہ پائلٹس نے میٹرک اور و انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اسناد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم نہیں کی تھیں۔

    مذکورہ بالا پائلٹس کے لائسنس بھی معطل کیے گئے اور فلائٹ شیڈول سے ان کے نام نکالتے ہوئے انہیں ڈیوٹیاں کرنے اور جہاز اڑانے سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

  • دبلے ہوجاؤ، پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو الٹی میٹم

    دبلے ہوجاؤ، پی آئی اے کا موٹاپے کے شکار فضائی میزبانوں کو الٹی میٹم

    لاہور  : پی آئی اے انتطامیہ نے موٹاپے کے شکار کیبن کریوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 30پونڈ تک اپنا وزن برقرار رکھیں بصورت دیگر طیاروں میں سوار نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بڑی توند والے کیبن کریو نئے سال2019کی پہلی مشکل میں پھنس گئے، پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروس نے کیبن کریو کو وزن کم کرنے کی ہدایت کردی ہے، پی آئی اے کے تمام کیبن کریوز ممبران کو30پونڈ تک وزن برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    موٹے فضائی میزبانوں کو فروری سے جولائی تک5،5پونڈ وزن کم کرنا ہوگا،30پونڈ سے زیادہ وزنی کیبن کریو ممبران کو طیاروں سے گراؤنڈ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

    جی ایم فلائٹ سروس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کیبن کریو ممبران کو وزن کم کرنے کیلئے31جنوری تک مہلت دی گئی ہے،31جنوری کے بعد وزنی کیبن کریو کو میڈیکل سینٹر بھیجا جائے گا۔

    متعلقہ20اسٹیشن پر ہر کیبن کریو کا وزن چیک ہوگا اور اس کی رپورٹ انتظامیہ کودی جائے گی، ویٹ چیک کیٹیگری میں کیبن کریو ہرماہ15تاریخ تک گرومنگ سیل رپورٹ کرے گا، عملے کو پرواز پر جانے کی اجازت ماہانہ وزن کی رپورٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔