Tag: cabinet changes

  • اپوزیشن کی حالت قابل رحم ہے،سب ضمانت پر ہیں، عثمان ڈار

    اپوزیشن کی حالت قابل رحم ہے،سب ضمانت پر ہیں، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق کہا پوری دنیا میں کارکردگی کی بنیادپر ردوبدل کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں پہلی بار ایسا ہوا ہے، اپوزیشن کی موجودہ حالت قابل رحم ہے، سب ضمانت پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار وزیراعظم کے فیصلے کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نےکہاہےوزیروں کی کارکردگی چیک کی جاتی رہےگی، پوری دنیامیں کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ، پنجاب سمیت کہیں بھی کارکردگی پرتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائےاعلیٰ کو بھی اپنی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی نے کہا تھا اپوزیشن کی حالت قابل رحم ہے،نیب کیسزسب کے سامنے ہیں، سب ضمانت پرہیں، یہ کیا ایجنڈا لے کر سڑکوں پر آئیں گے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے خیبرپختونخوا میں بھی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا وزرا کی کارکردگی پر نظر رکھی جا رہی ہے، وفاقی کابینہ کے بعدخیبرپختونخوا میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کیں تھیں ، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔

    فواد چوہدری سے وزیراطلاعات واپس لے کر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی جبکہ وزارت پالیمانی امور اعظم سواتی کے سپرد اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات کی مشیر بنا دی گئیں تھیں۔

     

  • سعودی فرمان رواشاہ سلمان کا کابینہ میں تقرروتبادلوں کا اعلان

    سعودی فرمان رواشاہ سلمان کا کابینہ میں تقرروتبادلوں کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے زمامِ اقتدار سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد ہی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے ملازمین کیلئے دو ماہ کی بونس تنخواہ کا اعلان کردیا ہے۔

    شاہی فرمان کے ذریعے پرنس خالد بندر کو سعودی انٹیلی جنس چیف کےعہدے سے برطرف کر کے بریگیڈیئر جنرل خالد الحمیدان کو نیا سعودی انٹیلی جنس چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق عادل الطرافی کو وزارتِ اطلاعات، احمد خطیب کو وزارتِ صحت کا قلم دان سونپا گیا، منصور بن مطائب منسٹر آف اسٹیٹ مقررکئے گئے ہیں ۔

    اسلامک شوریٰ کی وزارتِ صالح الشیخ کے سپرد کی گئی ہے، شاہ عبداللہ کےدونوں صاحبزادوں شہزادہ مشعل اورشہزادہ ترکی کو برطرف کرکےانکی جگہ شہزادہ خالد الفیصل کو گورنرمکہ اور فیصل بن بندرکو گورنر ریاض تعینات کردیا گیا ہے ۔

    ڈاکٹر یحیی بن عبداللہ سعودی شوریٰ کونسل کےنائب اسپیکرمقرر کئے گئے ہیں جبکہ بندر بن سلطان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔