Tag: Cage Fight

  • ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا ہے، مارک زکربرگ تو فائٹ کے لیے تیار ہیں لیکن ایلون مسک نے فائٹ سے پہلے گردن اور کمر کا معائنہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے درمیان ہونے والی کیج فائٹ میں ٹوئسٹ آ گیا، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ فائٹ کے لیے تیار ہیں مگر اُس سے پہلے اپنی گردن اور کمر کا معائنہ کرانا چاہتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ’فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں اور شاید فائٹ سے قبل سرجری کی بھی ضرورت ہو۔‘

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    واضح رہے کہ مارک زکربرگ کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں لیکن ایلون مسک نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

  • ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    نیویارک: ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ ہونے جا رہی ہے، جسے ایکس (ٹوئٹر) پر نشر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی ممکنہ کیج فائٹ ان کی سوشل میڈیا سائٹ X یعنی ٹوئٹر پر نشر کی جائے گی۔

    ٹیکنالوجی کے ان دو ارب پتیوں نے بظاہر جون کے آخر میں ’کیج میچ‘ فائٹ پر اتفاق کر لیا ہے، خیال رہے کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ مکسڈ مارشل آرٹس میں تربیت یافتہ ہیں، انھوں نے اس سال کی ابتدا میں اپنے پہلے جوجتسو ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اتوار کو ایک پوسٹ میں لکھا ’’زک بمقابلہ مسک فائٹ ایکس پر براہ راست نشر کی جائے گی، اور تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی۔‘‘

    مسک نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ وزن اٹھا کر فائٹ کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں، انھوں نے اس کی وجہ بتائی کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اس لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔

    مسک اور زکربرگ واقعی لاس ویگاس میں رِنگ کے اندر اترتے ہیں یا نہیں یہ دیکھا جانا ابھی باقی ہے، کیوں کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں کے درمیان یہ رضامندی محض مذاق ہو۔

  • مارک زکربرگ کو دھول چٹانے کیلیے اینڈریو ٹیٹ کی ایلون مسک کو بڑی پیشکش

    مارک زکربرگ کو دھول چٹانے کیلیے اینڈریو ٹیٹ کی ایلون مسک کو بڑی پیشکش

    نیویارک : کک باکسنگ کے سابق چیمپئن اینڈریو ٹیٹ نے ایلون مسک کو مارک زکربرگ سے مقابلے کیلئے تربیت دینے کی پیشکش کردی، انہوں نے ٹیسلا کے بانی سے کہا ہے کہ تم میٹا کے سی ای او کو شکست دے دو گے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے حقیقی’کیج فائٹ‘(پنجرے کے اندر لڑائی) کا چیلنج قبول کرلیا۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا، اسی دوران کک باکسنگ کے سابق چیمپئن اینڈریو ٹیٹ نے مارک زکر برگ کے ساتھ ’کیج فائٹ‘ کے لیے ایلون مسک کو تربیت دینے کی پیشکش کی ہے۔

    ایلون مسک

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینڈریو ٹیٹ نے کہا کہ میٹا نے ویکسین کے بارے میں سچ بتانے پر 2022 میں میرے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینڈریو ٹیٹ کا کہنا تھا کہ اب ہم اپنے دشمن پر حملہ کرکے اپنی عزت بحال کرسکتے ہیں، میں تم کو کک باکسنگ کی تربیت دوں گا اور تم نہیں ہارو گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں میٹا نے خطرناک تنظیموں اور افراد کےحوالے سے پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں ٹیٹ کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی لگادی تھی۔

    اینڈریو ٹیٹ گزشتہ کئی ماہ سے رومانیہ میں عصمت دری، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کے جنسی استحصال سمیت مجرمانہ گروپ بنانے کے مقدمے میں مقامی جیل میں قید ہے، اس کے بھائی اور دو دیگر افراد کو بھی ان ہی الزامات کا سامنا ہے تاہم چاروں ملزمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    کیج فائٹنگ

    ٹیٹ کی جانب سے ایلون مسک کو کی جانے والی پیشکش پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے ردعمل میں حیرانی کا اظہار کیا ہے، اس بات کا تمسخر اڑاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اینڈریو ٹیٹ یہ کام جیل سے کریں گے؟ یا ویڈیو کالز پر ایلون مسک کو باکسنگ کے گر سکھائیں گے؟

    واضح رہے کہ ٹیک ورلڈ کے دو بڑے جائنٹس آمنے سامنے آگئے ہیں، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کیج فائیٹ کا چیلنج میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے قبول کرلیا ہے۔

    اصل معاملہ مارک زکربرگ کا ٹوئٹر کے طرز کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا پراجیکٹ ہے جس کی وجہ سے ایلون مسک نے مارک زکربرگ اور میٹا کے خلاف مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئیٹس کر ڈالیں۔

    مارک زکربرگ نے بھی جواب میں خوب طنز کے نشتر برسا دیئے، ٹوئٹر سربراہ مسک نے ٹوئٹ کیا کہ وہ کیج فائیٹ کے لیے تیار ہیں۔

    تو زکر برگ نے مسک کے اسکرین شارٹ کے ساتھ اپنی انسٹا اسٹوری پر کیج فائیٹ کے لیے لوکیشن مانگ لی، جس کا مسک نے بھی فوری جواب دیا۔

    ویگس اوکٹاگون وہ جگہ ہے جہاں الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں، ایلون مسک کی لڑنے کی صلاحیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن مارک زکر برگ ایک ماہر فائٹر ہیں۔