Tag: cairo

  • گنجے شوہر سے تنگ آکر خاتون نے خلع لے لی

    گنجے شوہر سے تنگ آکر خاتون نے خلع لے لی

    قاہرہ: مرد گنجے پن کو اپنی شخصیت کے لئے معیوب سمجھتے ہیں اور بعض اوقات یہی گنجا پن بیوی کی ناراضگی کا سبب بن کر بات علیحدگی تک بھی جا پہنچتی ہے.

     ایک واقعہ مصر میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے محض اس لیے خلع لےلی کہ اس کا شوہر گنجا ہے، عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق قاہرہ کی ایک فیملی کورٹ نےحال ہی میں’جیلان’ نامی خاتون کی اپنے شوہر ‘آسرم’ سے خلع کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دونوں میں علیحدگی کرادی۔

    خلع حاصل کرنے والی خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے گنجا ہونے کی وجہ سے اسے اپنی سہیلیوں میں شرمندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا عدالت اپنے خصوصی اختیارات کے ذریعے اسے خلع دلوائے۔

    خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے گنجے شوہر سے کئی بار سر میں مصنوعی طریقے سے بال لگوانے کا بھی مطالبہ کیا مگر اس نے میری بات نہ سنی، جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں ایسے شخص کی بیوی نہیں رہ سکتی، جو میرے لیے میری سہیلیوں میں مسلسل شرمندی کا موجب بنا رہے، میں نے اس سے طلاق مانگی تو اس نے انکار کر دیا، جس کے بعد مجھے عدالت کے ذریعے خلع لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

  • غزہ کی تعمیرنوکیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس قاہرہ میں ہوگی

    غزہ کی تعمیرنوکیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس قاہرہ میں ہوگی

    قاہرہ: جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس اتوار کو قاہرہ میں ہو رہی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ حال غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے مصر اور ناروے کی مشترکہ سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں اقوام متحدہ سمیت پچاس سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

    کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کی جائیں ‌گی۔

    کانفرنس میں فلسطینی صدر محمود عباس، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، ناروے اور امریکہ کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی شریک ہونگے۔

  • غزہ کے بحران کے حل کیلئے جان کیری قاہرہ پہنچ گئے

    غزہ کے بحران کے حل کیلئے جان کیری قاہرہ پہنچ گئے

    قاہرہ :امریکا اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بربریت کا شکار نہتے فلسطینیوں کومالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کے لئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری قاہرہ پہنچ گئے جبکہ ترکی نے غزہ میں شہید فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر سیسی سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر چار کروڑ ستر لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے قاہرہ میں مصری وزیرخارجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تشدد اب بند ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب ترکی نےغزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انسانی جانوں کے ضياع پر اظہار تشويش کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، امریکی صدر براک اوباما بس قتل عام پر اظہار افسوس کر کے رہ گئے۔