Tag: Calendar app

  • اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    گوگل کی کیلینڈر ایپلی کیشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ایپ ہے، اب اس ایپ میں انتہائی اہم فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل اپنے صارفین کے لیے نیا انتہائی اہم فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے تحت گوگل کیلنڈر ایپلی کیشن میں شیئر کا بٹن شامل کیا جائے گا جس کے بعد پہلے سے کارآمد فیچر صارفین کے لیے مزید کارآمد ہو جائے گا۔

    گوگل کلینڈر ایونٹس میں شیئر کا بٹن کا مطلب ہے ایونٹ کے منتظمین بڑی تعداد میں لوگوں کو انفرادی طور ای میل کیے بغیر ہی مدعو کرسکیں گیں۔

    یہ فیچر رواں سال مارچ کے مہینے میں نامکمل شکل میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں اس کو مکمل شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے گوگل کے اس نئے فیچر سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کو ایک نامکمل شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل نے اس فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے تاہم ابھی اس کو متعارف نہیں کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کو متعارف کرانے کا فی الحال کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔