Tag: California Firing

  • کیلیفورنیا: چرچ پر فائرنگ کرنے والے کو لوگوں‌ نے بہادری سے پکڑ کر باندھ دیا

    کیلیفورنیا: چرچ پر فائرنگ کرنے والے کو لوگوں‌ نے بہادری سے پکڑ کر باندھ دیا

    کیلیفورنیا: امریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری رہا، ریاست کیلیفورنیا میں‌ ایک چرچ پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلفورنیا کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعہ اتوار کی دوپہر کو پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرجا گھر میں موجود لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑ کر باندھ دیا۔

    اورینج کاؤنٹی کے انڈرشیرف جیف ہالاک نے واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ لگونا ووڈز میں واقع جنیوا پریسبائٹیرین نامی چرچ میں سے ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے، اور وہ ایشیائی ہے، چرچ کے اسٹاف نے حملہ آور کو خود قابو کر کے بہادری کا ثبوت دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں چار زیادہ زخمی جب کہ ایک معمولی زخمی ہے، یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ فائرنگ کا واقعہ چرچ کے ہال کے اندر ہوا ہے یا باہر، واقعے کے بعد ایف بی آئی کے اہل کار بھی موقع پر بھجوائے گئے۔

    شیرف کے ترجمان کیری بران کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت 30 افراد چرچ میں موجود تھے جن میں اکثریت کا تعلق تائیوان سے ہے، ابھی اس بات کی تحقیق ہو رہی ہے کہ حملہ نفرت انگیزی کا نتیجہ ہے یا پھر وہ کمیونٹی کے افراد کو جانتا تھا۔

    واضح رہے کہ لگونا ووڈز کے 80 فی صد سے زیادہ رہائشیوں کی عمر 65 سال کے قریب ہے کیوں کہ یہ شہر بنایا ہی عمر رسیدہ لوگوں کے لیے گیا تھا۔

    خیال رہے 15 مئی کو نیویارک میں ایک سفید فام شخص نے بفیلو سپر مارکیٹ میں فائرنگ کی تھی جس سے کم سے کم 10 سیاہ فام ہلاک ہو گئے تھے، نسلی تعصب سے بھرے ہوئے امریکی نے دو منٹ کے لیے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر لائیو شوٹنگ بھی دکھائی تھی۔

  • کیلی فورنیا فائرنگ میں ملوث جوڑے کا ساتھی گرفتار

    کیلی فورنیا فائرنگ میں ملوث جوڑے کا ساتھی گرفتار

    کیلیفورنیا : کیلیفورنیا حملوں کے مبینہ ملزمان رضوان فاروق اور تاشفین ملک کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم امریکی شہری ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق کیلیفورنیا حملوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ کا مالک چوبیس سالہ ایزک مارکیز ہے، جسے ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے ۔اینرک مارکیز حملوں میں مبینہ طور پر ملوث رضوان اور تاشفین ملک کا پڑوسی ہے، اینرک نے دو ہزار گیارہ اور بارہ میں رائفل خریدیں جو بعد میں کیلیفورنیا حملوں میں استعمال ہوئیں ۔

    ایف بی آئی اس بات کی تحقیق کررہی ہے کہ جب اینرک نے یہ رائفلز فاروق کے حوالے کی تھیں تو کیا اسے کیلیفورنیا حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا؟ تاہم اینرک مارکیز نے ایف بی آئی کو بتایا کہ رضوان فاروق اور وہ دو ہزار بارہ میں کسی حملے کے بارے میں منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ بعد میں ان کا ارادہ بدل گیا ۔

    گرفتار کیے گئے نریق مارکیز نامی شخص پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کرنے، اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی غیرقانونی خریداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک اور رضوان فاروق کو سخت سیکورٹی میں سپرد خاک کردیا گیا.

    اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیلی فورنیا فائرنگ کے مبینہ حملہ آور جوڑے رضوان فاروق اور تاشفین ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہا پسند اقدامات کی حمایت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں.

    خیال رہے کہ 2 دسمبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں معذوروں کے سینٹر میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، پولیس نے واقعے میں ملوث دو مشتبہ افراد 28 سالہ رضوان فاروق اور ان کی 27 سالہ اہلیہ تاشفین ملک کو کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد ہلاک کردیا تھا۔

  • کیلی فورنیا میں حملہ آورجوڑے نے کھلے عام انتہاپسندی کی حمایت نہیں کی،ایف بی آئی

    کیلی فورنیا میں حملہ آورجوڑے نے کھلے عام انتہاپسندی کی حمایت نہیں کی،ایف بی آئی

    کیلی فورنیا: کیلی فورنیا واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور جوڑے کے انتہا پسند خیالات کی کھلے عام حمایت کرنے کے ثبوت نہیں ملے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیلی فورنیا فائرنگ کے مبینہ حملہ آور جوڑے رضوان فاروق اور تاشفین ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتہا پسند اقدامات کی حمایت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تاشفین اوررضوان فاروق کے کسی انتہاپسند تنظیم سے رابطوں کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سان برنارڈینو میں معذوروں کے مرکز پرفائرنگ کے واقعے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کا ذمہ دار تاشفین ملک اوررضوان فاروق کو قراردیا گیا تھا۔

  • تاشفین ملک اوررضوان فاروق  نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی، ایف بی آئی

    تاشفین ملک اوررضوان فاروق نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی، ایف بی آئی

    کیلی فورنیا :‌امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں فائرنگ کرنے والے جوڑے نے حملے سے کئی دن قبل ہدف کو نشانہ بنانے کی مشقیں کی تھیں۔

    ایف بی آئی حکام کی دہشتگردی کےواقعے سے متعلق بریفنگ میں کہنا تھا کہ تاشفین ملک اوررضوان فاروق لاس اینجلس کے علاقے میں واقع فائرنگ رینج گئے تھے۔ حکام کے مطابق حملے میں پانچ بندوقیں استعمال کی گئی تھیں، جائے وقوعہ سے خود کش حملے کے شواہد نہیں ملے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تاحال انھیں ایسے شواہد نہیں ملے جس سے یہ ظاہر ہوکہ حملوں کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی تھی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دونوں ملزمان انتہا پسندی کی جانب کس طرح گئے۔

    تفتیش کاروں کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کے گھروں سے انیس پائپ بھی ملے ہیں، جس سے بم تیارکیے جاسکتے تھے. کیلی فورنیا کے علاقے سان برناڈینو میں ہونے والے حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • کیلیفورنیا حملہ، امریکا نے کوئی ثبوت نہیں دیے ، وزیراعظم ہاؤس

    کیلیفورنیا حملہ، امریکا نے کوئی ثبوت نہیں دیے ، وزیراعظم ہاؤس

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان نے لندن میں وزیراعظم کی کسی امریکی نمائندے سے ملاقات اور نمائندے کی جانب سے کیلیفورنیا حملے کی ملزم تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت دیئے جانے کی تردید کردی.

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لندن میں کسی امریکی نمائندے سے ملاقات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ایک سینیئر امریکی نمائندے نے ملاقات کی اور انھیں امریکی صدر براک اوباما کا پیغام پہنچایا.

    رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندے نے وزیراعظم کو کیلیفورنیا واقعے میں ملوث تاشفین ملک کے اسلام آباد میں قائم لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے روابط کے ثبوت فراہم کیے اور بتایا کہ ملزمہ تاشفین کے گھر کی تلاشی کے دوران ان کی مولانا عبدالعزیز کے ہمراہ لی گئی تصاویر بھی برآمد کی گئیں۔