Tag: California home

  • گھر کی دیوار کے نیچے درجنوں سانپ، خوفناک ویڈیو وائرل

    گھر کی دیوار کے نیچے درجنوں سانپ، خوفناک ویڈیو وائرل

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک گھر کے نیچے سے ایک ساتھ درجنوں کرکرے سانپوں کی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا ہے۔

    زہریلے سانپوں کو پکڑنے والے ادارے کے ایک اہلکار نے گھر کی دیوار سے ملحق زمین کی جانب اچانک 100کے قریب ایسے سانپ دیکھے جو انتہائی خطرناک تصور کیے جاتے ہیں۔

    کیلیفورنیا کے ایک شخص کے گھر کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر جِھرجِھری طاری ہوجاتی ہے، اس ویڈیو میں میں کُرکُرے (ریٹل) سانپوں کا ایک ڈھیر دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانپوں کو قابو کرنے والے ادارے کے اہلکار ایل وولف نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے گھر کی ایک دیوار کے نیچے پہلے ایک سانپ رینگتا ہوا نظر آیا تو اسے لفٹر کے ذریعے اٹھایا گیا۔

    جس کے بعد وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے نیچے ایسے مزید تقریباً سو کے قریب سانپ موجود تھے جو اپنی دم ہلا کر خاص آواز پیدا کرتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں ریٹل اسنیک کہا جاتا ہے۔

    وولف نے میڈیا کو بتایا کہ سانپوں کو اس جگہ سے منتقل کرنے میں تقریباً تین گھنٹے لگے مجھے اس گھر کے نیچے سے کل92ریٹل سانپ ملے تھے، جس کے بعد میں نے ان سانپوں کی تصاویر کو فیس بک پر پوسٹ کیا۔

  • امریکا میں ایک گھر سے 5لاشیں بر آمد

    امریکا میں ایک گھر سے 5لاشیں بر آمد

    موڈیسٹو: کیلوفورنیا کے شہر موڈیسٹو میں پولیس نے ایک مکان سے پانچ لاشیں بر آمد کی ہیں، پانچوں افراد کی پُر اسرار موت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    پولیس کو مرنے والوں کے دوست نے اطلاع دی کہ ان کے دوستوں کے گھر سے گزشتہ روز سے کوئی جواب نہیں آرہا اور نہ ہی کسی شخص کو باہر آتے جاتے دیکھا گیا، جس پر پولیس نے فوری طور پر گھر کا محاصرہ کیا اور دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی۔

    گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں جو ایک روز قبل ہی موت کے منہ میں جاسکے تھے۔

    پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت کو ابھی تک جاری نہیں کیا گیا، پولیس کے مطابق اب تک یہ نہیں معلوم ہوا کہ ان افراد کو کس نے کس طریقے سے قتل کیا۔

    تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔