Tag: California shootings

  • امریکا: شہری نے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

    امریکا: شہری نے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

    واشنگٹن : امریکی شہری نے فائرنگ کرکے اہلیہ سمیت 5 افراد کو قتل کردیا تاہم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیکرز میں ایک نے اپنی نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی اہلیہ اور دو مردوں سمیت پانچ افراد کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    کیلیفورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص نے پہلے ایک ٹرک ساز ادارے میں اپنی اہلیہ سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، قاتل اپنی اہلیہ اور دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ایک مکان میں گیا جہاں دو مزید افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آور پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گاڑی چھینی اور ایک خاتون کو اس کے بچے سمیت اغواء کرلیا تاہم پولیس اہلکاروں کے روکنے پر حملہ آور نے خاتون اور بچے کو رہا کرکے خود کو گولی مارلی۔

    کیلیفورنیا پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 20 منٹ پر خود اہلیہ اور دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ بیکرز فیلڈ میں پیش آںے والے والا فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، تاہم پولیس حملے کی مزید وجوہات جاننے کی تفتیش کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست اوہائیو کے شہر چنچناٹی میں قائم بینک ہیڈکوارٹر میں گھس کر حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست ٹیکساس کےعلاقے رابزٹاؤن کے نرسنگ ہوم میں نامعلوم حملہ آور نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • حملہ آور خاتون تاشفین ملک کو پاکستان سے ویزا جاری ہوا، مارک ٹونر

    حملہ آور خاتون تاشفین ملک کو پاکستان سے ویزا جاری ہوا، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکا نے کیلیفورنیا فائرنگ کی تحقیقات کے لئے پاکستان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے حملہ آورخاتون تاشفین ملک کوپاکستان سے ویزا جاری کیا گیا۔

    واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ کیلی فورنیا واقعہ میں ملوث خاتون تاشفین ملک کو دو ہزار بارہ میں ویزا جاری کیا گیا، تاشفین پاکستانی شہری تھیں جبکہ دوسرا حملہ آور تاشفین کا شوہر رضوان فاروق امریکی شہری تھا، تاشفین کو کے ون ویزا کس شہر میں جاری کیا گیا ابھی نہیں بتاسکتے.

    نائب ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کے سفرسے متعلق پاکستان اورسعودی عرب سے بھی مدد لی جائے گی۔ایشیا میں ویزا جاری کرتے وقت مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے، کیلیفورنیا واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی سربراہی میں جاری ہے.

    یاد رہے کہ امریکی شہری سید رضوان فاروق اور اس کی پاکستانی نژاد بیوی تاشفین ملک برنارڈینو میں معذور افراد کے سینٹر پر حملہ کر کے چودہ افراد کو قتل اور سترہ سے زائد کو زخمی کرکے عمارت میں دھماکہ خیز مواد چھوڑ کر فرار ہوئے تاہم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ سے پہلے دونوں نے اپنے چھ ماہ کے بچے کو اس کی دادی کے پاس یہ کہہ کر چھوڑا کہ وہ ڈاکٹر کے پاس جا رہے ہیں۔ فاروق کے برادر نسبتی فرحان خان کہتے ہیں کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ فاروق اور تاشفین ایسا کچھ کریں گے۔

    پولیس کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ فاروق عالمی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھا، جب کے اس کے گھر تلاشی میں مزید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، واقعہ کے بعد امریکا بھر میں ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔