Tag: California wildfire

  • ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آتشزدگی

    ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگل میں خوفناک آتشزدگی

    شدید گرمی کی لہر میں کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث مقامی آبادیوں کے انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے، ماہرین موسمیات نے اس کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے اس ہفتے کے شروع میں خبردار کیا تھا کہ خطرناک حد تک زیادہ گرمی کے ساتھ ساتھ جنگل میں آتش زدگی کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جس سے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے درخت جل کر خاکستر ہو گئے ہیں، جنگل میں لگی آگ 14 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیل گئی ہے۔

    آگ کو آبادیوں کی جانب پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی پھینک کر آگ کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جب کہ شہریوں کو متعلقہ علاقوں سے نکالا جا رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 جولائی کو کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ کو ہوا شدید درجہ حرارت کی وجہ سے ملی ہے، جب کہ ملک کا بیش تر حصہ گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔ کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ جمعرات کو شروع ہونے والی آگ جمعہ کی رات تک 20 فی صد پر مشتمل جنگل کے 908 ایکڑ حصے کو جلا چکی تھی۔

  • بارشوں اور بگولوں کے بعد امریکا میں آگ سے تباہی

    بارشوں اور بگولوں کے بعد امریکا میں آگ سے تباہی

    بارشوں اور بگولوں کے بعد امریکا میں آتش زدگی کے واقعات نے تباہی مچا دی ہے۔

    ریاست کیلیفورنیا کے سبزازاروں میں لگی آگ نے 14 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے، گھر اور گاڑیاں راکھ میں تبدیل ہو گئیں، اور حکام نے مقامی لوگوں علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی۔

    سی این این کے مطابق ہفتے کی دوپہر کیلیفورنیا کی سان جوکوئن کاؤنٹی میں گھاس میں لگنے والی آگ 14 ہزار ایکڑ اراضی کو بھسم کر چکی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس کے راستے میں آنے والے علاقوں کے رہائشیوں کو جگہ خالی کرنی پڑی۔

    کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے مطابق ٹریسی شہر میں رات ڈھائی بجے کے قریب باڑے کے اندر آگ (کورل فائر) شروع ہوئی، اور اتوار کی دوپہر تک آگ کے شعلوں پر صرف 30 فی صد قابو پایا گیا تھا، آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    علاقے کے حکام نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ تیز ہوائیں، گرم درجہ حرارت اور سوکھی گھاس آگ کے لیے خطرناک حالات پیدا کر سکتی ہے۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر17 روز بعد قابو پالیا گیا

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر17 روز بعد قابو پالیا گیا

    کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ سے 87 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے بارش کے بعد بدترین آگ پرقابو پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 17 روز بعد قابو پا لیا گیا، آتشزدگی سے 87 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    آتشزدگی سے 14 ہزار سے زائد مکانات جل کرراکھ کا ڈھیر بن گئے جن میں ہالی ووڈ ستاروں کے عالیشان گھر بھی شامل ہیں، آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکرایک لاکھ 53 ہزارایکڑرقبہ متاثر ہوا۔

    جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز2 ہفتے تک مصروف رہے، ہیلی کاپٹرز نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے 87 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 474 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے بیشتر کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

    کیلی فورنیا کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں 8 نومبر کو آگ لگی تھی جسے کیلی فورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 17 نومبرکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کا دورہ کیا تھا اور آگ کی تباہ کاریوں کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • کیلی فورنیا میں خوف ناک آتش زدگی: ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل گئے

    کیلی فورنیا میں خوف ناک آتش زدگی: ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل گئے

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں جمعرات کو لگنے والی آگ نے ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں کے گھر بھی جلا کر راکھ کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متعدد ہالی ووڈ اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کے گھر بھی خوف ناک آتش زدگی کی زد میں آئے ہیں۔ کئی اداکاروں کے مکانات تباہ ہو گئے جب کہ متعدد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔

    [bs-quote quote=”آگ نے اس مقام کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا جہاں کئی فلموں اور ٹی وی شو ویسٹ ورلڈ کا سیٹ لگایا جا چکا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ہالی ووڈ کے جن سیلی بریٹیز کے گھر آتش زدگی سے متاثر ہوئے ان میں اداکار جیرارڈ بٹلر، گلوکارہ اور اداکارہ مائلی سائرس، اداکارہ کم کارڈیشین، گلوکارہ لیڈی گاگا، رابن تھک، اورلینڈو بلوم، کیٹلین جینر اور دیگر شامل ہیں۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے اس مقام کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا جہاں کئی فلموں اور ٹی وی شو ویسٹ ورلڈ کا سیٹ لگایا جا چکا ہے۔ پیراماؤنٹ ویسٹرن ٹاؤن سن پچاس کی دہائی میں ٹی وی شوز کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

    اداکارہ مائلی سائرس نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ اور ان کے منگیتر آگ سے بچ کر نکل آئے ہیں تاہم ان کا مکان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ مائلی سائرس نے لوگوں سے امدادی کاموں میں شریک ہونے کی درخواست بھی کی۔

    اسکاٹ لینڈ کے اداکار جیرارڈ بٹلر نے آگ سے تباہ ہونے والے اپنے مالیبو کے مکان کی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی اور آگ بجھانے والے عملے کا شکریہ ادا کیا۔ رابن تھک اور ان کی ساتھی اپریل لّو گیری اور موسیقار نیل ینگ کا مکان بھی آتش زدگی سے تباہ ہوا۔


    کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی


    اپنے گھر چھوڑنے والے ہالی ووڈ سیلی بریٹیز میں کم کارڈیشین، لیڈی گاگا، پائریٹس آف دی کیریبین کے اورلینڈو بلوم اور کیٹلین جینر شامل ہیں۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابوہوگئی

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابوہوگئی

    کیلی فورنیا :امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی میری پوسا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ وسیع رقبے پرپھیل گئی ہے، درجنوں فائرفائٹرزآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نیشنل پارک کے نزدیک لگی آگے نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کے خدشے کے پیشِ نظر سات سو گھروں کو خالی کراکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ہوائی جہاز کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ درجنوں فائرفائٹر بھی آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید علاقوں کوخالی کرایا جائے گا، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔