Tag: California wildfires

  • کیا دی سمپسن نے لاس اینجلس میں جاری جنگل کی آگ کی پیش گوئی کی تھی؟ وائرل ویڈیو

    کیا دی سمپسن نے لاس اینجلس میں جاری جنگل کی آگ کی پیش گوئی کی تھی؟ وائرل ویڈیو

    لاس اینجلس: آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ’دی سمپسن‘ سیریز کے شائقین ویڈیو شیئر کر رہے ہیں کہ لاس اینجلس آگ کی پیشگوئی 20 سال پہلے ہی اس سیریز میں کی جا چکی تھی۔

    سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر حیران رہ گئے ہیں کہ لاس اینجلس میں لگی بھیانک آگ کی دی سمپسن پہلے ہی پیشگوئی کر چکا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ لاس اینجلس جیسی آگ ہے، وائرل ویڈیو میں دی سمپسنز کارٹون سیریز کے ایک پرانے ایپی سوڈ میں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ لگنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    دی سپمسنز کارٹون کے اٹھارویں سیزن کی بارہویں قسط میں دکھایا گیا کہ اسپرنگ فیلڈ کے قصبے میں جنگل کی آگ پھیلی ہوئی ہے، جو لوگوں اور ان کے گھروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

    مذکورہ قسط میں بارٹ نامی کردار ایک مذاق کرتا ہے، جس سے حادثاتی طور پر آگ لگ جاتی ہے، جو تیزی سے پھیل کر قابو سے باہر ہو جاتی ہے۔

    امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بھیانک آگ تاحال بے قابو ہے، خبر رساں ایجنسی کے مطابق 6 روز میں 275 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ ہزاروں ایکڑ پر پھیلی خوفناک آتش زدگی کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہو گئی ہے، درجنوں افراد زخمی ہیں، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ متاثرہ علاقوں میں کئی افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    آگ کے شعلوں نے 12 ہزار عمارتوں کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے، آگ 36 ہزار سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے چکی ہے، اور اب شمالی جنوب کی طرف رخ کرنے لگی ہے، آتش زدگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز سے پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tha Original (@cstarrrrr)


  • لاس اینجلس میں بچوں کے اسکول اور ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل گئے، ویڈیو

    لاس اینجلس میں بچوں کے اسکول اور ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل گئے، ویڈیو

    کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے، آگ نے لاس اینجلس کے رہائشی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ تین گھنٹوں میں آگ 600 ایکڑ تک پھیل گئی، اور کل رات سے لگی آگ 2000 ایکڑ کو جلا چکی ہے۔

    آگ سے لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں مکانات اور اسکول جل گئے ہیں، لاس اینجلس کے علاقے پیلی سیڈ میں ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی خاکستر ہو گئے ہیں، اداکار جیمز ووڈ نے اپنے گھر جلنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، لاس اینجلس میں فلم پریمئیر سمیت ایوارڈز کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی۔

    10,000 سے زیادہ گھروں سے 30,000 سے زیادہ افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے، اور فائر فائٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس آگ سے نمٹنے کے لیے پانی اور دیگر سامان ختم ہو رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیلتی جا رہی ہے۔

    آگ نے جس علاقے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے وہ تقریباً 24 مربع میل کا علاقہ اپنی پرائیویسی کی وجہ سے مشہور شخصیات میں مقبول ہے، اور وہاں رہنے والوں میں امریکی اداکار ٹام ہینکس، میٹ ڈیمن، امریکی گلوکارہ جنیفر لوپیز، اداکار کرس پیٹ، اور گلوکار ایڈم لیوائن، اداکارہ ریز وِدراسپون بھی شامل ہیں۔

    جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے اس علاقے میں 64 ملین ڈالر کی جائیداد خریدی تھی، چند برسوں میں انھوں نے اس شان دار حویلی میں زبردست اضافے کیے، تاہم اب جب کہ دونوں میں طلاق ہو رہی ہے تو اس حویلی کا مستقبل نامعلوم ہے کہ یہ اگر آگ سے بچ گئی تو کس کے حصے میں آئے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by James Woods (@realjameswoods)

    جب آگ بڑھ گئی تو اداکار جیمز ووڈز کو بھی منگل کے روز اپنا گھر خالی کرنا پڑا، انھوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا گھر بھڑکتے شعلوں کی لپیٹ میں نظر آ رہا ہے۔

    اسٹار وار کے لیجنڈ مارک ہیمل نے کہا کہ انھیں مالیبو سے ریسکیو کر کے نکالا گیا، انسٹاگرام پوسٹ میں انھوں نے کہا شام 7 بجے ہم نے مالیبو کو خالی کیا، اور آخری لمحات میں جب ہم سڑک پر پہنچے تو اس کے دونوں طرف آگ لگی ہوئی تھی، ہم وہاں سے اہلیہ ماریلو اور ان کے کتے ٹریکسی کے ساتھ ہالی ووڈ میں اپنی بیٹی چیلسی کے گھر گئے۔

  • کیلیفورنیا میں آتشزدگی ‘ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

    کیلیفورنیا میں آتشزدگی ‘ ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

    کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئے آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی جبکہ 2000 گھر تباہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وائن ریجن میں لگنے ولی آگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 2000 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے۔

    امریکی حکام کے مطابق کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 20 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔

    چیف فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دیگر علاقوں سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔

    کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور مقامی آبادی کو انخلا کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔


    کیلیفورنیا کےکلب میں آتشزدگی‘ 33 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 4 دسمبر 2016 کوکیلیفورنیا کے شہرآکلینڈ میں واقع ایک گودام میں آتشزدگی کے باعث 33 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 29 جون کو امریکہ میں سالٹ لیک سٹی سے ڈھائی سو میل کے فاصلے پر واقع تفریحی مقام برائن ہیڈ کے نزدیگ جنگل میں لگنے والی آگ سے 50 ہزار ایکڑ رقبے پرجنگلات آتشزدگی سے متاثر ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں