Tag: california

  • سفاک ملزمان نے نو ماہ کے بچے کو گولیوں سے بُھون ڈالا

    سفاک ملزمان نے نو ماہ کے بچے کو گولیوں سے بُھون ڈالا

    کیلیفورنیا : امریکا میں سفاک ملزمان نے نو ماہ کے بچے کو گولیوں سے بھون ڈالا، آخری اطلاعات تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کےعلاقے مرسڈیز میں ایک نو ماہ کا بچہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا جو ننھے ننھے قدموں سے اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے کہا ہے کہ اس بچے کو کہ جس نے ابھی چلنا شروع کیا تھا اور اپنی ماں کے ساتھ چل رہا تھا ایک کار میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

    امریکی پولیس کے مطابق اسے گزشتہ روز اس قتل کی رپورٹ ملی جبکہ بچہ تین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، امریکی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ امریکہ میں ہتھیار رکھنے اور ان کے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر روز ہزاروں افراد کو انتہا پسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو، شہر تک جاپہنچی

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو، شہر تک جاپہنچی

    تین روز قبل کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں ہر طرف شعلے اور دھوئیں کے بادل نظر آریے ہیں۔

    امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑکے ہوئے آج چوتھا روز ہوگیا اور حالات کسی طرح قابو نہیں آّرہے جس کے بعد ہزاروں افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کا ایک ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔متعدد عمارتیں آگ کی زد میں ہیں جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ آگ خطرناک رفتار سے پھیل رہی ہے۔

    ش

    حکام کی جانب سے عوام کو دیئے گئے انخلا کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ آپ کی زندگیوں کو خطرہ ہے لہٰذا یہ قانونی حکم ہے کہ فوری طور پر علاقہ خالی کردیا جائے، یہ علاقہ عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں ویڈ، لیک شسٹینا اور ایج ووڈ کے علاقہ مقیموں کو گھر لازمی خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، مقامی ہائی اسکول میں موجود بچوں کو بھی بس کے ذریعے حفاظتی مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ جانورں اور مویشیوں کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے عارضی شیلٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔

    جمعے کو لگنے والی آگ نے 12 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فوٹو : فائل

    ریاست کیلی فورنیا، نیواڈا اور ایری زونا میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کے بعد جنگلات میں آگ لگی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والی قومی سروس کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں ستمبر کے آغاز میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو دیگر علاقوں میں بھی متوقع ہے۔

  • عجیب و غریب سمندری مخلوق، لوگ حیران

    عجیب و غریب سمندری مخلوق، لوگ حیران

    سمندر کی وسیع و عریض دنیا عجائبات سے بھری پڑی ہے اور اکثر وہاں سے کوئی نہ کوئی ایسی سمندری مخلوق سامنے آتی ہے جو ماہرین کو چھوڑ کر عام افراد کے لیے بالکل نئی ہوتی ہے۔

    حال ہی میں ایسے ہی ایک سمندری جاندار کی ویڈیو نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک عجیب و غریب اور اجنبی جاندار دکھائی دے رہا ہے۔

    شفاف جسم رکھنے والے اس جاندار کے جسم کے بعض حصے آسمانی رنگ کے ہیں، جبکہ بال نما حصے کی نوکیں نارنجی رنگ کی ہیں، مذکورہ ویڈیو زیر آب بنائی گئی ہے۔

    ٹویٹر صارفین نے اس جاندار کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا ہے، اکثر افراد نے اسے خلائی مخلوق قرار دیا۔

    ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے بتایا کہ اس جاندار کا نام نیوڈی برانچ ہے جبکہ یہ ویڈیو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سمندر میں ریکارڈ کی گئی۔

    نیوڈی برانچ نامی یہ جاندار دنیا کے تمام سمندروں میں 6 ہزار فٹ کی گہرائی میں پایا جاتا ہے، روس میں اس جاندار کو کھایا بھی جاتا ہے، ان کی اوسط عمر 6 ماہ سے 1 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

  • مادہ ریچھ بچے کے ہمراہ کچن میں چلی آئی، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    مادہ ریچھ بچے کے ہمراہ کچن میں چلی آئی، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    امریکہ میں مادہ ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر کچن میں چلی آئی، دونوں ماں بیٹے نے مل کر پورا ڈونٹس کا ڈبہ کھا لیا۔

    مغربی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گھر مکینوں کو اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے گھر میں ریچھ کو دیکھا۔

    ہوا کچھ یوں کہ ایلس ٹیلر نامی خاتون اپنے گھر کے کاموں میں مصروف تھیں اس دوران انہیں کچن سے کچھ عجیب سی ٓوازیں سنائی دیں۔

    پہلے تو خاتون نے ان آوازوں کو درگزر کیا لیکن کھٹ پٹ کی آوازیں مسلسل آنے پر انہوں نے کچن کا رخ کیا اور دروازے پر پہنچ کر ہکا بکا رہ گئیں۔

    ایلس ٹیلر نے دیکھا کہ کہ ایک مادہ ریچھ اور اس کا بچہ کچن میں موجود ہیں اور ڈائننگ ٹیبل پر رکھے ڈونٹس کے ڈبے پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔

    ایلس نے ان دونوں کو ڈرانے اور بھگانے کیلئے کچھ اونچی آوازیں نکالیں جس کے بعد ریچھ اور اس کا بچہ کچن کی کھڑکی سے اسی طرح واپس چلے گئے جیسے وہاں سے داخل ہوئے تھے۔

    اس واقعے کی حیرت انگیز کی بات یہ بھی ہے کہ یہ واقعہ دوسری بار پیش آیا تھا کہ وہی ریچھ ایک بار پھر اس کے گھر میں پہلے بھی داخل ہوئے تھے۔

  • خاتون اور کتوں‌ پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    خاتون اور کتوں‌ پر آسمانی بجلی گر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کیلیفورنیا: امریکی شہر پیکو رویرا میں خاتون اور ان کے دو کتوں پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر پیکو رویرا میں پالتو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی، واقعے سے ذرا دیر قبل کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ 52 سالہ انٹونیا مینڈوزا شاویز دو کتوں چبی اور لونا کی رسیاں تھامے معمول کے مطابق سڑک سے گزر رہی ہے، یہ ان کی ناگہانی موت سے قبل کے آخری لمحات تھے جن میں وہ زندہ دیکھی گئیں۔

    حکام کے مطابق 52 سالہ انٹونیا مینڈوزا شاویز اور ان کے دو کتے بدھ کی صبح جنوبی کیلیفورنیا میں طوفان آنے کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ پیرامیڈیکس اور پولیس کو صبح 8:50 بجے کے قریب دریائے سان گیبریل کے قریب رمبینک اور مائنز ایوینیو کے علاقے میں بلایا گیا تھا، جہاں شاویز اپنے دو کتوں کے ساتھ راستے میں مردہ پائی گئیں۔

    شاویز کی مالک مکان گلوریا کولوچو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور شاویز ہر صبح اس راستے پر چلتے ہیں، کولوچو نے گھر کے سرویلینس کیمرے کی فوٹیج بھی شیئر کی، جس میں شاویز کو کتوں کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واقعے کے بعد انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ علاقے سے طوفان کے گزرنے تک اپنے گھروں میں رہنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والی اموات بہت کم ہیں، ریاست میں 2006 سے اب تک صرف 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اور یہ اس سال کی پہلی ہلاکت تھی۔

  • اسکول کے اندر شیر کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل

    اسکول کے اندر شیر کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل

    امریکا میں ایک پہاڑی شیر اسکول کے اندر داخل ہوگیا، اسکول انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو ایک کمرے میں بند کردیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق شیر کو ریاست کیلی فورنیا کے ایک اسکول میں دیکھا گیا، شیر صبح کے وقت اسکول میں داخل ہوا۔

    تاہم انتظامیہ میں سے کچھ افراد نے ہوشیاری سے شیر کو ایک خالی کمرے میں بند کردیا۔

    بعد ازاں کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف فش اینڈ وائلڈ لائف کو طلب کیا گیا جنہوں نے نہایت احتیاط سے شیر کو وہاں سے منتقل کیا۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران اسکول میں موجود تمام افراد بشمول عملہ اور طلبا محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  • کیلیفورنیا: چرچ پر فائرنگ کرنے والے کو لوگوں‌ نے بہادری سے پکڑ کر باندھ دیا

    کیلیفورنیا: چرچ پر فائرنگ کرنے والے کو لوگوں‌ نے بہادری سے پکڑ کر باندھ دیا

    کیلیفورنیا: امریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری رہا، ریاست کیلیفورنیا میں‌ ایک چرچ پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلفورنیا کے ایک گرجا گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعہ اتوار کی دوپہر کو پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرجا گھر میں موجود لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑ کر باندھ دیا۔

    اورینج کاؤنٹی کے انڈرشیرف جیف ہالاک نے واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ لگونا ووڈز میں واقع جنیوا پریسبائٹیرین نامی چرچ میں سے ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے، اور وہ ایشیائی ہے، چرچ کے اسٹاف نے حملہ آور کو خود قابو کر کے بہادری کا ثبوت دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں چار زیادہ زخمی جب کہ ایک معمولی زخمی ہے، یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ فائرنگ کا واقعہ چرچ کے ہال کے اندر ہوا ہے یا باہر، واقعے کے بعد ایف بی آئی کے اہل کار بھی موقع پر بھجوائے گئے۔

    شیرف کے ترجمان کیری بران کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت 30 افراد چرچ میں موجود تھے جن میں اکثریت کا تعلق تائیوان سے ہے، ابھی اس بات کی تحقیق ہو رہی ہے کہ حملہ نفرت انگیزی کا نتیجہ ہے یا پھر وہ کمیونٹی کے افراد کو جانتا تھا۔

    واضح رہے کہ لگونا ووڈز کے 80 فی صد سے زیادہ رہائشیوں کی عمر 65 سال کے قریب ہے کیوں کہ یہ شہر بنایا ہی عمر رسیدہ لوگوں کے لیے گیا تھا۔

    خیال رہے 15 مئی کو نیویارک میں ایک سفید فام شخص نے بفیلو سپر مارکیٹ میں فائرنگ کی تھی جس سے کم سے کم 10 سیاہ فام ہلاک ہو گئے تھے، نسلی تعصب سے بھرے ہوئے امریکی نے دو منٹ کے لیے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر لائیو شوٹنگ بھی دکھائی تھی۔

  • ریچھ کا خاندان گھر کے نیچے سوتا رہا، گھر والوں کے ہوش اڑ گئے

    ریچھ کا خاندان گھر کے نیچے سوتا رہا، گھر والوں کے ہوش اڑ گئے

    امریکا میں ایک گھر کے مکینوں کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب انہوں نے گھر کے نیچے خالی حصے سے ایک ریچھنی اور اس کے 4 بچوں کو نکلتے دیکھا، ریچھنی اور اس کے بچے گھر کے نیچے ہائبر نیشن کا عرصہ گزار رہے تھے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا۔

    ریچھوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم بیئر لیگ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران ایک ریچھنی نے اپنے 3 بچوں اور ایک اور گود لیے بچے کے ساتھ ایک گھر کے نیچے ڈھکی ہوئی خالی جگہ میں پناہ لی تھی۔

    اس دوران گھر والے عجیب و غریب گڑگڑاہٹ اور خراٹوں کی آوازیں سنتے رہے لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔

    بالآخر ہائبرنیشن کا عرصہ گزرنے کے بعد جب ریچھنی اور اس کے بچے بیدار ہوئے اور حرکت کرنا شروع کی تو گھر والوں کے ہوش اڑ گئے، انہوں نے فوری طور پر بیئر لیگ کو طلب کیا۔

    بیئر لیگ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خالی جگہ میں انہوں نے ایک ریچھ دیکھا اور اسے ہنکارنے کی کوشش کی، لیکن انہیں پتہ چلا کہ وہاں 4 ریچھ کے بچے بھی موجود تھے۔

    بعد ازاں ریچھوں کے خاندان کو بحفاظت وہاں سے منتقل کیا گیا۔

  • ایسا بلب جو 121سال سے مستقل جل رہا ہے، لیکن کیسے؟ ویڈیو دیکھیں

    ایسا بلب جو 121سال سے مستقل جل رہا ہے، لیکن کیسے؟ ویڈیو دیکھیں

    ہمارے گھروں میں لگے بلب اکثر فیوز ہوجاتے ہیں، جس سے وقتی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن دنیا میں ایک بلب ایسا بھی ہے جو گزشتہ کئی سال سے مسلسل جل رہا ہے

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وہ بلب ایسا ہے جو گزشتہ121سال سے بنا فیوز ہوئے مستقل جل رہا ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک فائر اسٹیشن میں لگا یہ بلب 1901ء سے روشن ہے، اس انوکھے بلب کو اس عمر کے حساب سے "صد سالہ روشنی” کا نام دیا گیا ہے۔

    گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل اس بلب کو دیکھنے کے لیے لیورمور کا یہ فائراسٹیشن سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    ساٹھ واٹ کے اس بلب کو شیلبائے کمپنی نے1989 میں تیارکیا تھا۔ 1901ء میں لیورمورپانی اورتوانائی کمپنی کے مالک ڈینس بیئرنل نے اسے ریلوے اسٹیشن کو عطیہ کیا تھا، جس کے بعد یہ 71 سال تک گم نامی کے ساتھ اپنی روشنی پھیلاتا رہا۔

    1972میں ایک مقامی اخبارکے رپورٹر نے اس بلب کے بارے میں چھان بین شروع کی، اس دوران ان کی ملاقات ڈینس بیئرنل کی بیٹی سے ہوئی جس نے انہیں بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بلب 1901 میں مذکورہ فائر اسٹیشن کو عطیہ کی گئی اشیاء میں شامل تھا۔

    لیور مور فائراسٹیشن پر کام کرنے والے افراد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس بلب کو کبھی بند نہیں کیا گیا اور121 سال سے یہ بلب مسلسل روشن ہے۔ اس بلب کے مسلسل روشن کے حوالے سے بہت سے مفروضات اور قیاس آرائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

  • ایپل نے اینڈرائیڈ سے بھی سستا آئی فون متعارف کرادیا

    ایپل نے اینڈرائیڈ سے بھی سستا آئی فون متعارف کرادیا

    کیلی فورنیا: موبائل فون انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان جاری ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرادیا ہے۔

    ایپل صارفین کی بے تابی ختم ہوئی، امریکی کمپنی نے اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرا دیا ہے، جسے آئی فون ایس ای تھری کا نام دیا گیا ہے۔

    آئی فون ایس ای تھری کی چیدہ چیدہ خصوصیات

    نئے آئی فون میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔

    فرنٹ اور عقبی حصے پر مضبوط گلاس کے ساتھ 4.7 انچ اسکرین نصب

    تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے جبکہ اس میں A-15 بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے، بالکل یہی چپ سیٹ ایپل نے آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں بھی استعمال کیا تھا۔

    The new iPhone SE in (PRODUCT)RED, starlight, and midnight.

    یہ چپ سیٹ آئی فون 13 سیریز میں کم بیٹری استعمال کرتے ہوئے گیمنگ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

    نئے موبائل فون کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، بہترین بیٹری لائف کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی قیمت میں کمی کا اعلان

    بارہ میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ تمام تر جزئیات کے ساتھ عکس بندی کے لیے اسمارٹ ایچ ڈی اور ڈیپ فیوژن آپٹیمائزیشن

    فور کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے، اس کے علاوہ اس آئی فون میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

    Front and back of the new iPhone SE in midnight, showcasing its glass and aerospace-grade aluminum design.

    مڈنائٹ بلیو، اسٹار لائٹ وائٹ اور پراڈکٹ ریڈ رنگ اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی بھی عطا کرتے ہیں۔

    قیمت پاکستانی کرنسی میں

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایپل پارک کیمپس میں اسٹیو جابز تھیٹرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں آئی فون ایس ای کے نام سے پیش کیے گئے اس فائیو جی فون کی قیمت 429 ڈالر( 76 ہزار پاکستانی) رکھی گئی ہے، جوکہ موجود ایس ای ماڈل سےصرف 30 ڈالر زائد ہے۔