Tag: california

  • امریکا میں طاعون کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    امریکا میں طاعون کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طاعون کا مصدقہ کیس سامنے آگیا، مذکورہ شخص زیر علاج ہے اور صحتیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ ساؤتھ لیک شہر کے رہائشی ایک شخص میں طاعون کی تصدیق ہوئی ہے۔

    حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو ایک کیڑے نے کاٹا جو انفیکٹڈ تھا، مریض کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    ریاست کیلی فورنیا میں اس سے قبل طاعون کا آخری کیس سنہ 2015 میں دیکھا گیا تھا۔

    ایل ڈوراڈو کاؤنٹی پبلک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نینسی ولیمز کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں طاعون ہمیشہ سے موجود رہا ہے، ضروری ہے کہ لوگ باہر نکلتے ہوئے خود کو اور اپنے پالتو جانوروں کو اس سے بچائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    ڈاکٹر نینسی کے مطابق جنگلات میں گلہریوں، مارموٹ اور چوہوں کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے ہائیکنگ اور ٹریکنگ پر جانے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ جانور طاعون پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    کیلی فورنیا میں متعدد مقامات پر پہلے ہی وارننگ سائنز نصب ہیں جن میں لوگوں کو طاعون سے خبردار رہنے، جنگلی جانوروں سے دور رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

    اس سے قبل ریاست کولوراڈو میں بھی ایک گلہری میں طاعون پایا گیا تھا جبکہ ایک شخص بھی اس کا شکار ہوا تھا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال بروقت احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی سے ببونک طاعون کنٹرول میں ہے۔

    طاعون کا خطرناک مرض بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس کا علاج اینٹی بائیوٹک دواؤں سے کیا جاتا ہے۔

    ببونک طاعون میں مریض کے جسم پر گلٹی ہوتی ہے اور لمف نوڈز میں سوزش ہوتی ہے۔ ابتدائی طور پر بیماری کا پتہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اس کی علامات 3 سے 7 دنوں کے بعد ظاہر ہوتی ہیں اور کسی بھی دوسرے فلو کی طرح ہوتی ہیں۔

    چوہے اور مارموٹ اس بیکٹیریا کی منتقلی کا آسان ترین ذریعہ ہوتے ہیں۔

  • کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کیلی فورنیا، ہائی اسکول میں فائرنگ، خاتون ہلاک

    خیال رہے کہ 4 روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    امریکا، ہیلووین پارٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

    اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

  • کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں مکانات تباہ

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں مکانات تباہ

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، آگ نے مزید دس ہزار ایکڑرقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ مزید کئی ہزار ایکڑ تک پھیل سکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ مزید دس ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے باعث ہزاروں درخت، مکانات اور گاڑیاں جل کرتباہ ہوگئیں۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش مسلسل جاری ہے لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔

    2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 17 افراد کی اموات ہوئی تھیں، جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے۔

    مذکورہ سال جولائی میں بھی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دو فائر فائٹرز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے تین ہزار چار سو فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹر نے آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

  • پاکستان ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں: اسد مجید خان

    پاکستان ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں: اسد مجید خان

    نیویارک: پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انویسٹ ان پاکستان نامی سمٹ کا انعقاد ہوا۔ سمٹ میں امریکا بھر سے آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی۔

    سمٹ میں مائیکرو الیکٹرونکس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور گیمنگ پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ میڈیکل انوویشن، آرٹیفشل انٹیلی جنس کے موضوع پر بھی ماہرین نے روشنی ڈالی۔ امریکی آئی ٹی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارتی قوانین میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی تعداد میں حالیہ اضافہ کیا۔

  • امریکا کے مشہور سیاحتی مقام پر چٹان کا ٹکڑا گرنے سے تین افراد ہلاک

    امریکا کے مشہور سیاحتی مقام پر چٹان کا ٹکڑا گرنے سے تین افراد ہلاک

    واشنگٹن :سیکیورٹی اداروں نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس ریسکیو کتوں کے ذریعے ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک مشہور ساحلی سیاحتی مقام پر تیس فٹ لمبا ایک پہاڑی چٹانی ٹکڑا گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ چٹان سان ڈیئگو کے ساحلی شہر کے شمال میں واقع گرینڈ ویو بیچ کے مقام پر گری۔ پولیس ریسکیو کتوں کے ذریعے ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے،اس چٹانی ٹکڑے کے ٹنون وزنی ملبے تلے بہت سی کرسیاں اور سرفنگ بورڈز دب گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق متعلقہ چٹان کا باقی حصہ گرنے کا خطرہ بھی ہے اور اسی لیے امدادی کارکن انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے متاثرین کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں البتہ حادثے میں کسی بچے کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 اور 2008 میں بھی مذکورہ سیاحتی مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

  • کیلی فورنیا کے فوڈ فیسٹیول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا کے فوڈ فیسٹیول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن :کیلی فورنیا میں منعقدہ فوڈ فیسٹیول میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں 6 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرجوز کے قریب فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ سے تین افرادہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے،افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی ۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد میلے میں بھگڈر مچ گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موق پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لےکر فائرنگ کرنے والے ملزم کو بھی ہلاک کردیا تھا۔

    گلروے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جدید اسلحے سے لیس ملزم سخت سیکیورٹی کے باعث حفاظتی باڑ کو کاٹ کر فیسٹیول میں داخل ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا حکام نے ملزم اور متاثرہ افراد سے متعلق مزید معلومات اور شناخت ظاہر نہیں ہے، پولیس چیف کا کہنا ہے کہ قتل عام کی وجوہات و مقصد ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میلے کا آخری روز تھا جبکہ یہ میلہ سنہ 1979 سے ہر سال جولائی کے آخر میں منعقد کیا جاتا ہے۔

  • کیلی فورنیا میں  20سالہ تاریخ میں آنے والا سب سے طاقتور ترین زلزلہ

    کیلی فورنیا میں 20سالہ تاریخ میں آنے والا سب سے طاقتور ترین زلزلہ

    کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روز کے دوران دوسرے طاقتور ترین زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،7.1 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کےجنوبی علاقے میں 7.1 شدت کازلزلہ ریکارڈ کیا گیا، ، زلزلے کا مرکزکیلی فورنیا کا شہرریگ کرسٹ تھا، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی عمارتیں تباہ ہ ہوگئیں۔

    طاقتور زلزلے سے سڑکوں میں دراڑیں پڑگئیں اور بجلی اورمواصلات کا نظام متاثرہوا جبکہ گیس پائپ لائنز کو نقصان پہچنے سے مختلف مقامات پرآگ بھڑک اٹھی ، زلزلے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زلزلے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    دوروزکے دوران ریاست میں دوسرا بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آفٹر شاکس کے خدشے کے باعث حکام نے لوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

    زلزلے کے دوران خبریں پڑھتے نیوز اینکرز اپنا فرض نبھاتے رہے لیکن زلزلے کی شدت کے باعث ٹیبل کے نیچے پناہ لینی پڑی جبکہ باسکٹ بال میچ زلزلے کے باعث کچھ دیر کیلئے روکا گیا لیکن اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعدادموجود رہی۔

    خیال رہے جمعرات کو بھی کیلی فورنیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ زلزلہ کیلی فورنیا کے شہررج کریسٹ کے قریب آیا جو کہ لاس اینجلس سے 240 کلومیٹرکے فاصلے پرہے، زلزلے کے بعد بھی 400 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کودو دہائیوں کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل س سے قبل 16 اکتوبر 1999 میں 7.1 شدت کا زلزلہ علاقے میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • کیلی فورنیا میں امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد جھلس کر زخمی

    کیلی فورنیا میں امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد جھلس کر زخمی

    واشنگٹن : کیلی فورنیا کے علاقے کاؤنٹ ریور سائیڈ میں گودام میں موجود 12 افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے کاؤنٹ ریور سائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

    کیلی فورنیا کی کاؤنٹ ریور سائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام کی چھت توڑتا ہوا نیچے جا گرا، طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

    بتایا گیا ہے کہ گودام میں موجود 12 افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : کیلی فورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘ 2 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں طیارہ گرنے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھر میں لگی آگ پر قاپو پایا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پرسامنے نہیں آسکی تھیں تاہم واقعے کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

  • متعصب امریکی شہری نے ہجوم کو مسلمان سمجھ کر گاڑی تلے روند دیا

    متعصب امریکی شہری نے ہجوم کو مسلمان سمجھ کر گاڑی تلے روند دیا

    واشنگٹن : امریکا میں ایک شخص نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو مسلمان سمجھ کر گاڑی سے کچل دیا۔ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں اسلام مخالف نظریات کے حامل متعصب شخص میں ہجوم کو مسلمان تصویر کرکے گاڑی تلے روند دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    امریکی پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سان فرانسسکو کے قریب پیش آنے والے اس حادثے پر پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو لوگوں کے حلیے سے یہ لگا تھا کہ یہ لوگ مسلمان ہیں، جس پر اس نے اپنی گاڑی چڑھا دی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے، جب کہ اس کی عمر 34 سال اور نام پیپلز ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس ایک نفرت پر مبنی جرم ہے، ملزم پیپلز نے مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جس میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں، واقعہ کے فوری بعد متاثرہ افراد کی شناخت اور شہریت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب پیپلز کے وکیل کا کہنا تھا کہ حادثے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ایک ذہنی بیماری کے نتیجے میں ہوا ہے اور اس کیلئے اس کا علاج کیا جائے گا۔

    پیپلز کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سابق اہل کار ہے اور شاید یہ ہی وجہ ہوسکتی ہے کہ وہ ذہنی طور پر کسی دباؤ کا شکار ہو۔

  • امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پرفائرنگ، خاتون ہلاک

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پرفائرنگ، خاتون ہلاک

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر پووے میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن شائع کیے گئے ایک خط کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔

    امریکی نائب صدر مائیک پنس نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شطانی اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔

    امریکا میں بس پر فائرنگ‘ 1 شخص ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے شمالی شہر سیاٹل میں مسافربس پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔