Tag: california

  • کیلیفورنیا : پولیس اہلکاروں کا جاں بحق ساتھی کو منفرد خراج عقیدت

    کیلیفورنیا : پولیس اہلکاروں کا جاں بحق ساتھی کو منفرد خراج عقیدت

    واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام سپرنگز میں قتل کئے جانے والے پولیس اہلکار کی آٹھ سالہ بیٹی اوران کے خاندان کی معاونت کیلئے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے منفرد اندازاپنا لیا، امریکا میں پولیس گردی اور پولیس کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے باوجود کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں حالات قدرے مختلف نظر آتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پام اسپرنگزمیں 63 سالہ پولیس آفیسر جوز ویگا اور ان کی ساتھی اہلکار 27 سالہ لیز لے زیربی ایک پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس ڈپارٹمنٹ نے دونوں اہلکاروں کے خاندانوں کی معاونت کیلئے جہاں فنڈ ریزنگ بار بی کیوزاور دیگر پروگرام منعقد کئے وہیں پولیس اہلکاروں نے جوز ویگا کی آٹھ سالہ بیٹی وینیسا کو پولیس کے قافلے کے ساتھ اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق والد کھو جانے کے بعد وینیسا کے بعد اب پچاس سے زائد انکل ہیں جو ان کا باپ کی طرح خیال رکھیں گے۔

    پولیس اہلکاروں کا قافلہ وینیسا کو اسکول تک چھوڑنے گیا جس میں پروٹوکول کی گاڑیوں سمیت پولیس کی پیٹرول کاریں بھی شامل تھیں۔

    پام اسپرنگز میں رہنے والی کمیونٹی نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے مزید معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    کیلی فورنیا حملے میں ملوث مہرتاشفین کے لال مسجد سے روابط کا انکشاف

    لندن: وزیراعظم نواز شریف سے ایک سینئر امریکی اہلکارنے ملاقات کی جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت فراہم کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اورامریکی صدر اوبامہ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سینئرامریکی اہلکارنے ان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں امریکی اہلکارنے وزیراعظم نوازشریف کو امریکی صدر کاپیغام دیا جس میں کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک کے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد سے روابط کے ثبوت پیش کئے گئے۔


    کیلی فورنیا فائرنگ،2مبینہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی


    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکارنے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی لال مسجد کے امام مولاناعبدالعزیزکے ساتھ تصاویربھی دکھائیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ روز مہر تاشفین ملک اور ان کے شوہر رضوان فاروق نے معذروں کی بحالی کے مرکز پرمبینہ طورپر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    امریکی پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی میں دونوں مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی، 6 ہلاک 1500 مکانات خاکستر

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی، 6 ہلاک 1500 مکانات خاکستر

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست میں گزشتہ ہفتے بھڑکنے والی آگ میں اب تک چھ افراد جاں بحق جبکہ 1500 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

    امریکی اسٹیٹ آفس کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان بریڈ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ سان فرانسسکو سے 100 میل کے فاصلے پر بھڑکنے والی اس آگ میں ہونے والا مالی نقصان لاکھوں امریکی ڈالرکا ہے۔

    فائرڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ دی ویلی اوربوتے کے مقام پر لگی ہے اوراس سے 26000 سے زائد تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 1500 مکان بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست کیلوفورنیا خشک سالی کا شکار ہے اور رواں ہفتے فائرفائٹرز نے 150 سے زائد مقامات پر بھرکنے والی آگ پرقابو پایا ہے۔

  • معروف اداکار ہیریسن فورڈ جہاز کی کریش لینڈنگ دوران زخمی

    معروف اداکار ہیریسن فورڈ جہاز کی کریش لینڈنگ دوران زخمی

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ جہاز کی کریش لینڈنگ دوران زخمی ہوگئے۔

    امریکی شہر لاس اینجلس میں فنی خرابی کے باعث چھوٹے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی، لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارے میں سوار معروف ہالی وڈاداکار ہیریسن فورڈ زخمی ہوگئے۔

    ہیریسن فورڈ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

  • ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش

    ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش

    کیلی فورنیا: کنگ آف راک اینڈ رول ایلوس پرسلے کے دو ذاتی جہاز نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

    مشہور عالم امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کے دو ذاتی جہاز کیلیفورنیا میں معروف نیلام گھر جولینز آکشنز کے تحت نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے ہیں۔

    لیزا میری اور ہاونڈ ڈاگ ٹو نامی یہ دونوں طیارے آنجہانی ایلوس پریسلے نے انیس سو پچھتر میں خریدے تھے۔

    آکشنز کی انتظامیہ کی جانب سے ان دونوں طیاروں کی دس سے پندرہ ملین ڈالر تک میں فروخت ہونے کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں، جس کے لئے تمام خواہشمند افراد کی بولیاں بند لفافوں میں پیشگی حاصل کی جائینگی۔

  • تانکا جھانکی کی عادت مہنگی پڑگئی

    تانکا جھانکی کی عادت مہنگی پڑگئی

    کیلیفورنیا: تانکا جھانکی کی عادت بھاری پڑ سکتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون کے ساتھ جب اس نے چمنی کے راستے اپنے دوست کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔

    تیس سالہ جینووا نونیز اس وقت مشکل میں گرفتار ہوگئی جب انہوں نے اپنے دوست کے گھر میں چمنی کے راستے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن تقریباً سات فٹ اندر جانے کے بعد وہ مزید نیچے نہ جاسکیں اورمدد کے لئے چیخ و پکار کرنے لگیں۔

    ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کا جائزہ لیا اور چمنی کوصابن کے جھاگ سے نم کرکے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد خاتون کو باہرنکالا گیا جس کے بعد خاتون کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    خاتون کے دوست لارینس نے بتایا کہ اس کی نونیز سے ملاقات آن لائن ہوئی تھی اور یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی وہ اس قسم کی حرکتیں کرچکی ہے۔

    بعد ازاں مقامی پولیس نے جینووا نونیز کو دخل اندازی کرنے اورغلط معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

  • تکیوں کی لڑائی ہزاروں کے درمیان، نام گنیز بک میں

    تکیوں کی لڑائی ہزاروں کے درمیان، نام گنیز بک میں

    کیلیفورنیا : تکیوں سے لڑائی تو کسی نہ کسی گھر میں ہو ہی جا تی ہے لیکن اگر ہزاروں افراد ایک ساتھ ایک جگہ تکیوں سے لڑیں تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا سکتے ہیں۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقامی یونیورسٹی کے طلبہ اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے یونیورسٹی کے میدان میں جمع ہو کر ایسا ہی ایک مقابلہ لڑا، شرکت کرنے والوں کی تعداد چار ہزار دوسو تھی، نہ کسی کا سر پھٹا نہ چوٹ آئی اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بھی رجسٹر ہوگیا۔

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ سویڈن کی ایک یو نیورسٹی کے پاس تھا، جس میں تین ہزارآٹھ سو تیرہ افراد نے شرکت کی تھی۔

  • جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ سرفنگ مقابلے میں کامیاب

    جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ سرفنگ مقابلے میں کامیاب

    کیلیفورنیا: جنوبی افریقہ کے جورڈی اسمتھ نے کیلیفورنیا میں ہونے والے سرفنگ مقابلے میں میدان مارلیا۔تیز ہوائیں ہوں اور ساتھ ہی پانی کی ٹھاٹھیں مارتی موجیں ہوں تو کھیل کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہونے والے سرفنگ گیم میں کیلیفورنیا کے اسمتھ نے بازی مارلی۔

    گہرے پانی میں بوٹ کا سفرکوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے،اسمتھ نے مہارت سے سرفنگ کرکے امریکہ کے جان فلورینس کو چاروں خانے چت کردیا۔ سولہ اعشاریہ پچاس کا اسکور کرنے والے اسمتھ سب سے آگے رہے اوراس جیت کے بعد وہ گیارہویں نمبر پرآگئے۔

    جبکہ فلوریسن پندرہ اعشاریہ ستاسی کا اسکور کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر رہے۔