Tag: call parliment joint session

  • صدرِ پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اپریل کو بلالیا

    صدرِ پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اپریل کو بلالیا

    یمن:جاری کشیدہ صورتحال پر صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ چھ اپریل کو بلالیا ہے۔

    یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد صدر ممنون حسین نےوزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اپریل کوطلب کرلیا ہے۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو صبح گیارہ بجے ہوگا۔

    گزشتہ روز یمن کی صورتحال پر وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، عمران خان اور اسفند یار کے یمن میں فوج بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

     وزیرِدفاع خواجہ آصف اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دورہ سعودی عرب اور سعودی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کی درخواست پر پاک فوج کے دستے بھیجنے اور یمن سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔